اردو لینکس ڈیسٹریبیوشن کے لیے تجاویز

محمد سعد

محفلین
نقلچو تو نچوڑو کیوں نہیں؟ :)

نچوڑو سے مجھے بہت عرصہ پہلے سنی ہوئی "نیمبو نچوڑ" کے نام سے مشہور مفت خورے کی کہانی یاد آ گئی جو دعوتوں میں لیموں لے کر گھس جایا کرتا تھا اور لوگوں کو اس کے فوائد بتاتے بتاتے خود اس کے فائدے اٹھانے لگ جاتا تھا۔ :grin:
 
asakpke

محفلین
اتنا تیز کام کریں گے آپ..!؟

رہنے دیں.. اس فائل کا ترجمہ کب کا ختم ہوچکا ہے..

چلیں، کام کی رفتار تو آپ کو پتہ چل گئی، پھر بھی کسی کام آ سکوں تو مجھے خوشی ہو گی۔
اور آپ سے درخواست ہے کہ اگر کسی کے حوالے کام کریں تو اسکو بتائے بغیر خود یا کسی دوسرے کو وہ کام مت دیں۔
 
مکی

معطل

بیس تاریخ کو میں نے آپ کو فائل دی اور پچیس تاریخ کو آپ مجھے بتا رہے کہ کام شروع کردیا ہے پھر بھی آپ اسے جلد مکمل کرنے کا وعدہ نہیں کرسکتے..!؟

یعنی پانچ دن بعد تو صرف آپ کو فائل ملی ہے اس پر بھی یہ فرمانا کہ جلدی نہیں ہوسکتا.. ایسے میں آپ ہی بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

میرے ساتھ روایتی پاکستانی طریقے سے کام نہیں کیا جاسکتا، میرے ساتھ کام کرنا ہے تو پھر بس آپ کو کام ہی کرنا ہے آرام نہیں.. آپ نے کام کی جو رفتار اپنائی ہے وہ کوئی نئی نہیں.. اس رفتار سے کیے جانے والے پراجیکٹوں سے یہ محفل بھری پڑی ہے جو کبھی مکمل نہ ہوسکے اور نا ہی کبھی ہوں گے ان شاء اللہ.. کام ہمیشہ قومی خدمت سمجھ کر کریں دعوؤں کے لیے کم سے کم میرے پاس وقت نہیں...
 
فاتح

لائبریرین

مزا آ گیا مکی بھائی!
اس مراسلے کو وال پیپر بنا کر ڈیسک ٹاپ پر لگا لینا چاہیے ہمیں تا کہ ہر لمحہ مہمیز ملتی رہے۔ :)
 
asakpke

محفلین
بیس تاریخ کو میں نے آپ کو فائل دی اور پچیس تاریخ کو آپ مجھے بتا رہے کہ کام شروع کردیا ہے پھر بھی آپ اسے جلد مکمل کرنے کا وعدہ نہیں کرسکتے..!؟

یعنی پانچ دن بعد تو صرف آپ کو فائل ملی ہے اس پر بھی یہ فرمانا کہ جلدی نہیں ہوسکتا.. ایسے میں آپ ہی بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

میرے ساتھ روایتی پاکستانی طریقے سے کام نہیں کیا جاسکتا، میرے ساتھ کام کرنا ہے تو پھر بس آپ کو کام ہی کرنا ہے آرام نہیں.. آپ نے کام کی جو رفتار اپنائی ہے وہ کوئی نئی نہیں.. اس رفتار سے کیے جانے والے پراجیکٹوں سے یہ محفل بھری پڑی ہے جو کبھی مکمل نہ ہوسکے اور نا ہی کبھی ہوں گے ان شاء اللہ.. کام ہمیشہ قومی خدمت سمجھ کر کریں دعوؤں کے لیے کم سے کم میرے پاس وقت نہیں...

بھائی، معذرت چاہتا ہوں‌کہ کام کی مصروفیت اور دیگر وجوہات سے کام بروقت شروع نہ کر سکا۔ جب شروع کیا تو بتا دیا اور جلد نہیں‌کر سکتا تھا حقیقت لکھ دی۔ جو تھوڑا بہت کام کر سکتا ہوں‌ اس سے آپ فائدہ نہ اٹھائیں تو آپ کی مرضی۔ ہر بندہ آپ کی طرح‌ کام نہیں‌کر سکتا۔ پروجیکٹ لیڈر کا کام سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔

اب آپ نے میرے بارے میں‌ منفی رائے قائم کر لی ہے، پتہ نہیں‌ کوئی اچھا مشورہ بھی اگر دوں‌ گا تو آپ اسکو مثبت لیتے ہیں‌ یہ نہیں۔

تجویز ہے کہ ہم اردو کے لیے فنڈ جمع کریں اور کچھ لوگ کام پر رکھیں‌ جو 8 یا 10 گھنٹے وقت دیں۔ جو لوگ میری طرح‌ زیادہ وقت نہیں‌ دے سکتے وہ فنڈ دے کر کچھ کام آ سکیں۔ یہ تجویز صرف آپ کے لیے نہیں‌ ہے بلکہ میری اردو محفل سے درخواست ہے کہ اس پر غور کریں۔
 
تجویز ہے کہ ہم اردو کے لیے فنڈ جمع کریں اور کچھ لوگ کام پر رکھیں‌جو 8 یا 10 گھنٹے وقت دیں۔ جو لوگ میری طرح‌ زیادہ وقت نہیں‌ دے سکتے وہ فنڈ دے کر کچھ کام آ سکیں۔ یہ تجویز صرف آپ کے لیے نہیں‌ ہے بلکہ میری اردو محفل سے درخواست ہے کہ اس پر غور کریں۔

مکی بھائی تو جب آئیں گے تب جواب دیں گے۔ ابھی کے لئے ہم کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ در اصل مکی بھائی کا مزاج ایسا نہیں جو وہ خفا ہو جائیں یا برا مان جائیں۔ وہ میدان عمل کے سپاہی ہیں اس لئے صرف پلاننگ اور پلانگ سے گھبراتے ہیں۔ اگر مکی بھائی آپ سے خفا ہوئے تو اس کا صاف مطلب ہے کہ وہ ہم سے اور بھی زیادہ ناراض ہوں گے۔ کیوں کہ ہم بیان نہیں کر سکتے کہ کتنے ادھورے پروجیکٹ پلان کرنے ادھورا چھوڑے بیٹھے ہیں۔

اردو کے لئے فنڈ ریزینگ کا جو مشورہ دیا ہے اس کا استعمال بھی کچھ سوچ رکھا ہے یا رسیدیں چھپوا کر چندہ اکٹھا کر لیں پھر بیٹھ کر سوچیں گے کہ اسے کہاں استعمال کرنا ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
اوہ میرے خدا! عامر شہزاد صاحب کا جواب پڑھ کر مجھے بے حد خفت ہو رہی ہے کہ میں نے عجلت میں وہ مراسلہ لکھ دیا۔
دراصل میں نے یہ مکمل دھاگا پڑھا ہی نہیں تھا اور محض شروع کے دو ایک مراسلے پڑھے تھے (جو مکی بھائی اور سعود بھائی کے درمیان تھے) اور ان کے بعد مکی بھائی کا یہ مراسلہ بھی اس سوچ کے ساتھ پڑھا کہ یہ سعود بھائی کو لکھا گیا ہے اور ان دونوں احباب سے دوستی کا ایک ذاتی تعلق ہونے کے باعث بیچ میں کود پڑا۔ یہ تو غلطی ہو گئی، اگر مجھے معلوم ہوتا کہ یہ عامر شہزاد صاحب کو لکھا گیا ہے تو میں کبھی اس میں ٹانگ نہ اڑاتا اور نہ ہی یہ مذاق کرتا۔
عامر صاحب! میں معذرت خواہ ہوں۔
 
asakpke

محفلین
ابن سعید بھائی، اس کام کے لیے اس ربط پر نیا موضوع شروع کیا ہے۔

فاتح بھائی آپ کو معذرت کرنے کی ضرورت نہیں، میں نے برا نہیں منایا بلکہ آپ کی تجویز 'وال پیپر، ڈیسک ٹاپ ، مہمیز' پسند آئی :)۔
 
آج میں نے جی ٹی کے پلس کے ٹیوٹوریلز پر ہاتھ ڈال دیا ہے۔ یہ بھی بتا دوں کہ میں ڈیفالٹ سی بائنڈنگ کے بجائے روبی بائنڈنگ پر ہاتھ صاف کرنا پسند کروں گا۔ سسٹم میں ضروری انسٹالیشن بھی کر لی ہیں۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ ویسے میں فیڈورا کے اگلے ورژن کا انتظار بھی کر رہا ہوں جو کہ 2 نومبر کو متوقع ہے۔
 
مطلب حرکت ہو رہی ہے جس سے برکت ہوگی.. :)
 
مکی

معطل
بھائی، معذرت چاہتا ہوں‌کہ کام کی مصروفیت اور دیگر وجوہات سے کام بروقت شروع نہ کر سکا۔ جب شروع کیا تو بتا دیا اور جلد نہیں‌کر سکتا تھا حقیقت لکھ دی۔ جو تھوڑا بہت کام کر سکتا ہوں‌ اس سے آپ فائدہ نہ اٹھائیں تو آپ کی مرضی۔ ہر بندہ آپ کی طرح‌ کام نہیں‌کر سکتا۔ پروجیکٹ لیڈر کا کام سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔

اب آپ نے میرے بارے میں‌ منفی رائے قائم کر لی ہے، پتہ نہیں‌ کوئی اچھا مشورہ بھی اگر دوں‌ گا تو آپ اسکو مثبت لیتے ہیں‌ یہ نہیں۔

تجویز ہے کہ ہم اردو کے لیے فنڈ جمع کریں اور کچھ لوگ کام پر رکھیں‌ جو 8 یا 10 گھنٹے وقت دیں۔ جو لوگ میری طرح‌ زیادہ وقت نہیں‌ دے سکتے وہ فنڈ دے کر کچھ کام آ سکیں۔ یہ تجویز صرف آپ کے لیے نہیں‌ ہے بلکہ میری اردو محفل سے درخواست ہے کہ اس پر غور کریں۔

پروجیکٹ لیڈر کتنے سال سب کو ساتھ لے کر چلے؟

خیر میری باتوں کا بُرا مت منائیں کہ مقصد آپ کی دل آزاری ہرگر نہ تھا.. :)
 
یہ ہم نے جاننے کی کوشش نہیں کی۔ اور ویسے بھی روبی کا آپشن ہوتے ہوئے میں سی میں کوڈ تو لکھنے سے رہا۔ :)
ابھی تو جمعہ کی نماز کو نکل رہے ہیں۔ حجم کی بعد میں سوچیں گے۔ :)
 
محمد سعد

محفلین
ایکس ایف برن کے ترجمے کے دوران میں لفظ "برنر" پر اٹکا ہوا ہوں۔ برن اور برننگ کے لیے میں نے "چھاپنے" کا لفظ استعمال کیا ہے۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے اس پر سوچتے ہوئے "نقش کرنے" کا لفظ بھی ذہن میں آیا۔ سوچا کہ مشورہ کر لوں کہ مشورہ کرنے سے اس عمل میں اور بھی کئی دماغوں کی صلاحیتیں شامل ہو جائیں گی، چنانچہ لفظ کے انتخاب میں بہت آسانی پیدا ہو جائے گی۔ :)
 
asakpke

محفلین
اردو لینکس ڈیسٹرہ کا ایک اور نام تجویز کرتا ہوں
UR Linux

UR سے دو مطلب مراد ہیں yoUR (آپکی) اور URdu (اردو)

اگر اس نام سے ڈومین لیا جائے تو وہ بھی بہت خوب ہے, مثلا
urlinux.com
URLinux.com

مطلب آپکی لینکس یا اردو لینکس
 
آپ کا مشورہ انتہائی معقول اور مناسب ہے۔ اور اتفاق سے یہ نام رجسٹریشن کے لئے دستیاب بھی ہے۔ لیکن قصہ یوں ہے کہ اس کا ڈومین بلکہ دو ڈومین نیم پہلے ہی لیے جا چکے ہیں۔ اب اگر کوئی صاحب اضافی ڈومین نیم کی کنٹریبیوشن کے خواہش مند ہیں تو آپ کے مشورے کے مطابق ڈاٹ کام اور ڈاٹ آرگ ڈومین رجسٹر کرا کے اس کا عطیہ دے سکتے ہیں۔ :)
 
Top