کیا کسی ڈیسک ٹاپ ماحول میں دو چیزیں یکجا میسر آ سکتی ہیں
"اعلی معیار اور ہلکا پن"
یا معیار اور ہلکا پن باہم بالعکس متناسب ہیں؟
ویسےکتنے لوگ واقعتاً گنوم کو اردو قالب میں استعمال کریں گے؟
کم ووٹوں کی بنیاد پر ایل ایکس ڈی ای کو گنہگار ٹھہرائیں گے تو سب سے بڑا گنہگار تو لینکس ہو گا کہ اتنے عرصہ بعد بھی دوسرے آپریٹنگ سسٹمز کے مقابلے اس کا مارکیٹ شئیر اس سے کہیں بد تر ہے جتنا گنوم کے مقابلے یہاں آپ کو ایل ایکس ڈی ای کو ووٹ ملے ہیں۔
ورنہ ہم تو گنوم بھی نہیں بلکہ کے ڈی ای کو ووٹ دیں، پر کیا کیا جا سکتا ہے۔
ڈیسک ٹاپ کوئی بھی ہو فرق تو واقعی کوئی خاص نہیں پڑتا ہے.. ویسے کونسول میں کیا فرما رہے ہوتے ہیں..؟
کونسول میں بہت کچھ کرتے رہتے ہیں۔ روبی، پرل یا شیل اسکرپٹ، ویب اسکریپنگ، کرل کے ساتھ کھیلنا، ایس ایس ایچ ریموٹ لاگن، ریلز پروجیکٹ ڈیویلپمینٹ، ٹیسٹنگ، مینٹینینس، ڈاٹابیس رپورٹس اور سرور مانیٹرنگ وغیرہ جیسے تمام کام تو ہم کنسول میں ہی رہ کر کرتے ہیں۔ بیک وقت پانچ چھ ٹیب تو کھلے ہی ہوتے ہیں کنسول ہے۔
لگتا ہے مجھ سے زیادہ کونسول پر آپ براجمان ہوتے ہیں.. مجھے چھٹی کرلینی چاہیے..