تعارف اردو لنک کے اظفر صاحب کا تعارف

اظفر

محفلین
السلام علیکم
میرا نام محمد وقاص اظفر ہے
میں سرگودھا سے ہوں‌مگر آجکل کراچی کی گرم ہوا کھا رہا ہوں‌۔ اس سے پہلے فیصل اباد میں رہتا تھا ۔ میں نے الیکٹرانکس میں بی ٹیک کیا تھا ۔ اس کے بعد ایڈیکسل انٹرنیشنل یوکے سے ایچ این ڈی کیا ۔ اب الیکٹرانکس انجینرنگ کے تھرڈ ایر کا سٹوڈنٹ ہوں‌۔
۔ میں آٹو کیڈ ، فوٹو شاپ ۔ اینی میشن شاپ بڑے اچھے طرح سے استعمال کر لیتا ہوں ۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر ہارڈ وایر اور سافٹ ویر میں ٹربل شوٹنگ کی مہارت ہے ۔ نیٹ ورکنگ بھی اچھی خاصی آتی ہے ۔ اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود میں جاب نہیں کرتا ، فارغ اوقات میں فارغ‌ہی رہتا ہوں‌
مزید کسی چیز کے بارے میں معلومات چاہیے تو دل کھول کو کہیں ۔
فی امان اللہ
 
اظفر بھائی آپ کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ایسے صاحب علم و ہنر عنقا ہیں۔ انشاء اللہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ویسے آپ کا یہ پیغام تعارف کے زمرے میں ہونا چاہئے۔

آپ سے ایک التماس ہے کہ پیغامات میں ای میل ایڈریس نہ لکھیں۔ یہ یہاں اصولوں کے منافی ہے۔ آپ یو آر ایل دے سکتے ہیں۔
 
اردو محفل پر خوش آمدید اظفر بھائی۔ امید ہے آپ اردو محفل پر ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے اور ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ کیا خیال ہے؟ :)
 

دوست

محفلین
جی آیاں نوں پاء جی۔
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
اردو لنک کے خالق اعجاز راجہ سے ایک عرصہ تک اچھی سلام دعا رہی ہے فدوی کی۔ انھیں اردو محفل کی طرف سے میں نے ہی اردو سپیل چیکر کے لیے الفاظ کی لسٹ فراہم کی تھی۔ بڑی خواہش تھی کہ اردو لنک کو لینکس پر بھی چلتا دیکھوں لیکن اردو لنک کی انتظامیہ کی مصروفیات نے میری درخواستوں پر عملددرآمد میں رکاوٹ ڈالے رکھی۔ آج بھی بڑی خواہش ہے کہ اردو لنک لینکس کےلیے بھی دستیاب ہو۔ ہے تو سارا جاوا میں لیکن انٹرفیس کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔
خیر آپ میری مذکورہ خواہش کے سلسلے میں کچھ نہ بھی کرسکے تو کوئی بات نہیں۔;) یہ اصل میں ہمارے ایک عزیز کا قول ہے کہ بیماری کا حال سب کو سناؤ شاید کسی کے پاس سے علاج نکل آئے۔ سو آپ کو اردولنک سے جان یہ دکھڑا سنا دیا۔
وسلام:)
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
نہیں عبید بھائی
میں ایم ایس این پر ہوتا ہوں‌شاید آپ کی طرف سے میرا آی ڈی ڈیلیٹ ہو گیا ہو گا
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
برادر دوست
مجھے اس بات کا علم نہیں کہ راجہ صاحب نے آپ سے بھی الفاظ لیے
ویسے ہم نے خود بھی اخبارات میں سے 40 ہزار الفاظ اکٹھے کیے تھے اردو کے ۔
بہر حال یہ کام مل جل کر ہو گیا اور کافی اچھا چل رہا ہے ۔ امید ہے آئیندہ بھی آپ ہماری مدد کرتے رہیں گے
 

ثوبیہ ناز

محفلین
اظفر تم آکٹوپس کی طرح پورے نیٹ پہ بکھرے لگتے ہو جس فورم میں بھی دیکھو تمھارے ملنے والے موجود ہیں
اللہ تمھارا پُرخلوص حلقہ احباب اور بھی بڑھائے آمین
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید اظفر۔۔ میں کیوں کہ کسی اور فورم میں نہیں شامل ہوں اس لئے آپ سے تعارف نہیں ہو سکا۔ اب پتہ چلا کہ کافی معروف ہستی ہیں۔
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
بھائیوں مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں شاعری والے ٹاپک میں نیا ٹاپک بنانا چاہ رہا ہوں‌تو وہ نہیں بن رہا ۔ شاید میری پوسٹس کم ہیں اسکیلیے
براے مہربانی آپ میں سے کوی شاعری والے ٹاپک میں نیا موضوع بنا دے ۔ جس میں ۔ میں شاعری والی ڈیزاینڈ پکچرز لگاوں‌گا ۔
شکریہ
اللہ حافظ‌
 
Top