ساتویں سالگرہ اردو محفل (ایک نظم / ایک آپ بیتی) ۔ از ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی خوب محمد احمد بھیا ۔ ۔
بہت اچھے انداز میں اپنے احساسات کو بیان کیا ہے آپ نے ماشاءاللہ
بہت ساری داد قبول کیجئے بھیا:)

ارے اتنی ساری داد ہماری پیاری بہن کی طرف سے، کیا کریں کیسے سنبھالیں۔ 8)

بہت شکریہ برگِ حنا۔۔۔۔۔!

خوش رہیے۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
خدا کا کرنا ہوا کہ اک دن
اسی جہاں میں اک ایسا گوشہ نظر میں ٹھہرا
کہ نام جس کا تھا اردو محفل
یہ بزمِ خوش کن، نشاط آگیں،
سرورِ پیہم، ورودِ راحت
خیال و احساس، مہرو الفت کا آشیاں تھی
یہاں پہ سب میرے ہم زباں تھے
جہان بھر میں جہاں جہاں تھے
وہ سب یہاں تھے

واہ واہ ۔۔ کیا بات ہے ۔۔۔ :applause: :applause::applause::applause:

ہمیشہ کی طرح زبردست انداز تحریر ۔۔ :) اور لاجواب تحریر ۔۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد صاحب آپنے اپنی اس نظم میں گرچہ فارسی کو شامل نہیں ہونے دیا لیکن ہماری جانے سے داد قبول کیجے خوب نظم ہے جناب ۔۔

مہدی نقوی حجازؔ

مہدی بھائی بہت شکریہ ۔۔۔۔!

اور فارسی اور عربی تو اردو شاعری کا حسن ہیں ان کے بغیر تو کچھ ہو ہی نہیں سکتا، وہ تو ہم ہی نالائق ہیں سیدھے سیدھے چلے جاتے ہیں آنکھ بند کرکے۔ :D
 
دوبارہ پڑھ کر پھر سے ایک بار داد دینے کو جی چاہے تو کیا کریں؟
داد قبول فرمائیے جناب۔ خوبصورت خوبصورت۔
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے​
 

محمداحمد

لائبریرین
Top