اردو محفل ایوارڈز 2009 کا اجراء

ماوراء

محفلین
السلام علیکم ،

اردو محفل کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ہم نے ایوارڈز 2009 کا انعقاد کیا تھا۔ ایوارڈز کی نامزدگیاں 17 جون تک مکمل ہوئیں اور اکیس جون کو ووٹنگ کا آغاز کیا گیا۔ آپ سب کو ووٹ ڈالنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔ ووٹنگ میں 85 لوگوں نے حصہ لیا۔ نتائج کا اعلان 25 جولائی کو کیا گیا۔
یہ سب مراحل آپ لوگوں کے تعاون سے طے ہوئے۔ جنہوں نے ایوارڈ لسٹ کو مکمل کرنے اور نامزدگیاں منتخب کرنے میں مدد کی، محمد وارث، عارف کریم، نایاب، طالوت، علی ذاکر، تعبیر، زین اور باقی سب کا بہت شکریہ۔
جنہوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا، ان سب کا بے حد شکریہ۔
محمد کاشف مجید کی نہایت شکر گزار ہوں، جنہوں نے اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر ایوارڈز گرافکس بنا کر دی ہیں۔ :hatoff:
تمام ایوارڈز کا فیصلہ عام رائے شماری کے ذریعے کیا گیا ہے، جبکہ بہترین شاعر کا فیصلہ ماہرین پر مشتمل پینل کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ابھی لائبریری ایوارڈز کا انعقاد نہیں گیا۔

نتائج تو آپ سب کے علم میں ہیں ہی۔۔جو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ ایوارڈز اراکین کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اگر کوئی غلطی فہمی محسوس ہو تو اس تھریڈ میں آگاہ کریں۔

ایوارڈز جیتنے والوں کو مبارک۔

اسپیشل ایوارڈز

life-time-achievement.png

نبیل

best-member.png

شمشاد

fav-female.png

تعبیر
ماوراء

fav-male.png

محمد وارث

محفل ادب ایوارڈز

best-writer.png

محمد وارث

best-poet.png

محمد احمد

fav-post.png

سخنور
م م مغل

islah-e-suhan.png

ایم اے راجا

ارود کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایوارڈز

font-maker.png

جمیل نستعلیق

software-maker.png

مکی
نبیل

best_graphics_designer.gif

ابوشامل

support-font-maker.png

شاکر القادری

it-news.png

محمد صابر

best-tutorial.png

جہانزیب

محفل فیملی ایوارڈز

most-active.png

شمشاد

hrlpful-2009.png

شمشاد

informative.png

زیک

best_female_entry.png

ملائکہ

best_male_entry.png

طالوت

best-khel.png

اس ہفتے کا مہمان (خالق: تعبیر)

kitchen-corner.png

حجاب

fashion.png

تعبیر

politics-active.png

ظفری

pictures.png

تعبیر

مقابلہ جات ایوارڈز

photographer.png

زیک

best-essay.png

عندلیب
 

ابوشامل

محفلین
سب کو بہت مبارک ہوں ایوارڈز۔ باقی سب ایوارڈز تو بالکل زبردست دکھ رہے ہیں یہ "بہترین گرافکس ڈیزائنر" ایوارڈ کا کس نے حشر کر دیا؟
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ ، دیگر تمام احباب کو بھی تمغہ جات مبارک ہوں ، دعوت کون دے رہا ہے سب سے پہلے۔؟
 

مغزل

محفلین
یار میں مشاعرہ رکھ رہا ہوں ، کراچی میں، کب آنا ہوگا، وارث صاحب سے بھی وقت لینا ہے ، ۔۔ ٹی اے ڈی اے ہمارا، لفافہ الگ سے ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یار میں مشاعرہ رکھ رہا ہوں ، کراچی میں، کب آنا ہوگا، وارث صاحب سے بھی وقت لینا ہے ، ۔۔ ٹی اے ڈی اے ہمارا، لفافہ الگ سے ہے

ماشاءاللہ بہت خوب خوشی ہوئی یہ جان کر ۔ آپ میرا لفافہ مجھے یہاں ہی ارسال کر دیں :grin: وارث صاحب اور نوید صادق صاحب سے بھی وقت لیں
میرے لیے کیا حکم ہے
 

مغزل

محفلین
ہمم ۔ نوید بھائی تو ویسے ہی کراچی شفٹ ہورہے ہیں ایک سال کیلیے ، ان سے تو روز ملاقات ہوگی ،
 

محمد وارث

لائبریرین
یار میں مشاعرہ رکھ رہا ہوں ، کراچی میں، کب آنا ہوگا، وارث صاحب سے بھی وقت لینا ہے ، ۔۔ ٹی اے ڈی اے ہمارا، لفافہ الگ سے ہے

ماشاءاللہ مغل صاحب، لیکن برادرم میری طرف سے پیشگی معذرت کہ میرے لیے کہیں آنا جانا مرنے کے مترادف ہے، اور آپ یقیناً چاہیں گے کہ میں کچھ دن اور جی لوں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہد، بہترین گرافک ڈیزائنر کی گرافک کا حشر میرے ہاتھوں نشر ہوا ہے۔ :noxxx:
دراصل عین وقت پر معلوم ہوا کہ بہترین گرافک ڈیزائنر کی شیلڈ مسنگ ہے تو ایک نسبتاً کم بہتر گرافکس ورکر، یعنی میں نے عجلت میں ایک شیلڈ تیار کرکے ایوارڈز سسٹم میں شامل کی۔ مجھے بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کنارے کیوں خراب آ رہے ہیں کیونکہ گزشتہ سال کی گرافکس میں نے ہی تیار کی تھیں اور وہ ٹھیک بنی تھیں۔ :(
 
Top