اسلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
محترم قارئین کرام!
اردو الفاظ کے معانی، مطالب اور ہجوں کے بارے میں جاننے کیلیئے ایک نئی لڑی شروع کرنے کی تجویز پیش کر رہا ہوں-
برائے مہربانی اپنی قابل قدر آراء سے آگاہ کیجیئے۔
والسلام !
چلو بسم اللہ میں ہی کروں۔ اور وہ بھی اپنے جریدے کے نام سے ہی۔ جسے میں سَمت۔ س پر فتح یعنی زبر سے درست سمجھتا ہوں لیکن اکثر اردو داں سمت بالکسرہ، یعنی سین پر زیر کے ساتھ سِمت بولتے ہیں۔