اردو لینکس ڈیسٹریبیوشن کے لیے تجاویز

مکی

معطل
اردو سلیکس 2، اور اردو ابنٹو کے اجراء کے بعد سے میں سوچ رہا ہوں کہ کام کو کسی ایک طرف مرکوز کرتے ہوئے ایک باقاعدہ اردو لینکس پروجیکٹ شروع کیا جائے.. اس سلسلے میں کچھ تجاویز درکار ہیں کہ ایک اردو لینکس ڈیسٹریبیوشن میں کیا کیا ہونا چاہیے، کون سے اطلاقیے زیادہ اہم ہیں جن کا ہونا لازمی ہے، اگر طے شدہ اطلاقیوں کی فہرست مرتب ہوجائے تو اور بھی اچھا ہو، ڈیسک ٹاپ کون سا ہو.. ساتھ ہی ساتھ اگر نام بھی تجویز ہوجائے تو کیا ہی بات ہے..

اس سلسلے میں اگرچہ میری اپنی ایک سوچ ہے تاہم کوئی قدم اٹھانے سے پہلے میں عوامی رائے ضرور جاننا چاہوں گا..
 
مکی بھائی آپ کی پوسٹ کو فہرست میں دیکھتے ہی بے تحاشہ کلک کیا کہ کچھ بہت ہی خاص ہے اس میں۔ اور مجھے مایوسی نہیں ہوئی۔ اردو لینکس ڈسٹریبیوشن کا نئے سرے سے سنجیدگی کے ساتھ پلان ایک بہت ہی بولڈ قدم ہے۔

میرا مشورہ ہے کہ ایپلیکیشن کی فہرست تیار کرنے سے پہلے ایپلیکشن گروپ (مثلاً گرافکس ٹولز، ویڈیو ٹولز، براؤزر، ڈیویلپمینٹ ٹولز وغیرہ) کی فہرست بنا لیتے ہیں پھر اگلے مرحلے میں چند ایپلیکشن ہر گروپ میں شامل کر دیئے جائیں گے۔ ڈیسکٹاپ تو مجھے کے ڈی ای ہی پسند ہے پر اکثر احباب گنوم پسند کرتے ہیں اس لئے اس بات کا خیال رکھنا چاہئیے۔ اور ڈسٹریبیوشن کا نام تو سب سے بعد میں سوچ لیں گے۔ :)
 
مگر اس کا استعمال ہر بندے کو آتا نہیں ہے۔ دوسرا اس کی کمانڈز پر روشنی ڈالیں

برادرم فخر نوید یہ دھاگہ لینکس کا استعمال سکھانے کے لئے نہیں ہے۔ دوسرے دھاگوں میں اس کے استعمال پر کافی روشنی ڈالی جا چکی ہے از راہ مہربانی وہاں رجوع کریں۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
جزاک اللہ مکی بھائی۔ بہت اچھا کیا کہ کام مشورہ سے شروع کررہے ہیں۔
میں تو پہلے یہ جاننے کا متمنی ہوں کہ لینکس میں کون کون سے اطلاقیے کس کس مقصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یعنی انکی فہرست بنا دیں۔مطلب ایک ہی مقصد کے لیے متبادل سوفٹ وئیرز ۔
جہاں تک ڈیسک ٹاپ کی بات ہے تو جینوم اور کی ڈی ای اگر دونوں کے چناؤ کا آپشن مہیا کردیں تو بہت ہی بہتر رہے گا۔
 
asakpke

محفلین
میرے خیال میں اس کو عام لوگوں کے لیے تیار کرنا چاہیے یعنی اس میں ٹیکنیکل پروگرام نہیں ہونے چاہیے یا بہت کم
مثلا گرافک، پارٹیشن وغیرہ کے پروگرام نہ ہو تو بہتر ہے، اس طرح ڈسٹرو کا وزن بھی کم رہے گا۔

پروگرامز کی تعداد کم ہی رکھیں تا کہ لوگ آسانی سے اتار سکیں۔ اس میں اوبنٹو کے پروگرامزیا ان سے ملتے جلتے ہوں تو اچھا ہے۔
یا اس ربط کے پروگرام ہوں تو ونڈوز کے صارفین کے لیے سہولت ہو گی۔

ڈیسک ٹاپ گنوم ہی آسان ہے، یہ ہی بہتر ہے۔

اس کے یہ نام رکھے جا سکتے ہیں۔
عام یا آم لینکس (یا Mango Linux، سیب تو پہلے ہی استعمال ہو چکے ہیں :))
GUI Linux, General Urdu Interface Linux
اردو لینکس

اس کا ووبی کی طرح ونڈوز پروگرام ہو تو کیا ہی بات ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
یہ تین چیزیں ضرور ہونی چاہیں:
گنوم بمعہ مکمل اردو ترجمہ
اردو لغت
اردو فانٹس خصوصا تمام نستعلیق فانٹ۔
 
مکی

معطل
مکی بھائی آپ کی پوسٹ کو فہرست میں دیکھتے ہی بے تحاشہ کلک کیا کہ کچھ بہت ہی خاص ہے اس میں۔ اور مجھے مایوسی نہیں ہوئی۔ اردو لینکس ڈسٹریبیوشن کا نئے سرے سے سنجیدگی کے ساتھ پلان ایک بہت ہی بولڈ قدم ہے۔

میرا مشورہ ہے کہ ایپلیکیشن کی فہرست تیار کرنے سے پہلے ایپلیکشن گروپ (مثلاً گرافکس ٹولز، ویڈیو ٹولز، براؤزر، ڈیویلپمینٹ ٹولز وغیرہ) کی فہرست بنا لیتے ہیں پھر اگلے مرحلے میں چند ایپلیکشن ہر گروپ میں شامل کر دیئے جائیں گے۔ ڈیسکٹاپ تو مجھے کے ڈی ای ہی پسند ہے پر اکثر احباب گنوم پسند کرتے ہیں اس لئے اس بات کا خیال رکھنا چاہئیے۔ اور ڈسٹریبیوشن کا نام تو سب سے بعد میں سوچ لیں گے۔ :)

یہ اچھا خیال ہے کہ پہلے زمرے متعین کیے جائیں پھر ان کے ذیل میں آنے والے اطلاقیوں کو منتخب کیا جائے.. تو پھر تجاویز شروع کریں.. :)
 
مکی

معطل
یہ تین چیزیں ضرور ہونی چاہیں:
گنوم بمعہ مکمل اردو ترجمہ
اردو لغت
اردو فانٹس خصوصا تمام نستعلیق فانٹ۔

سرِدست گنوم کا اردو ترجمہ دستیاب نہیں ہے اگرچہ میں اس سلسلے میں کوشش کر رہا ہوں تاہم اس میں ابھی بہت وقت لگے گا.. اب چونکہ ہمیں ایک اردو ڈیسٹریبیوشن بنانی ہے چنانچہ ہمیں انہی ڈیسک ٹاپس میں سے انتخاب کرنا ہوگا جن کا اردو ترجمہ دستیاب ہے ان میں ایکسفس اور ایلکسڈی سرفہرست ہیں.. گنوم کا ترجمہ مکمل ہونے پر بعد میں ڈیسک ٹاپ بدلا جاسکتا ہے.. ان دستیاب تراجم پر بھی نظرِ ثانی کی اشد ضرورت ہے اور ظاہر ہے کہ یہ کارِ خیر بھی مجھے ہی انجام دینا پڑے گا کیونکہ کمیونٹی سے اس قسم کی کوئی توقع رکھنا عبث ہے..

اردو لغت کا نقطہ اچھا ہے.. لیکن آپ کس قسم کی لغت کی بات کر رہے ہیں؟ انگریزی اردو، اردو انگریزی، یا اردو اردو؟ میری معلومات کے مطابق اب تک صرف ایک انگریزی اردو لغت دستیاب ہے جسے شامل کیا جاسکتا ہے، اگر مزید کوئی اور لغت دستیاب ہے تو مطلع فرمائیں...

نستعلیق فونٹس کے بغیر یقیناً اردو ڈیسٹریبیوشن ادھوری ہوگی، ان نستعلیق فونٹس کے نام اور روابط مہیا کریں.. نستعلیق فونٹس کے علاوہ مزید اردو فونٹس تجویز کریں جو معیاری ہوں، میں نے نوٹ کیا ہے کہ القلم کے اکثر فونٹس ایک ہی نام سے ظاہر ہوتے ہیں جس کی وجہ یقینا ان کا غیر معیاری ہونا ہے القلم والوں کو اس پر غور کرنا چاہیے.. تمام اردو فونٹس شامل کرنے سے حجم میں کافی اضافہ ہوجائے گا چنانچہ صرف ضروری فونٹ شامل کیے جائیں تو بہتر رہے گا.. نیز کچھ انگریزی کے فونٹس بھی تجویز کریں..
 
فی الحال اگر انگریزی اردو لغت مہیا ہے تو وہی شامل کر لیجیے اور اس کا ربط بھی بتا دیں۔
نسخ فانٹس:
اردو نسخ ایشیا ٹائپ ، نفیس ویب نسخ، نفیس تحریر نسخ

نستعلیق فانٹس:
نفیس نستعلیق ، علوی نستعلیق ، جمیل نوری نستعلیق

قرآنی فانٹس:
المصحف قرآن فانٹ
انگریزی فانٹس:
Libration Fonts

ذکر قرآنی اطلاقیہ بمعہ اردو تراجم

کلیدی تختہ:
کرلپ صوتی جو شاید اوبٹو میں از خود شامل ہوتا ہے ۔
 
asakpke

محفلین
مکی بھائی آپ سے درخواست ہے کہ کچھ وقت نکال کر اپنے کام کرنے کا طریقہ کار بھی بتائیں تا کہ باقی لوگ بھی آپ کے ساتھ شامل ہو سکیں یا مستقبل میں اردو یا لینکس کے لیے کچھ کام کر سکیں۔
 
القلم کے فونٹ میں موجود خامیوں کو دور کر دیا گیا ہے۔ درست اردو فونٹس کی فہرست بہت جلدی منظر عام پر آنے کو ہے۔
 
مکی

معطل
مکی بھائی آپ سے درخواست ہے کہ کچھ وقت نکال کر اپنے کام کرنے کا طریقہ کار بھی بتائیں تا کہ باقی لوگ بھی آپ کے ساتھ شامل ہو سکیں یا مستقبل میں اردو یا لینکس کے لیے کچھ کام کر سکیں۔

میرے کام کرنے کے طریقے میں ترجمہ بنیادی اور مرکزی اہمیت کا حامل ہے اگر آپ اور باقی لوگ میرے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں تو میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں، سب سے پہلے یہ کریں کہ پو ایڈٹ ڈاؤنلوڈ کر لیں اور یہ فائل ترجمہ کر کے مجھے ارسال کردیں.
 
شکر ہے اس بہانے یہ معاملہ تو سلجھا.. قادری صاحب کا مشکور ہوں جو انہوں نے اس جانب توجہ دی..

ہا ہا ہا ہا مکی بھائی میں نے یہ تو نہیں کہا کہ یہ کام انھوں نے کیا ہے۔ خیر ایسی بات نہیں کہ ان کی منشاء ایسی نہ تھی حالانکہ جب انھوں نے اسے درست کرنے کی بات کی تب تک یہ کام ہو چکا تھا۔ :)
 
Top