نورالدین
محفلین
معزز محفلین کرام ،
السلام و علیکم ،
کافی عرصے بعد متحرک ہوا ہوں ، وجہ صرف اتنی سی ہے کہ اس فورم پر میری بصیرت سے زیادہ علم بکھرا پڑا ہوتا ہے اس لیے خاموشی سے مطالعہ ہی کرتا رہتا ہوں ، نستعلیق فونٹ کے بارے میں کافی مدد ملی اس فورم سے مگر کچھ کمی ہے
حال میں ہی اردو لغت کے ڈیجیٹائزیشن کے پراجیکٹ پر اپنے ادارے کی طرف سے کام کر رہا ہوں
اس سلسلے میں مناسب فونٹ کی تجویز کی ذمہ داری دی گئی ہے جس کے لیے کافی سارے فونٹ جمع کیے جس میں سے صرف نستعلیق ہی منتخب کرنا ہے
اب اس سلسلے میں درج ذیل چند باتوں کا خیال رکھنا ہے
کیوں کہ مذکورہ لغت ایک دستاویزي لغت ہے جس میں اردو کے تمام الفاظ و حروف کا استعمال کیا گیا ہے
جیسے کہ ؛
اپنے مسئلے کو تحقیق کرنے کی غرض سے ایک ایکسل کی فائل بھی بنائی تھی جس میں ہر فونٹ کے مسائل کو کیٹیگرائز کر کے دیکھا
اس میں سے نستعلیق کے نمونے شیئر کر رہا ہوں
(ڈراپ باکس)
(گوگل فوٹوز)
ڈائریکٹ ڈاؤن لوڈ
https://photos.google.com/share/AF1...VzbU9pcmhEU1JKM2hDNjlB&source=ctrlq.org'><img src='https://lh3.googleusercontent.com/j...pNTLmH2hrTr5GHAdzaWxM_k4i_z6_3qxAL9XPFmE7rjdQ

- جزم کا استعمال ( ظاہر ہے کہ جزم کی علامت بھی زیادہ تر نستعلیق فونٹس میں دستیاب ہے ) اس میں بھی اشکال یہ ہیں کہ کوئی جزم گول ہے کوئی ^ کی طرح اور کوئی و کی طرح کے ہیں -
- نون غنہ کی علامت ٘ جو کہ پرانی اردو میں استعمال ہوتی تھی (مثلاً پاؤں کو اس طرح لکھا جائے پان٘و) یہ علامت اکثر و بشتر فونٹس میں مفقود ہے خاص کر نستعلیق میں تو ہے ہی نہيں سوائے Gist Nabeel کے-
- اردو کے ایکسٹینڈ نمبر ( زيادہ تر یونی کوڈ فانٹس فارسی یا ہندی نمبر اٹھاتے ہیں )-
- اس لغت میں بعض ایسے الفاظ بھی ہیں جن کے کسی حرف پہ دو حرکت ایک ساتھ دکھائے گئے ہیں ایک حرف پر دو حرکات بھی بہت کم فونٹس میں دستیاب ہیں - ( جیسے اِن اور اُن کو ایک ہی لفظ سے ظاہر کیا جائے اُِن)
- اس کے علاوہ انگریزی الفاظ بھی مناسب طریقے سے نظر آئیں -
- اور سب سے اہم بات ، کہ جگہ سب سے کم لیتا ہو- (فی الحال علوی نستعلیق اس معیار پر پورا اترتا ہے )

آخری تدوین: