اردو محفل سے ملتے جلتے ناموں والے فورم

آج اپنے مقالے سے متعلق بعض معلومات سرچ کرنے کے لیے گوگل کیا تو اردو محفل سے ملتا جلتا فورم "اردو مجلس" دکھائی دیا۔ پہلے پہل تو میں اسے اردو محفل ہی سمجھا۔ لیکن غور سے دیکھنے پر حقیقت منکشف ہوئی کہ یہ ملتے جلتے نام سے دوسرا فورم ہے۔ فورم میں داخل ہوئے تو حیرانی ہوئی کہ اس کے عنوانات، ڈیزائن، ٹیبز وغیرہ سب اردو محفل سے ملتے جلتے ہیں۔ شرکاء کی تعداد بھی لگ وہی ہے جو یہاں ہے اور مراسلے بھی خاصی تعداد میں ہیں. اس لیے پوچھے بغیر نہ رہ سکا کہ:
یہ کون لوگ ہیں؟
ان کا منشور کیا ہے؟
اس فورم کے انداز میں میں اردو محفل کے اتنی مماثلت کیوں ہے؟
اردو محفل کے ایک سینئیر محفل شاکرالقادری کی کسی تحریر پر تنقید بھی اس میں موجود ہے. اس کا کیا مطلب لیا جائے؟
علمی طور پر کس درجہ کا مواد اس "مجلس" پر موجود ہے؟
یہ سوالات محض اپنی تسلی کے لیے اور وقت بچانے کے لیے کیے ہیں، کہ ممکن ہے کوئی اس جیسی تفصیلات سے واقف ہوتو ہمیں بتا دے۔ان کو کسی دوسرے معنی پر محمول نہ کیا جائے۔
محمد وارث ابن سعید arifkarim
وغیرہ
 
عثمان

محفلین
اول تو یہ سوالات آپ کو وہاں انہی سے پوچھنے چاہییں نا کہ یہاں۔
مزید یہ کہ اگر وہ وہی پلیٹ فارم یعنی زینفورو استعمال کر رہے ہیں اور تھیم بھی ملتی جلتی ہے تو مماثلت تو محسوس ہوگی۔
 
اول تو یہ سوالات آپ کو انہی سے پوچھنے چاہیے نا کہ یہاں۔
مزید یہ کہ اگر وہ وہی پلیٹ فارم یعنی زینفورو استعمال کر رہے ہیں اور تھیم بھی ملتی جلتی ہے تو مماثلت تو محسوس ہوگی۔
براہِ کرم میری تحریر دوبارہ پڑھ لیں۔ شاید میں اپنا مقصد واضح کرچکا ہوں۔
 
عثمان

محفلین
براہِ کرم میری تحریر دوبارہ پڑھ لیں۔ شاید میں اپنا مقصد واضح کرچکا ہوں۔
میرا جواب آپ کے مقاصد سے زیادہ واضح ہے۔
کسی فورم کا تعارف اور اغراض و مقاصد اس فورم کے ارباب اختیار واضح کریں گے نا کہ کسی غیر فورم کے اراکین؟
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ نے مجھے یاد کیا شکریہ آپ کا۔ افسوس اس سلسلے میں میرا تاریخی اور تکنیکی علم صفر ہے۔ تکنیکی میں ہوں نہیں اور دس سال ہوئے اس محفل سے باہر کہیں کچھ دیکھا ہی نہیں :)
 
وہی بتا سکتے ہیں. :)
ان کا منشور کیا ہے؟
وہی بتا سکتے ہیں. :)
اس فورم کے انداز میں میں اردو محفل کے اتنی مماثلت کیوں ہے؟
زین فورو استعمال کرنے کی وجہ سے. :)
اردو محفل کے ایک سینئیر محفل شاکرالقادری کی کسی تحریر پر تنقید بھی اس میں موجود ہے. اس کا کیا مطلب لیا جائے؟
وہی بتا سکتے ہیں. :)
علمی طور پر کس درجہ کا مواد اس "مجلس" پر موجود ہے؟
وہی بتا سکتے ہیں. :)
 
الشفاء

لائبریرین
دس سال ہوئے اس محفل سے باہر کہیں کچھ دیکھا ہی نہیں :)
یہ تری سادہ دلی ۔۔۔ :)

clear.png
 
میرا جواب آپ کے مقاصد سے زیادہ واضح ہے۔
کسی فورم کا تعارف اور اغراض و مقاصد اس فورم کے ارباب اختیار واضح کریں گے نا کہ کسی غیر فورم کے اراکین؟
وہی بتا سکتے ہیں. :)

وہی بتا سکتے ہیں. :)

زین فورو استعمال کرنے کی وجہ سے. :)

وہی بتا سکتے ہیں. :)

وہی بتا سکتے ہیں. :)

بالکل ٹھیک ہے یارو، مجھے اپنے سوال کی نامعقولیت کا احساس ہوگیا۔ تکلیف دہی پر معذرت قبول فرمائیں۔:)
 
حسیب

محفلین
ویسے احباب اوپر ذکر کر چکے ہیں کہ مماثلت نظر آنے کی وجہ زین فورو ہے. ورنہ ان کے سیکشن اور محفل کے سیکشنز میں بہت زیادہ فرق ہے. جیسے دو ایک جیسا آپریٹنگ سسٹم (جیسے ونڈو سیون) استعمال کرنے والے ایک دوسرے کی کاپی نہیں ہوتے اسی طرح یہاں بھی ایسی ہی صورتحال ہے. بہت سارے اردو اور انگلش فورم زین فورو استعمال کر رہے ہیں.
ان دونوں کے اغراض و مقاصد میں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ اردو محفل اردو کی ترویج کے لیے بنائی گئی ہے. جبکہ اردو مجلس ایک اسلامک فورم ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ تری سادہ دلی ۔۔۔ :)

clear.png
واقعی؟
واقعی دیکھا نہیں، یہاں آنے سے پہلے چند ماہ ایک فورم پر گزارے تھے، یہاں آیا تو پھر واقعی کہیں نہیں گیا۔ فیس بُک اردو فورم نہیں ہے۔ اور اس کے علاوہ اگر کہیں ادھر ادھر فقط نظر بازی کی تو حضور اتنا تو آپ بھی جانتے ہونگے کہ خود سے انتہائی وفادار شوہر کی تانک جھانک سخت سے سخت بیوی بھی با دلِ ناخواستہ گوارا کر لیتی ہے :)
 
سروش

محفلین
گوگل کیا تو اردو محفل سے ملتا جلتا فورم "اردو مجلس" دکھائی دیا۔

اردو مجلس ایک اسلامک فورم ہے
اردو مجلس جیسا کہ حسیب صاحب نے بتایا ایک اسلامک فورم ہے ، اور اسکی مماثلت اس فورم سے اس لئے ہے کہ دونوں کا سوفٹوئر زین فورو ہے ۔ اس فورم کا مقصد اسلامی تحقیق و ترویج ہے جبکہ محفل فورم خالصتاً اردو کی ترویج کا فورم ہے جس میں مذہب ، رنگ ، نسل وغیرہ کا کوئی بھید بھاؤ نہیں ہے ۔ مجلس کے علاوہ محدث فورم بھی ہے (جہاں اسلامی اردو کتابوں کی سب سے بڑی لائبریری کتاب و سنت بھی موجود ہے ) وہ بھی زین فورو پر ہی ہے ۔
ایک بات اور یہ کہ جتنے بھی اردو فورم ہیں ان کی لوکلائزیشن کا سہرہ بہرحال اردو محفل کو ہی جاتا ہے جہاں پی ایچ پی بی بی کو لوکلائیز کرکے اردو فورمز کی داغ بیل ڈالی گئی ۔
 
شکریہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بالکل ٹھیک ہے یارو، مجھے اپنے سوال کی نامعقولیت کا احساس ہوگیا۔ تکلیف دہی پر معذرت قبول فرمائیں۔:)
اپنی اِس اردو محفل کو جناب شاکر القادری صاحب ہی نے "اُم المحافل" کا خطاب دیا تھا، اور کیا خوب دیا تھا، اس ایک خطاب ہی سے اردو فورمز کی تاریخ اور اردو محفل کی اہمیت کا اندازہ ہو جاتا ہے :)
 
Top