تیسری سالگرہ اردو محفل سالگرہ: کوآرڈینیشن پول

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

چونکہ اردو محفل کی تیسری سالگرہ کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اس لیے یہ بات اہم ہے کہ تمام اراکین اس میں کماحقہ شرکت کر سکیں ۔ اور چونکہ سالگرہ متعدد ایونٹس پر مشتمل ہے انشآللہ اسی لحاظ سے ایک اچھی کمیونیکشن ایک اچھے پروگرام کو ترتیب دے سکتی ہے۔ اس حوالے سے یہ دھاگہ یہاں موجود ہے۔

آپ رکن اردو محفل کی حیثیت سے یہاں سالگرہ کی ترتیب و تشکیل میں اپنی شرکت یقینی بنانے کے لیے یہاں ذکر کر سکتے ہیں ۔

اگر آپ اپنی کسی ذمہ داری میں کسی دوسرے رکن / اراکین کو شریک کرنا چاہیں تو یہاں نشاندہی کر دیں ۔

آپ از خود کوئی ذمہ داری لینا چاہیں یا کسی رکن کے ساتھ کسی کام میں شریک ہونا چاہیں تو از خود اپنے نام کی نشاندہی کر سکتے ہیں ۔

ملتے ہیں سالگرہ میں ۔ ۔ ۔۔ نہیں جی اس سے پہلے بھی ۔ ۔ ۔ کام بھی تو کرنا ہے :)

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اوکے فہیم کہاں ہیں میں سب سے پہلے لکھ دوں ۔ ۔ ۔ :)

فہیم کچھ کام لائبریری میں بھی ہے آپ کے لیے ، ابھی نہیں ذرا بعد میں ، سو کچھ وقت بچا کے رکھیں ، شکریہ
 
فہیم

لائبریرین
افتتاح کرنے کا شکریہ

ایوارڈ لسٹ کے حوالے سے ایک کام کے لیے شمشاد بھائی کی ضرورت ہے۔
وہ یہ کہ ایوارڈ کے حوالے سے ممبرز نامزد کرنا۔

کیوں کے صرف شمشاد بھائی ہی ایسے ہیں جو ہر دھاگے اور ہرممبر سے واقفیت رکھتے ہیں۔

اب جیسے کہ میں شعر و شاعری کی زمرات میں نہیں جاتا نہ ہی کوئی تحریریں پڑھتا ہوں۔
اس لیے مجھے یہ بالکل آئیڈیا نہیں کہ بہتریں شاعری کے حوالے سے کون کون سے ممبرز نامزر ہونے چاہیے۔
اسی طرح اور بھی دوسرے ایوارڈز میں یہ مسئلہ ہے۔

فلحال تو یہی بات ذہن میں آئی باقی آگے چل کے اگر کسی کی ضرورت پڑی تو میں ضرور اس ممبر کی مدد لوں گا:)
 
فہیم

لائبریرین
اوکے فہیم کہاں ہیں میں سب سے پہلے لکھ دوں ۔ ۔ ۔ :)

فہیم کچھ کام لائبریری میں بھی ہے آپ کے لیے ، ابھی نہیں ذرا بعد میں ، سو کچھ وقت بچا کے رکھیں ، شکریہ

جی میں فل وقت میں یہیں موجود ہوں۔
لائبریری کے حوالے سے بتائیں‌ کیا کام ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ وہ بھی بخیروعافیت مکمل ہوجائے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
افتتاح کرنے کا شکریہ

ایوارڈ لسٹ کے حوالے سے ایک کام کے لیے شمشاد بھائی کی ضرورت ہے۔
وہ یہ کہ ایوارڈ کے حوالے سے ممبرز نامزد کرنا۔

کیوں کے صرف شمشاد بھائی ہی ایسے ہیں جو ہر دھاگے اور ہرممبر سے واقفیت رکھتے ہیں۔

اب جیسے کہ میں شعر و شاعری کی زمرات میں نہیں جاتا نہ ہی کوئی تحریریں پڑھتا ہوں۔
اس لیے مجھے یہ بالکل آئیڈیا نہیں کہ بہتریں شاعری کے حوالے سے کون کون سے ممبرز نامزر ہونے چاہیے۔
اسی طرح اور بھی دوسرے ایوارڈز میں یہ مسئلہ ہے۔

فلحال تو یہی بات ذہن میں آئی باقی آگے چل کے اگر کسی کی ضرورت پڑی تو میں ضرور اس ممبر کی مدد لوں گا:)

شمشاد بھائی ، اگر چاہیں تو آپ بھی دیگر اراکین کو اس ذمہ داری میں شامل کر سکتے ہیں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک اور ایم بات

یہاں اسی زمرہ میں یعنی سالگرہ کے زمرہ میں اس وقت ایوارڈز کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے ۔ آپ تمام اراکین محفل مذکورہ فہرست کے حوالے سے جہاں جہاں اور جس حوالے / میدان میں مہارت رکھتے ہیں اس حوالے سے اپنے نام کی نشاندہی یہاں کر سکتے ہیں شمولیت کے لیے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی میں فل وقت میں یہیں موجود ہوں۔
لائبریری کے حوالے سے بتائیں‌ کیا کام ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ وہ بھی بخیروعافیت مکمل ہوجائے۔

فہیم ،

شعری مجموعہ آنکھیں کے ٹائٹل پیج میں کچھ کام تھوڑا سا رہ گیا تھا اسے دیکھیں ذرا ۔ باقی بعد میں ۔
 
فہیم

لائبریرین
فہیم ،

شعری مجموعہ آنکھیں کے ٹائٹل پیج میں کچھ کام تھوڑا سا رہ گیا تھا اسے دیکھیں ذرا ۔ باقی بعد میں ۔

کیا کام باقی تھا بائیں میں ابھی کردیتا ہوں

سب سے آخر میں یہ پوسٹ کیا تھا

یہ فرنٹ

AnkainTitle.jpg
 
فہیم بھائی بیک کور میں انگلش میں لکھنا ضروری نہ ہو تو اس سے پرہیز کریں۔ ویسے کام بہت عمدہ کیا ہے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ تو آپ نے خود اس وقت بیک سائیڈ میں کچھ تبدیلی کے لیے کہا تھا کہ کچھ تبدیل کرنا ہے آپ کو ۔
 
فہیم

لائبریرین
دراصل پہلے بیک سائیڈ تھی ہی نہیں۔
میں‌ نے یہ کہا تھا کہ سارہ شگفتہ کی تصویر کو کیوں نہ بیک بناکر اس پر دیا جائے

ویسے ابھی میرا خیال کہ بیک سائیڈ کو ختم ہی کردینا چاہیے
اور سارہ شگفتہ کی تصویر کو میں فرنٹ پر ہی کہیں لگاکر وہیں نام لکھ دیتا ہوں

یا پھر جیسا آپ کہیں
 
حسن علوی

محفلین
بہت عمدہ فہیم۔ میرا خیال ھے کہ بیک سائڈ والے ڈیزائن میں ترمیم کی ضرورت ھے اور میں کسی قدر سعود بھائی کی تجویز ھے متفق ہوں۔
 
Top