نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں اس زمرے کو ایک طویل عرصے بعد فعال کر رہا ہوں۔ اس دھاگے کا مقصد لینکس کے گرافیکل ڈیسک ٹاپس کے اردو ترجمہ کے سلسلے میں کیے گئے کام کو یکجا کرنا اور اس پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ فی الحال میں لینکس کے اردو ترجمہ کی بجائے ایک اور موضوع یعنی گرافیکل ڈیسک ٹاپ پر اردو کے نستعلیق فونٹ میں ڈسپلے پر بات کر رہا ہوں۔
اردو لینکس ڈیسک ٹاپ کی تیاری کا آئیڈیا میرے ذہن میں اس وقت آیا تھا جب ابوشامل نے اوبنٹو پر انک سکیپ اور گمپ میں علوی نستعلیق کے استعمال کے ذیل والے سکرین شاٹ پوسٹ کیے تھے۔
علوی نستعلیق انک سکیپ پر:
علوی نستعلیق گمپ پر:
ان سکرین شاٹس میں علوی نستعلیق بالکل صحیح ڈسپلے ہوتا نظر آتا ہے۔ اس نے کچھ مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انک سکیپ اور گمپ جس فونٹ لے آؤٹ انجن کا استعمال کر رہے ہیں، اس میں نستعلیق ٹائپوگرافی کی درست سپورٹ موجود ہے۔ اس کے بعد میں نے اس بارے میں تحقیق کی کہ لینکس کے مختلف ڈیسک ٹاپس اور اپلیکیشنز میں ٹیکسٹ ڈسپلے کے لیے کون کون سی ٹیکنالوجیز استعمال ہوتی ہیں۔ میری تحقیق کے مطابق اس وقت کائرو گرافکس انجن میں اوپن ٹائپ ٹائپوگرافی کی بہترین سپورٹ موجود ہے۔ انک سکیپ اور گمپ میں بھی کائرو کا استعمال ہو رہا ہے۔ اوبنٹو میں گنوم یا نوم ڈیسک ٹاپ شامل ہے جو کہ GTK کنٹرول ٹول کٹ پر مبنی ہے۔ جی ٹی کے ٹوک کٹ ورژن 2.8 سے آگے بھی کائرو کو ہی بطور ٹیکسٹ لے آؤٹ انجن استعمال کرے گی۔ اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اگر گنوم کو GTK 2.8 کے ساتھ بلڈ کیا جائے تو اس میں کائرو کی سپورٹ شامل ہو جانی چاہیے۔ اس کے بعد اس میں علوی نستعلیق فونٹ کو سیٹ کرکے اس میں اردو ترجمہ استعمال کرنے کا تجربہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ سب میرے اندازے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان میں کوئی سقم ہو، بہرحال اس کو آزما کر ہی بہتر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ علوی امجد نے ونڈوز کا اردو لینگویج پیک انسٹال کرنے اور اس کے ڈیسک ٹاپ پر علوی نستعلیق کے استعمال کے ذیل کے سکرین شاٹ پوسٹ کیے تھے۔
میری خواہش ہے کہ ایسا ہی نظام لینکس ڈیسک ٹاپ پر بھی دستیاب ہو جائے۔ اگر ایسا ممکن ہو سکا تو حقیقی معنوں میں لینکس کے اردو ڈیسک ٹاپ کا خواب پورا ہو جائے گا۔
گنوم کے اردو ترجمہ کا کام
لینکس کے اردو ڈیسک ٹاپ کی تیاری میں یقیناً سب سے اہم کام پہلے ڈیسک ٹاپ کے اردو ترجمہ کا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ جن دوستوں نے انفرادی طور پر گنوم کے اردو ترجمہ پر کسی حد تک کام کیا ہوا ہے وہ یہاں اس کے بارے میں معلومات فراہم کریں تاکہ اس کام کو یکجا کیا جا سکے اور اس کام میں پیشرفت کی جا سکے۔
فونٹ رینڈرنگ
فونٹ لے آؤٹ انجن اوپن ٹائپ فونٹس سے درست اشکال کو درست پوزیشن پر رکھنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں جبکہ اشکال کی اصل رینڈرنگ فونٹ راسٹرائزر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ زیادہ تر اوپن سورس فونٹ لے آؤٹ انجن فری ٹائپ فونٹ رینڈرنگ انجن کا استعمال کرتے ہیں۔ اس ضمن ایک بات کا تذکرہ دلچسپی کا باعث ہوگا کہ فری ٹائپ میں اوپن ٹائپ ہنٹنگ کی سپورٹ اگرچہ موجود ہے لیکن ایپل کمپنی کے اوپن ٹائپ ہنٹنگ کے سلسلے میں کچھ پیٹنٹس کی وجہ سے اسے کمپائل نہیں کیا جاتا۔ لیکن کچھ کمپائل آپشن فراہم کرکے فری ٹائپ کو اوپن ٹائپ ہنٹنگ کے ساتھ بلڈ کرنا ممکن ہے۔ ہمیں یہ آپشن بھی ذہن میں رکھنی چاہیے۔
مجھے اس موضوع پر باقی دوستوں کی آراء کا انتظار رہے گا۔
والسلام