اردو محفل آرکیڈ والی گیمز ڈاؤن لوڈ کس طرح کروں

رند

محفلین
السلام علیکم
آج میں نے اردو محفل میں ایک اور زبردست چیز دریافت کی وہ ہے آرکیڈ گیمز بھائی بہت زبردست گیمز ہیں میں نے ابھی ایک ہی کھیلی ہے جس کا نام ہے space invader مجھے اب یہ بتائیں کہ اس گیمز کو میں اپنے پاس ڈاؤن لوڈ کس طرح کروں تاکہ آف لائن رہ کر بھی اس کوکھیل سکوں آپ کا بے حد شکریہ اور یہ رہا اس گیم کا لنک
http://www.urduweb.org/mehfil/arcade.php?&act=Arcade&do=play&gameid=2
 

رند

محفلین
بڑی مہربانی قیصرانی صاحب آپ بے حد معاونت کر رہے ہیں اللہ آپ کو اس کا اجر دے میں اس کو چیک کرتا ہوں اور ساتھ میں آپ سے درخواست ہے کہ کوئی سائیٹ بتائیں جہاں سے میں چھوٹی چھوٹی گیمز جو کہ تین چار ایم بی سے زیادہ کی نا ہوں ڈاؤن لوڈ کرسکون وہ جو ایٹاری گیم والے گیمز ہوتی ہیں نا جیسے Street Fighter یہ کوئی مشن والی گیم جس میں ایک کارٹوں آگے آگے جاتا ہے اور دوسروں کو مارتا جاتا ہے یا پھر جہازوں والی گیم یا ہیلی کپٹر والی اس طرح کی گیمز ہوں مہربانی فرما کر ان کی سائیٹ کا کوئی لنک دیں یوں اگر نیٹ پہ سرچ کی جائے تو وہ ایسی سائیٹ پہ لے جاتی ہے جہاں پہ گیمز پیسوں پہ ہوتی ہیں اور ٹرائلز بھی چالیس بچاس ایم بی کے ہوتی ہیں اور وہ بھی تیز کمپیوٹر مانگتی ہیں میں آپ کو بتا دوں کہ میں ڈائل اپ استعمال کرتا ہوں اور کمپیوٹر کمپک کا پی تھری ہے سلاٹ پروسیسر ساڑھے پانچ سو میگا ہرٹز ہے اور ایک سو اٹھائیس ایم بی ریم ہے اور سولہ ایم بی کا ویڈو کارڈ ہے میرے پاس بس اب اس کنفیگریشن کے حساب سے کوئی اچھی اچھی گیمز بتائین آپ کا بے حد شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
اٹاری کی گمیز کے بارے میری معلومات بہت محدود ہیں۔ بچپن میں‌کھیلا تھا۔ اگر آپ کوئی گیمز کے نام دے سکیں تو آسانی رہے گی
 

رند

محفلین
قیصرانی بھائی Street Fighter ڈھونڈ کر نکال دیں جی اور جو لنک آپ نے دیا تھا میری مطلوبہ وہی گیم تھی اچھا یہاں ایک اور سوال ویسے کرنا تو نہین چائیے لیکن پھر بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوال یہ ہے کہ ان گمیز کو فورم کے اندر کس طرح لگایا ہے یعنی ویب پیچ کے اندر یہ گیمز کی ایگزی فائل کس طرح لگا دی آپ کا بے حد شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آرکیڈ گیمز وی بلیٹن کے آرکیڈ موڈ کے ذریعے شامل کی گئی ہیں۔ میں نے مزید گیمز اس لیے شامل نہیں کی ہیں کیونکہ اس میں ایک بگ ہے کہ اس میں سکور محفوظ نہیں ہو رہے ہیں۔
 

رند

محفلین
قیصرانی بھائی معاونت کا بے حد شکریہ نیبل بھائی کا بھی شکریہ میں اب سٹریٹ فائیٹر کو چیک کرتا ہوں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ کو پرانی کموڈور یا اٹاری والی گیمز پسند ہیں تو ان کے ایمولیٹر mame کو چیک کریں۔ mame میں کئی گیم کنسول کے ایمولیٹر دستیاب ہیں۔ mame انسٹال کرنے کے بعد مختلف گیمز کی roms انسٹال کرنی پڑتی ہیں اور یہ روم نیٹ پر ڈھونڈنے سے ملیں گی۔
 

رند

محفلین
بڑی مہربانی نیبل بھائی یہ تو آپ نے ایک نیا شعل طرب مہیا کر دیا جی بڑی نوازش اس کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں کوئی مسلہ ہوتو آپ ہیں نا ;)
 
Top