اردو لغت کے لیے ڈیٹا اینٹری اپلیکیشن

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اس سمت میں کام کو کچھ آگے بڑھانا چاہیے۔ میری دانست میں ایک ڈیٹا اینٹری اپلیکیشن بنانا زیادہ کام نہیں ہوگا۔ سی شارپ میں ایسی اپلیکیشن نسبتاً آسانی سے بن سکتی ہے۔ شروع میں MS Access میں بھی ڈیٹا سٹور کیا جا سکتا ہے۔ بعد میں ویب اپلیکیشن پر کام شروع ہوا تو وہاں مائی ایس کیو ایل پر ڈیٹا مائیگریٹ کرنے کا کوئی بندوبست بھی ہو جائے گا۔
 
درست نبیل

درست نبیل بس اس میں یہ دیکھنا ہوگا کہ ڈیٹا اینٹری کرنے والے حضرات کے لیے ایپلی کیشن چلانا مشکل نہ ہو (دیٹ نیٹ رن ٹائم وغیرہ کے چکر)
 
نبیل

تکنیکی معاون
شارق، اب اس کا کیا کریں؟ ڈاٹ نیٹ‌ اپلیکیشن رن کرنے کے لیے رن ٹائم کی ضرورت تو پڑے گی۔ اس کا یہی کر سکتے ہیں کہ ڈاٹ نیٹ رن ٹائم کی ڈاؤنلوڈ کا ربط فراہم کر دیا جائے یا پھر اس اپلیکیشن کا ایک انسٹالر تیار کرکے اس میں یہ رن ٹائم بھی شامل کر دیا جائے۔ کیا خیال ہے آپ کا؟
 
دوست

محفلین
ڈاٹ نیٹ۔ ڈائل اپ کا صارف اسے دیکھ کر ایک بار تو ہل جائے گا۔ کم از کم بھی 24 میگا بائٹ ہے فریم ورک کا وزن ساتھ ایپلیکیشن بھی کوئی 2 م ب کی تو ہوگی۔ چلو چلن دیو، سانوں کی ہمارے پاس اب کیبل نیٹ ہے ساری رات بھی چلانا پڑا تو کوئی بات نہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، ضروری نہیں ہے کہ ڈاٹ نیٹ‌ رن ٹائم نیٹ سے ہی ڈاؤنلوڈ کیا جائے۔ یہ کئی اور سی ڈیز پر دستیاب ہوتا ہے۔ کم از کم Visual Studio.NET کی سی ڈی پر تو یہ ضرور ہوتا ہے۔ بلکہ وژوئل سٹوڈیو انسٹال کرنے سے قبل یہ پہلے ڈاٹ نیٹ‌ رن ٹائم ہی انسٹال کرتا ہے۔ اس وقت ڈاٹ‌نیٹ‌ کے بھی کئی ورژن آ چکے ہیں۔ میں بعد میں وضاحت کروں گا کہ ہم کس ورژن پر اپنے کام کی بنیاد رکھیں گے۔
 
میرا خیال ہے جو ونڈوز ایکس پی کا سروس پیک 2 استعمال کر رہے ہیں ان کے سسٹم پر تو ڈاٹ نیٹ رن ٹائم پہلے ہی موجود ہے اور کم از کم دس لوگ تو ایسے ہیں جو اسے ڈاؤن لوڈ‌کرکے انسٹال بھی کر لیں گے مگر اصل مسئلہ ایپلیکیشن کا ہی ہے۔ اگر ڈیسک ٹاپ ایپلیکشن ہوگی تو پھر مل کر کام کرنا کیسے ہوگا اور ایک دوسرے کے کام کو آگے بڑھانا مشکل ہوگا ۔
میرے خیال میں ایپلیکشن کو ویب بیسڈ ہی ہونا چاہیے چاہے کتنی ہی سادہ کیوں نہ ہو۔ اس سے ڈیٹا ان پٹ اور ایک ہی ڈیٹا پر سب کا کام کرنا ممکن ہوسکے گا اور پھر ڈیٹا بیس کی مدد سے فائلوں کی تیاری بھی ممکن ہوسکے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اس پراجیکٹ‌کے لیے ایک ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن ویسے ہی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے جیسے کہ پو فائلوں کے ترجمہ کا کام آف کرنے کے سلسلے میں poEdit مفید ثابت ہوتا ہے۔ جہاں تک کام کے کوآرڈینیٹ‌کرنے کا تعلق ہے تو اس کے لیے اسی طرح کا پروسیجر اپنایا جا سکتا ہے جیسا کہ فائلوں کی تصحیح کے سلسلے میں اپنایا گیا تھا، یعنی واضح طور پر الفاظ کی فہرست کی تقسیم کرکے۔ ایک ویب اپلیکیشن موجود ہو تو اس پر اکٹھے کام بھی کیا جا سکتا ہے یا اس پر ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن میں کیا گیا کام بھی اپلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ میں خود سے یہ ویب اپلیکیشن لکھنے کی ذمہ داری نہیں اٹھانا چاہ رہا کیونکہ اس قسم کے کام کا مجھے تجربہ نہیں ہے۔ میں نے ایک مرتبہ تجویز پیش کی تھی کہ phpDictionary سوفٹویر ہی کو اس مقصد کے لیے adapt کر لیا جائے۔
 
کچھ تجاویز:

کچھ تجاویز:
۔ ایپلیکیشن ڈیسکٹاپ ہونی چاہیے تاکہ آف لائن کام ہوسکے
۔ کم حجم کی ہونی چاہیے تاکہ ڈاؤن لوڈ کی جاسکے
۔ آؤٹ پٹ آسانی سے پراجیکٹ منتظم کو واپس کی جاسکے
 
نبیل

تکنیکی معاون
آف لائن کام کرنے سے متعلق میں یہ سوچ رہا تھا کہ اسے ویب اپلیکیشن سے کیسے مربوط کیا جا سکے گا؟

کیا php میں کوئی ویب سروس لکھی جا سکتی ہے جس پر کوئی اپلیکیشن یوزر نیم اور پاس ورڈ کے ساتھ لاگ ان ہو کر ڈیٹا اپڈیٹ کر دے؟ کوئی دوست اس کی وضاحت کر دیں تو مہربانی ہوگی۔ ہو سکتا ہے کہ میں کسی آسان سی چیز کو بلاضرورت مشکل بنا رہا ہوں۔ :?
 
زیک

مسافر
نبیل نے کہا:

کیا xml-rpc اس کے لئے ٹھیک رہے گا؟ یہ ورڈپریس میں بھی implemented ہے۔ وہاں سے کچھ مدد مل سکتی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی زکریا، اسے کام تو دینا چاہیے۔ ویسے میں نے پہلے XML-RPC پر کام نہیں کیا ہوا۔ کچھ examples دیکھ کر شاید اس کی سمجھ آ جائے۔
 
میرا کیا خیال تھا

میں آپ لوگوں سے عرض کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں میرا کیا خیال تھا۔ میرا ارادہ تھا کہ اگر کچھ حضرات انگریزی ٹو اردو لغت کی اینٹری کے لیے رضامند ہوجائیں تو میں انہیں لغت کے ٹکڑے تحریری شکل میں بھجوانے کو تیار تھا (آفر صرف پاکستان کے لیے :) اس کے ساتھ انہیں ایک پروگرام کی سی ڈی بھی مہیا کی جاتی جو وہ ونڈوز پہ لوڈ کر لیتے۔ اس پروگرام میں ایک ڈیٹابیس گھسایا گیا ہوتا (http://www.sqlite.org/) اینٹری کے بعد ڈیٹا بیس کی فائل کو واپس روانہ کیا جاتا (ای میل) جہاں فائل کو جوڑ کے اصل حالت میں لے آیا جاتا۔ یہ میری نظر میں اس پراجیکٹ کی تیز ترین اور پریکٹیکل شکل تھی۔ تاہم آصف بھائی کی بات درست ہے کہ اس پراجیکٹ کو باقی لغات سے ممتاز ہونا چاہیے۔ ویسے میرے خیال سے لغت کا اگلا کوئی پراجیکٹ بھی باقی لغات سے ممتاز ہوسکتا ہے کیونکہ ابھی والیوں کا حال بہت پتلا ہے:

http://www.urduword.com/ کی لغت انتہائی تشنہ ہے اور
http://www.urduseek.com/ اکثر کریش رہتی ہے۔
 
شارق سی ڈی روانہ کرنے کی بجائے اگر آپ سافٹ وئیر کو FTP سائٹ‌پر اپ لوڈ کر دیں تو پوری دنیا سے لوگ کام کرسکتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ اس کے بعد ای میل کے ذریعے فائلز تو بھیجی جا ہی سکتی ہیں۔ اس پر کام کا آغاز ہوجانا چاہیے ورنہ پھر یہ کام مصروفیت کی نظر نہ ہوجائے۔ کام شروع ہوگیا تو اس کی نوک پلک سنواری جاسکتی ہے اور اسے مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔

اردو سیک والوں کے 33 ہزار الفاظ کی فہرست سے فائدہ بہرحال اٹھایا جاسکتا ہے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
www.ijunoon.com
پر موجود لغت کچھ بہتر ہے۔ لیکن ایک مکمل اور جامع اردو لغت کی اشد ضرورت ہے جو قارئین کی تلاش کی ہر ضرورت پوری کر سکے اور بھائیو ! اگر یہ کام آپ لوگوں کے ہاتھوں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے تو یہ یقین رکھیں کہ اردو زبان کی تاریخ میں آپکا اور محفل کا نام ہمیشہ کیلئے امر ہو جائے گا۔

ہم تو ٹہرے کمپیوٹر کی ان پیچیدہ بھول بھلیوں سےقطعی نا بلد اردو سے محبت کرنے والے ، اورزیادہ سے زیادہ فقط ڈیٹا انٹری کرنے کی خدمت بجا لا سکتے ہیں (اور وہ بھی زیر رہنمائی)۔ اس کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔ جب چاہیں یاد فرمائیں ۔
 
شیئر کیا جا سکتا ہے مگر

محب علوی نے کہا:
شارق سی ڈی روانہ کرنے کی بجائے اگر آپ سافٹ وئیر کو FTP سائٹ‌پر اپ لوڈ کر دیں تو پوری دنیا سے لوگ کام کرسکتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ اس کے بعد ای میل کے ذریعے فائلز تو بھیجی جا ہی سکتی ہیں۔ اس پر کام کا آغاز ہوجانا چاہیے ورنہ پھر یہ کام مصروفیت کی نظر نہ ہوجائے۔ کام شروع ہوگیا تو اس کی نوک پلک سنواری جاسکتی ہے اور اسے مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔

سافٹ ویئر تو شیئر کیا جا سکتا ہے مگر لغت کی شیئرنگ کیسے ہوگی؟ اس کے لیے پوسٹ کرنے کا حل تجویز کیا گیا تھا اور کتاب میں بیچ میں ایک سی ڈی رکھ دینے سے خاص فرق نہیں پڑتا۔

اس میں لغت کا حصہ لکھنے والوں کے لیے یہ کشش تھی کہ انہیں محنت کے صلے میں ایک لغت مل سکتی ہے۔

تلمیذ صاحب: ربط کا شکریہ تاہم یہ یونیکوڈ پر مبنی لغت نہیں ہے۔
 
شارق فائل تو پوسٹ کر لیں گے مگر میں نے FTP کا اس لیے کہا تھا کہ باقی ممبران بھی جو پاکستان سے باہر ہیں اس پر کام کر سکیں۔

باقی اب کام کا آغاز کر دینا چاہیے ورنہ پھر سرد ہوجائیں گے جذبات۔ :lol:
 
Top