نبیل
تکنیکی معاون
عزیز محفلین، السلام علیکم،
آپ سب کواردو محفل فورم کی اٹھارہویں سالگرہ مبارک ہو۔ جس وقت ہم نے اردو ویب اور اردو محفل فورم کی بنیاد رکھی تھی، اس وقت اردو کمیونٹی کے لیے بڑے چیلنج کمپیوٹر پر اردو لکھنا اور پڑھنا ہی ہوتا تھا۔ آپریٹنگ سسٹم پر اردو کی بورڈ انسٹال اور اردو فونٹ انسٹال کرنا ہی مہارت کا کام سمجھا جاتا تھا، جبکہ نستعلیق فونٹ کا استعمال محض خواب کی مانند تھا۔ گزشتہ اٹھارہ سالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں نوری سالوں کی پیشرفت ہو چکی ہے۔ صرف گزشتہ چھ ماہ کے اندر چیٹ جی پی ٹی اور دوسرے لینگویج ماڈلز کے اجراء سے مصنوعی ذہانت کے میدان میں انقلاب برپا ہوگیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی اس پیشرفت سے جہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے افق دریافت ہو رہے ہیں، وہاں ان کے معاشی اور معاشرتی اثرات سے متعلق کئی اندیشے بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ اندازہ کیا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت میں اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت زندگی کے کئی شعبوں میں ہنرمندوں کی جگہ لے گی۔ اس کی مثال ماضی میں صنعتی انقلاب کی مانند ہے جب مشینوں نے مینول کام کرنے والوں کی جگہ لی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اب تقریبا تمام پیشوں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ایک ضروری skill سمجھا جا رہا ہے۔
مصنوعی ذہانت کے میدان میں پیشرفت سے اردو کمپیوٹنگ کے لیے بھی نئے چلینج سامنے آ رہے ہیں۔ تقریبا تمام بڑے لینگویج ماڈل زیادہ انگریزی مواد پر ٹرین ہوئے ہیں اور اردو میں ان کی کارکردگی واجبی سی ہے۔ دوسرے ان لینگویج ماڈلز کو ٹرین کرنے کے لیے سپرکمپیوٹرز کا استعمال ہوتا ہے اور پر کئی ملین ڈالر کی لاگت آتی ہے، اسی لیے اس طرح کی ڈیویلپمنٹ عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے۔لیکن ٹیکنالوجی کے ٹرینڈ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں کمپیوٹنگ سستی ہوتی جائے اور مصنوعی ذہانت میں اردو کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی جائے گی۔ میری کوشش ہوگی کہ اس بارے میں علیحدہ سے ایک مضمون کی شراکت کروں۔
میں کچھ عرصہ پہلےفورم پر کچھ بنیادی تبدیلیاں لانے کا اردہ ظاہر کر چکا ہوں۔ فورم کے زمرہ جات کی تنظیم نو کی ضرورت ہے۔ کچھ زمرہ جات کو آرکائیو کر دیا جائے گا جس کے بعد یہ ریڈ اونلی موڈ میں دستیاب ہوں گے۔ جبکہ کچھ زمرہ جات کو استعمال میں آسان بنانے کے لیے ان کو نئے سرے منظم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فورم پر یوزگروپس اور ان کے اختیارات میں بھی تبدیلی لائی جائے گی جس سے فورم انتظامیہ کا کام قدرے آسان ہو جائے گا۔محفل فورم کو جب ورژن 2.2 پر اپگریڈ کیا گیا تھا تو اس میں کئی نئی مفید فیچرز کا اضافہ ہوا تھا ۔ لیکن ابھی تک ان فیچرز کو باقاعدہ استعمال شروع نہیں کیا گیاہے۔ ان کے استعمال سے بھی فورم کے استعمال میں بہتری آ سکتی ہے۔ میں فورم کے سٹرکچر اور اس کی نظامت سے متعلق تبدیلیوں کے بارے میں بھی علیحدہ سے پوسٹ کروں گا۔ آخر میں ایک مرتبہ پھر سے آپ سب کو فورم کی سالگرہ مبارک ہو۔
والسلام۔