اردو لغت کے لیے میڈیا وکی کا استعمال

مہوش علی

لائبریرین
میڈیا وکی میں کافی ساری لغات (مختلف زبانوں میں) بنائی گئی ہیں۔

میں نے اس سلسلے میں کام تو شروع کیا تھا، مگر زیادہ گہرائی میں نہیں جا سکی اور بیچ میں کام ٹھپ ہو گیا۔

اگر کوئی اس معاملے میں دلچسپی لے تو وہ اس کیس کو سٹڈی کر سکتا ہے کہ وکیپیڈیا ہماری انگریزی/اردو اور اردو\انگریزی لغت کے لیے کیسا رہے گا۔

(سب سے بہتر رائے نبیل بھائی دے سکتے ہیں کیونکہ انہیں وکی پیڈیا کے استعمال کا بہت آئیڈیا ہے۔

اس وقت میری ناقص رائے یہ ہے کہ اگر میڈیا وکی کے زمرہ جات اردو حروف تہجی کو جاننے لگیں تو یہ کام بہت ممکن ہے (اردو وکی پیڈیا میں زمرہ جات اردو حروف تہجی کو جانتے ہیں اور اسی ترتیب سے ظاہر ہوتے ہیں)۔

مزید بات چیت میں نبیل بھائی کی پروفیشنل رائے کے بعد کروں گی۔


اردو کی وکشنری یہاں پر موجود ہے لنک

مگر اس کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ یہ اردو ٹو اردو اینڈ انگلش ڈکشنری ہے۔

جبکہ ہمارا پراجیکٹ انگلش ٹو اردو لغت کا ہے (یا پھر انگلش ٹو انگلش + اردو لغت)

اصل میں ہم چاہ تو یہ رہے تھے کہ

English to Urdu AND Urdu to English Dictionary

ہو۔ مگر یہ ممکن نظر نہیں آ رہا کیونکہ کسی ایک زبان کو Base کے طور پر لینا پڑ رہا ہے (کم از کم وکشنری کے لیے)۔


ویسے اگر صرف یکطرفہ لغت بنانی ہے (یعنی انگلش ٹو اردو) تو پھر وکشنری کا استعمال کافی سود مند رہے گا۔ جبکہ دو طرفہ لغت کے لیے شاید کوئی اور سافٹ ویئر دیکھنا پڑے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
معذرت کے ساتھ،

مگر مجھے ابھی فارسی وکشنری دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے اور وہ

English to Persian
Persian to English
Persian to Arabic

یہ تینوں چیزیں پیش کر رہی ہے (اور شاید عربی ٹو فارسی بھی)

لنک یہ ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم مہوش بہن۔ سب سے پہلے تو میں یہ وضاحت کرنا چاہوں گا کہ مجھے میڈیاوکی کے استعمال کا بہت تھوڑا تجربہ ہے۔ البتہ مجھے اتنا ضرور آئیڈیا ہے کہ یہ کس قسم کی کونٹینٹ منیجمنٹ کے لیے زیادہ مناسب ہے۔ میڈیا وکی مشترکہ ٹیم ورک کے لیے انداز میں کونٹینٹ پبلش کرنے کے لیے آئیڈیل ہے۔۔ اسی لیے میں نے لائبریری پراجیکٹ کے لیے میڈیا وکی کو کسی دوسرے سی ایم ایس پر ترجیح دی ہے۔

میں نے وکشنری پراجیکٹ پر زیادہ تحقیق نہیں کی۔ اس کے بارے میں میرا سرسری تاثر یہ ہے کہ یہ کسی لغت کے تیار شدہ ڈیٹا کو پریزینٹ کرنے کے لیے قدرے ٹھیک ہے۔۔ جبکہ لغت کی ڈیٹا اینٹری کے لیے زیادہ موزوں نہیں ہے۔ بہرحال یہ ایک اہم ہنٹ ہے اور اس کام کو بھی لائبریری وکی پر شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت راجہ نعیم اور کچھ دوست مل کر لغت کی ڈیٹا اینٹری پر کام کر رہے ہیں۔ ایک مرتبہ ان کے پاس خاطر خواہ ڈیٹا اکٹھا ہو جائے تو اسے مناسب فارمیٹ میں ایکسپورٹ کرکے لائبریری وکی پر پبلش کیا جا سکتا ہے۔
 

wahab49

محفلین
اللہ کاوش بارآور کرے۔ آمین

ڈیٹا انٹری کے کام میں میری کوشش قبول کیجیے۔ اگر کسی کام آ سکا۔
 
Top