اردو متن کی نارملائزیشن - Urdu Text Normalization

سعادت

تکنیکی معاون
مندرجہ ذیل میں سے کون سی یونیکوڈ ویلیو اردو کے حوالے سے استعمال کرنا درست ہے؟
unicode-Values.png

ٸ 0678
مثالیں :کوٸی ، ہوگٸے ، زاٸد
ئ 0626
مثالیں: کوئی ، ہوگئے، زائد
پاک اردو انسٹالر اور اردو محفل کے کی بورڈ میں 0626 یونیکوڈ ویلیو استعمال ہو رہی ہے جب کہ 0678 یونیکوڈ ویلیو کی چند مثالیں ایکسپریس ڈاٹ پی کے ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں جو معلوم نہیں کون سا اردو کی بورڈ استعمال کر رہے ہیں
اردو کے لیے 0626 ہی استعمال کیا جانا چاہیے۔ (0678 کے لیے بھی یونی‌کوڈ کی تجویز یہ ہے کہ اِس کیرکٹر کو استعمال کرنے کے بجائے اِس کی ڈی‌کمپوزیشن استعمال کی جائے۔)
 

الف نظامی

لائبریرین
مندرجہ ذیل میں سے کون سے یونیکوڈ ویلیو کا استعمال درست ہے؟
پہلی صورت میں 06D3یا دوسری صورت میں ( 0626 ،06D2)
ہوئے یونیکوڈ ویلیو 06D3
ہوئے یونیکوڈ ویلیو ( 0626 ،06D2)

جائے یونیکوڈ ویلیو 06D3
جائے یونیکوڈ ویلیو ( 0626 ،06D2)
 
Top