اردو ویب کا تمام مواد استعمال کرنے کے بعد، جس میں جملہ ٹائپ شدہ کتب بھی داخل ہیں، اور انگریزی کے حروف اور الفاظ نکالنے کے بعد، اور حروفِ تہجی کے مطابق ترتیب دینے کے بعد، اس وقت میرے پاس موجود فہرست میں اردو الفاظ کا شمار 55164 ہے۔
البتہ ان میں بہت سے الفاظ کی تکرار ہے اور مرکبات کے مسائل اپنی جگہ الگ ہیں۔ لیکن الحمدللہ ایک بنیاد فراہم ہوگئی ہے۔ میرا اندازہ ہے کہ کانٹ چھانٹ کے بعد ہمارے پاس ترتیب شدہ اور درست حالت میں کم از کم 20000 الفاظ تو مہیا ہو ہی جائیں گے۔ ایک اور سمائیل
ان کی پرووف ریڈنگ (کوئی مجھے اس کا ترجمہ بتائے) کیلئے میرا خیال ہے کہ میں حروفِ تہجی کے اعتبار سے 27 فہارس بنا دوں اور یہاں اردو ویب پر اُتارنے کیلئے رکھ دوں۔ اگر آپ لوگ تعاون فرمائیں تو ہم یہ مرحلہ چند دنوں میں طے کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد تھیسارس کی منزل بہت قریب آجائے گی۔انشاءاللہ۔
والسلام