اردو متن کی زمرہ بندی - Categorization

الف نظامی

لائبریرین
کیا اردو زبان میں لکھے ہوئے کسی پیراگراف کی خود کار زمرہ بندی کرنے کے لیے کوئی کلاسیفائیر موجود ہے؟
یا دوسرے الفاظ میں کسی آن لائن فورم پر نئے پوسٹ ہونے والے تھریڈ کو اس کے متن کا جائزہ لے کر از خود ٹیگ لگانا کیسے ممکن ہے؟
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
یہ کام ڈیپ لرننگ سے باآسانی کروایا جا سکتا ہے۔ بس مناسب ڈیٹا موجود ہونا چاہیئے۔ یعنی پوسٹس اور اس کا متعلقہ زمرے کا ٹیگ۔
ایسی زمرہ بندی کنووولیشنل نیورل نیٹ ورکس یعنی سی این این باآسانی کر لیتے ہیں (اور زیادہ وقت و وسائل بھی نہیں لیتے، بہ نسبت ری کرنٹ نیورل نیٹ ورکس یا آر این این)۔ مزید
پائتھون (یا آر) میں ایسا باآسانی ممکن ہے۔ ماڈل ڈیپلائمنٹ بھی کوئی زیادہ مشکل کام نہیں ہونا چاہیئے۔
بنیادی طور پر یہ کام سینٹی منٹ اینالیسز، سوالات کی زمرہ بندی وغیرہ وغیرہ جیسا ہے۔
 
بہت شکریہ!
 
اردو ویب کے ٹیگ شدہ تھریڈز کا ڈیٹا اس کام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور ایک بار ماڈل ٹرین ہو جائے تو مستقبل میں پوسٹ ہونے والے تھریڈز کی خود کار زمرہ بندی کی جا سکتی ہے۔
ابن سعید
 
Top