اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس پوسٹ کا محرک برادرم ابوشامل (فہد) کے بلاگ پر یہ پوسٹ ہے۔ فہد نے اپنی پوسٹ میں عبدالماجد بھرگری صاحب کی ویب سائٹ کا ربط بھی فراہم کیا ہے جہاں مختلف آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سندھی لینگویج سپورٹ انسٹالرز فراہم کیے گئے ہیں۔ اردو لینگویج سپورٹ انسٹال کرنے کے لیے اگرچہ کئی انسٹالر موجود ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی مکمل حل فراہم نہیں کرتا ہے۔ اس میں میرے اور شارق مستقیم کے تیار کردہ انسٹالر بھی شامل ہیں۔ یہاں میرے ذہن میں عبدالماجد بھرگری صاحب سے رابطے کا خیال آیا کہ اگر وہ اپنے تیار کردہ انسٹالرز کے سورس فراہم کردیں تو ہم ان میں ردوبدل کرکے انہیں اردو لینگویج سپورٹ انسٹالرز میں تبدیل کردیں۔ میرے رابطہ کرنے پر بھرگری صاحب نے بہت حوصلہ افزا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں یہ کام کیے کافی عرصہ ہو گیا ہے اور اب انہیں پرانے سورس کنگھالنے پڑیں گے۔ امید کرتا ہوں کہ وہ جلد ہی ان سورسز کو ڈھونڈ نکالیں گے۔

اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

ونڈوز کے لیے اردو لینگویج انسٹالرز

میرے خیال میں ونڈوز کے لیے اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری میں سب سے زیادہ کام کرنا پڑے گا۔ ونڈوز ایکس پی میں اردو فونٹس اور اردو کی بورڈ کے علاوہ بنیادی اردو لینگویج سپورٹ انسٹال کرنے کی ضرورت بھی پیش آتی ہے جبکہ اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمزوسٹا اور ونڈوز 7 میں اس کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔


لینکس کے لیے اردو لینگویج انسٹالرز

مجھے لینکس پیکج منیجمنٹ کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے لیکن بھرگری صاحب کا کہنا ہے کہ یہ قدرے آسان کام ہے اور ان کی تیار کردہ انسٹال سکرپٹس کو بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر کے لیے ذریعے کھول کر اس کا جائزہ لینا ممکن ہونا چاہیے۔ یہاں میں ابن سعید اور محمد علی مکی سے درخواست کروں گا کہ وہ اس سلسلے میں مدد فرمائیں۔

میکنٹاش (او ایس ایکس) کے لیے اردو لینگویج انسٹالرز

ہم میں سے او ایس ایکس کے استعمال کرنے والوں کی تعداد اگرچہ کم ہے لیکن اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھرگری صاحب کے مطابق انہوں نے اس مقصد کے لیے او ایس ایکس کا سٹیڈرڈ انسٹال میکر استعمال کیا تھا۔ فی الحال میری دسترس میں کوئی میکنٹاش مشین نہیں ہے۔ انٹرنیٹ پر او ایس ایکس کی کئی ورچوئل مشینز دستیاب ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کوئی ایک ہمارے لیے کارآمد ثابت ہو جائے۔
 

مکی

معطل
فونٹس کے لیے پیکج بنانا تو دو منٹ کا کام ہے، البتہ کیبورڈ کے بارے سوچنا پڑے گا، پہلے کچھ کام کیا تھا لیکن پھر پورا نہیں کیا، پرانی فائلیں کھنگالتا ہوں، امید ہے کچھ نہ کچھ ہوجائے گا، ساتھ ہی بھرگری صاحب کا سکرپٹ بھی دیکھتا ہوں..
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر مکی بھائی۔ ہمیں آپ کی جانب سے اپڈیٹ کا انتظار رہے گا۔ اردو لینکس ڈسٹریبیوشنز کی تیاری کے دوران آپ نے اس سے ملتا جلتا کام یقیناً کیا ہوگا۔
 

ابو کاشان

محفلین
کل ہی ایک دوست کے کمپیوٹر پر اردو سپورٹ اور فونٹس انسٹال کر رہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ یہ سب ایک جگہ جمع ہو جائیں تو نابلد لوگوں کو بھی آسانی ہو جائے۔
 

dehelvi

محفلین
واقعی نبیل بھائی آپ نے ایک بہت ہی اہم کام کی طرف توجہ دلائی ہے، ایسے انسٹالرز تینوں آپریٹنگ سسٹمز کے لئے بنائے جانے چاہئیں، تاکہ ان جھنجھٹوں سے نجات مل سکے جو اس سلسلہ میں پیش آتے ہیں، جیسا کہ ابوکاشان بھائی نے بھی اس کا ذکر فرمایا ہے۔
 

بلال

محفلین
جب سے ابو شامل بھائی نے اس مسئلہ پر پوسٹ کی ہے میں اس وقت سے اس پر کام کر رہا ہوں اور اللہ کے فضل سے کافی حد تک کامیاب بھی ہو گیا ہوں۔ ونڈوز ایکس پی کے لئے اردو سپورٹ بھی شامل کر لی ہے لیکن پھر بھی کچھ مسائل باقی ہیں۔
نبیل بھائی کیا مجھے "ونڈوز ایکس پی کے لیے اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر" کا سورس جو کہ آپ کے پاس InstallShield پروجیکٹ کی صورت میں ہے وہ مل سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی بد قسمتی سے میرے پاس بھی یہ سورس نہیں مل رہا۔ یہ کام کافی سال قبل کیا تھا۔ آپ اپنے کام کے بارے میں یہاں اپڈیٹ فراہم کرتے رہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
اس معاملے کو محفل کے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا بہت شکریہ نبیل بھائی،امید ہے کہ جلد ہی اس پر کوئی پیشرفت ہوگی۔ مجھے خوشی ہے کہ ایم بلال نے چھپ چھپا کے اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے :) اللہ انہیں ہمت دے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ونڈوز کے لیے اردو لینگویج انسٹالر تیار کرنے کی سمت میں کچھ کام شروع کیا ہے۔ اس مرتبہ میں انسٹال شیلڈ کی بجائے NSIS کا استعمال کر رہا ہوں۔ اس کا استعمال سیکھنے میں کچھ وقت لگ رہا ہے۔

میرے خیال میں ہمیں اس بات کا بھی تعین کر لینا چاہیے کہ اردو لینگویج انسٹالر کو کس طرح صارفین کے لیے زیادہ مفید بنایا جا سکتا ہے۔ ونڈوز کے لیے اردو لینگویج انسٹالر کے لیے میرے ذہن میں ذیل کی فیچرز ہوں گی:

1۔ آپریٹنگ سسٹم میں بنیادی اردو لینگویج سپورٹ۔ اس کی صرف ونڈوز ایکس پی میں ضرورت پڑے گی۔ وسٹا اور ونڈوز 7 میں اس کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ ایکس پی سے پرانے ونڈوز کے ورژنز کو سپورٹ کرنا میرے خیال میں ضروری نہیں رہا ہے۔ خود ونڈوز ایکس پی کی آفیشل سپورٹ مائیکروسوفٹ والے ختم کرنے والے ہیں۔
2۔ اردو فونٹس۔ میرے خیال میں صرف چند ضروری فونٹس انسٹال کرنا کافی ہوگا۔ اکیلے جمیل نوری نستعلیق فونٹ کی وجہ سے ہی انسٹالر کا سائز بڑا ہو جائے گا۔
3۔ اردو کی بورڈ۔ میں صرف دو اردو کی بورڈ شامل کرنا چاہتا ہوں۔ ایک اردو دوست کی بورڈ اور دوسرا گوگل کا ٹرانسلٹریشن کی بورڈ ۔ میرا ارادہ تھا کہ اردو دوست کی بورڈ کو اپڈیٹ کیا جائے لیکن اس کا وقت نہیں ملا۔ اردو کی بورڈز کی انسٹالیشن کا سب سے پیچید مرحلہ انہیں خودکار انداز میں یوزر کی کی بورڈ سلیکشن میں شامل کرنا ہے۔ ابھی تک مجھے اس کا کوئی حتمی حل نہیں ملا ہے۔

بالا کی بنیادی کی فیچرز انسٹال کرنے کے ساتھ ساتھ میرے خیال میں اس انسٹالر میں ذیل کے چند اضافے بھی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

اردو ایڈیٹر اور اردو ایڈیٹر لائٹ
2۔ بنیادی ہدایات پر مشتمل ایک پی ڈی ایف فائل جو کہ انسٹالیشن کے بعد پڑھنے کے لیے کھول دی جائے۔ پی ڈی ایف کی جگہ ایچ ٹی ایم ایل صفحات سے بھی کام لیا جا سکتا ہے جن میں مفید روابط بھی شامل ہوں۔

اس سلسلے میں مزید تجاویز اور آراء پیش کی جا سکتی ہیں۔
 

asakpke

محفلین
urdu.ca والوں کی فائلیں استعمال کرتے ہوئے ونڈوز 7 اور ونڈوز وسٹا کے لیے 18 ایم بی کا انسٹالر بنایا ہے، جو کہ اس ربط, اردو انسٹالر, سے اتارا جا سکتا ہے۔

اس کو چلانے سے ایک اردو فانٹ 'جمیل نوری نستعلیق' اور اردو کیبورڈ انسٹال ہو جاتا ہے۔ اردو لکھنے کے لیے لینگویج بار پر کلک کر کے اردو متنخب کر لیں۔
Language+Bar.jpg


ونڈوز ایکس پی کے لیے اس انسٹالر کو چلانے سے پہلے ونڈوز ایکس پی اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر انسٹال کرنا ہو گا۔

میری اردو بلاگ: ونڈوز وسٹا اور ونڈوز 7 کے لیے اردو انسٹالر
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عامر۔ آپ نے انسٹالر تیار کرنے کے لیے کونسا سوفٹویر استعمال کیا ہے؟ اور کیا اردو کی بورڈ انسٹال ہوتے ہی لینگویج بار میں دستیاب ہو جاتا ہے؟
 

asakpke

محفلین
شکریہ عامر۔ آپ نے انسٹالر تیار کرنے کے لیے کونسا سوفٹویر استعمال کیا ہے؟ اور کیا اردو کی بورڈ انسٹال ہوتے ہی لینگویج بار میں دستیاب ہو جاتا ہے؟

یہ انسٹالر ونڈوز کے پروگرام IExpress سے بنایا گیا ہے جو کہ پہلے سے ونڈوز کے اندر انسٹال ہوتا ہے۔

میں نے ونڈوز 7 میں چیک کیا ہے کہ اردو کی بورڈ انسٹالر کے مکمل ہوتے ہی اردو لینگویج بار میں دستیاب ہو جاتی ہے، اور شائد وسٹا میں بھی ایسے ہی ہو گا۔

اور ونڈوز ایکس پی کے لیے پہلے ونڈوز ایکس پی اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر انسٹال کریں اور پھر اس انسٹالر کو چلائیں تو بھی اردو لینگویج بار میں دستیاب ہو جاتی ہے۔

باقی آپ سب بھی ایک دفعہ چیک کر لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عامر۔ میری کوشش تو یہی ہے کہ الگ الگ انسٹالرز استعمال کرنے کی ضرورت نہ رہے۔ آپ کے تیار کردہ انسٹالر کے ذریعے کم از کم ونڈوز 7 کی ، اور شاید ونڈوز وسٹا کی بھی، ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔ لیکن ونڈوز ایکس پی پر اردو لینگویج سپورٹ علیحدہ سے انسٹال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ اس کو بھی ایک ہی انسٹالر میں شامل کر لیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور خیال مجھے یہ آیا ہے کہ ونڈوز پر اردو لینگویج انسٹالر میں usp10.dll کا نیا ورژن بھی شامل کر لیا جانا چاہیے۔
 

بلال

محفلین
اللہ کے فضل سے اور آپ سب دوستوں کے تعاون اور دعاؤں سے میں نے اردو انسٹالر تیار کر لیا ہے۔ جس سے ونڈوز ایکس پی میں اردو سپورٹ شامل ہونے کے ساتھ اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور دیگر ضروری فائلز اور فونٹ بھی شامل کر لیے ہیں۔
ابھی یہاں انسٹالر دینا تھا لیکن اس سے پہلے آپ سے ایک ضروری مشورہ کرنا ہے کہ اردو کے کون کون سے فونٹ اس میں رکھوں؟ جلدی جواب دیجئے کیونکہ مجھے انسٹالر آپ تک پہنچانے کی آپ سے بھی زیادہ جلدی ہے۔۔۔ :)
 

مکی

معطل
اللہ کے فضل سے اور آپ سب دوستوں کے تعاون اور دعاؤں سے میں نے اردو انسٹالر تیار کر لیا ہے۔ جس سے ونڈوز ایکس پی میں اردو سپورٹ شامل ہونے کے ساتھ اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور دیگر ضروری فائلز اور فونٹ بھی شامل کر لیے ہیں۔
ابھی یہاں انسٹالر دینا تھا لیکن اس سے پہلے آپ سے ایک ضروری مشورہ کرنا ہے کہ اردو کے کون کون سے فونٹ اس میں رکھوں؟ جلدی جواب دیجئے کیونکہ مجھے انسٹالر آپ تک پہنچانے کی آپ سے بھی زیادہ جلدی ہے۔۔۔ :)

بہت اچھے.. ایسے لوگ ہی اصل ہیرو ہوتے ہیں جو باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں.. :)

اردو فونٹس کا تعین ہوجائے تو اچھی بات ہے تاکہ میں بھی انہیں اپنے لینکس اردو انسٹالر میں شامل کر سکوں، تاہم مجھے ونڈوز کے فونٹس بہرحال شامل کرنے پڑیں گے جو یقیناً ونڈوز کے انسٹالر کی ضرورت نہیں ہوں گے..
 

asakpke

محفلین
شکریہ عامر۔ میری کوشش تو یہی ہے کہ الگ الگ انسٹالرز استعمال کرنے کی ضرورت نہ رہے۔ آپ کے تیار کردہ انسٹالر کے ذریعے کم از کم ونڈوز 7 کی ، اور شاید ونڈوز وسٹا کی بھی، ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔ لیکن ونڈوز ایکس پی پر اردو لینگویج سپورٹ علیحدہ سے انسٹال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ اس کو بھی ایک ہی انسٹالر میں شامل کر لیا جائے۔

میں نے کوشش تو کی مگر ناکامی ہوئی۔ IExpress میں انسٹالر بناتے وقت آخر میں وہ دو فائلیں Execute کرنے کی آپشن دیتا ہے۔ ونڈوز وسٹا اور 7 میں ایک فائل فانٹ اور دوسری کیبورڈ انسٹال کرنے کا کام کرتی ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں ان دو فائلوں کے علاوہ تیسری فائل بھی آ جاتی ہے، اردو سپورٹ شامل کرنے والی۔ اب تیسری فائل کو Execute کرانے کا مسلہ تھا۔ اس کو میں نے Batch فائل کے ضریعے حل کرنے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی :(

فی الحال تو حل وہی پرانے والہ ہی ہے کہ ونڈوز ایکس پی پر پہلے اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر کو چلایا جائے پھر اردو انسٹالر چلایا جائے جو کہ ایک اردو فانٹ 'جمیل نوری نستعلیق' اور اردو کیبورڈ انسٹال کرتا ہے۔
 

بلال

محفلین
ایک اور خیال مجھے یہ آیا ہے کہ ونڈوز پر اردو لینگویج انسٹالر میں usp10.dll کا نیا ورژن بھی شامل کر لیا جانا چاہیے۔
نبیل بھائی usp10.dll کا نیا ورژن کہاں سے ملے گا؟ اس کے علاوہ کیا نیا ورژن جو ونڈوز 7 وغیرہ میں ہے وہ ایکس پی میں کاپی کرنے سے کوئی مسئلہ تو نہیں ہو گا؟ ویسے میرے پاس ونڈوز سیون میں usp10.dll کا ورژن 1.626.7600.16385 ہے۔ کیا یہ چلے گا یا اس سے بھی نیا مل سکتا ہے اور وہ ونڈوز ایکس پی کے ساتھ ٹھیک کام کرے گا؟؟؟ اکثر تو یہ فائل نئی رکھنے سے بھی سسٹم واپس پرانی فائل پر چلا جاتا ہے اس کا کیا حل ہو گا؟
ویسے اس بارے میں شاید عارف کریم صاحب بہتر معلومات دے سکتے ہیں۔

بہت اچھے.. ایسے لوگ ہی اصل ہیرو ہوتے ہیں جو باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں.. :)

اردو فونٹس کا تعین ہوجائے تو اچھی بات ہے تاکہ میں بھی انہیں اپنے لینکس اردو انسٹالر میں شامل کر سکوں، تاہم مجھے ونڈوز کے فونٹس بہرحال شامل کرنے پڑیں گے جو یقیناً ونڈوز کے انسٹالر کی ضرورت نہیں ہوں گے..
محترم ہم ہیرو کہاں۔ یہ سب آپ جیسے مہربانوں اور اردو محفل کی وجہ سے ہی ممکن ہو رہا ہے۔
اردو فونٹس میں میرے خیال میں ”جمیل نوری نستعلیق“، ”اردو ویب نسخ“، بی بی سی اردو کا ”اردو نسخ ایشیاء ٹائیپ“ اور کوئی قرآنی فونٹ شامل کر لینا چاہئے۔ ان کی وجوہات یہ ہیں کہ جمیل نوری نستعلیق ضروری ہے اس کے علاوہ کئی ویب سائیٹ پر ابھی بھی اردو ویب نسخ استعمال ہو رہا ہے، اس فونٹ کو نہ بھی رکھیں تو کوئی مسئلہ نہیں بلکہ نہ رکھنے سے جو لوگ ابھی تک اسے استعمال کر رہے ہیں کم از کم وہ نستعلیق کی طرف تو آئیں گے۔ باقی جیسے دوست احباب بہتر سمجھیں۔ بی بی سی اردو کا فونٹ اس لئے کہ اکثر لوگ بی بی سی اردو پڑھتے ہیں تو ان کو علیحدہ سے فونٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔ قرآنی فونٹ کا فائدہ یہ ہو گا کہ جہاں بھی کوئی آیت لکھنی ہو تو اسے وہی فونٹ لگایا جائے تاکہ آیت بہتر سے بہتر فونٹ میں نظر آئے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اللہ کے فضل سے اور آپ سب دوستوں کے تعاون اور دعاؤں سے میں نے اردو انسٹالر تیار کر لیا ہے۔ جس سے ونڈوز ایکس پی میں اردو سپورٹ شامل ہونے کے ساتھ اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور دیگر ضروری فائلز اور فونٹ بھی شامل کر لیے ہیں۔
ابھی یہاں انسٹالر دینا تھا لیکن اس سے پہلے آپ سے ایک ضروری مشورہ کرنا ہے کہ اردو کے کون کون سے فونٹ اس میں رکھوں؟ جلدی جواب دیجئے کیونکہ مجھے انسٹالر آپ تک پہنچانے کی آپ سے بھی زیادہ جلدی ہے۔۔۔ :)
اردو نسخ ایشیا ٹائپ ، نفیس نستعلیق ، علوی نستعلیق ، علوی لاہوری نستعلیق ، عماد نستعلیق ، فیض نستعلیق ، جمیل نستعلیق
 
Top