ناعمہ عزیز
لائبریرین
تنقید کا انداز اچھا لگا مسٹر اویس۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :۔اب میں موا ناس پیٹا ملیچھ شخص ، پاک صاف اردو محفل کی بااخلاق ترین محفلین کا نام لے کر سزائے کالا پانی کا حقدار تو نہیں بننا چاہتا ۔ لیکن اللہ کا شکرہے کہ تعصب سے پاک ہوں اس لیے آپ کی توجہ اس بے ساختہ جملے کی طرف مبذول کر نے کی کوشش میں ہوں ۔ دیکھئے تو ذرا :۔ " ہم نے بھی ایک ٹیڈی بئیر کو کوچی کوچی کیا ۔۔۔ ۔۔۔ الخ"چل بھئی کاکا سیٹ اگے کر :۔اگر آپ نے ابھی تک یہ تحریر نہیں پڑھی تو اپنے آپ پر ظلم کیا ، اور مصنف سے بھی زیادتی کے مرتکب ہوئے ۔ شکر کریں ابھی توبہ کا دروزہ کھلا ہے ، اس لیے آپ بھی کھلے دل سے ابھی جا کر اس تحریر کو پڑھیں ۔ اور ہاں مجھے بتانا نہ بھولیے گا کہ اس تحریر میں آپ کو کونسا جملہ الہامی یا الہامی نما محسوس ہوا۔ جی ہاں آپ نے درست فرمایا ، جس طرح اوپر میں نے اپنی ناقص رائے سے سب کو زبردستی نوازا ہے ، یہاں بھی تو اپنی رائے دے سکتا تھا ، مگر بندہ نواز عرض یہ ہے کہ میں اپنی رائے دے کر خود پر اقربا پروری کا الزام نہیں لگوانا چاہتا۔ویسےآپ نے سنا تو ہوگا :۔ آپ کاج مہا کاج ۔۔۔ ۔ چلیے شاباش۔
ویسے آپکی مستقل مزاجی کی داد دینا پڑے گی ۔۔۔ہاہاہاہا
مجھے آپ کی کسی بھی اس قسم کی تقریر کا حصہ بننے کا شوق نہیں یہ بات جب سے آپ نے محفل جوائن کی میں نے آپ کو بتا دی تھی ہر ایرا غیرہ میری ذات پر بات کرے یہ مجھے پسند نہیں
امید ہے کہ آپ یہ نہیں چاہیں گے جو عزت میری نظروں میں آپ کی رہ گئی ہے اسے گنوا دیں ۔اس لئے مسٹر اویس آئندہ گریز کریں تو بہتر ہو گا ۔