نبیل
تکنیکی معاون
عزیز محفلین، السلام علیکم۔
آپ سب کو محفل فورم کی سترہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ جو دوست بھی اس محفل کی رونق کی رونق قائم رکھے ہوئے ہیں، ان کو اللہ تعالی جزائے خیر عطا فرمائے۔ اور جو لوگ بھی اردو ادب اور اردو کمپیوٹنگ کی ترویج و ترقی کے لیے بے لوث اور بلا تعصب کام کر رہے ہیں، یقینا آنے والی نسلیں ان کی احسان مند ہوں گی۔
وقت گزرنے کے ساتھ اردو کمپیوٹنگ کے لیے حوالے سے پرانے چیلنج حل ہوتے گئے ہیں اور نئے چلینج سامنے آتے گئے ہیں۔ خود اردو محفل فورم کے بطور ایک تعمیری آن لائن ڈسکشن پلیٹ فارم کی بقا اور ترقی کے حوالے سے چیلنجز سامنے آتے رہے ہیں اور ہم اپنی بساط کے مطابق ان مسائل کا حل ڈھونڈتے رہے ہیں۔ محفل فورم کی میجر اپگریڈ ہمیشہ ایک بڑا چیلنج ثابت ہوا ہے ۔ اس کام کے لیے اعلی درجے کی تکنیکی مہارت ، تجربہ اور تحقیق درکار ہوتا ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ سعود، زیک اور سعادت پس منظر میں رہتے ہوئے ہی اردو ویب اور اردو محفل سے متعلق تکنیکی مسائل کو حل کرتے رہتے ہیں۔
میں یہاں ایک مرتبہ دہرانہ چاہوں گا کہ ایک کمیونٹی پلیٹ فارم ایک فورم سوفٹویر سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ فورم کی رونق اس کے منتظمین اور اس کے ارکان کی سرگرمی اور فعالیت سے ہی ہوتی ہے۔ ہمارا مقصد کبھی محض مراسلات کی تعداد بڑھانا نہیں رہا ہے ۔ اردو محفل فورم کا امتیاز ہمیشہ اس کے ارکان کا علمی ذوق اور تعمیری سلسلے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں ایک اردو فورم کی مقبولیت قائم رکھنا آسان نہیں ہے۔ گزشتہ سترہ سال میں ایک نسل بڑھ کر جوان ہو چکی ہے جن میں زیادہ تر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسی ایپس زیادہ مقبول ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے محفل فورم کو بھی تجدید کے عمل سے گزارا جائے۔ یہ تبدیلی فورم سوفٹویر کی اپگریڈ، زمرہ جات میں تبدیلی اور نئی فیچرز کے اضافے کی شکل میں ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں فورم انتظامیہ کو بھی اپنے اندر شیک اپ کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ منتظمین کے لیے ضروری ہونا چاہیے کہ وہ فورم پر کسی تعمیری سلسلے کا اجرا کریں اور فورم کو بہتر اور جدید بنانے کے لیے سلسلے میں تجاویز پیش کریں اور عملی اقدامات بھی کریں۔
میں امید کرتا ہوں تمام محفلین فورم کی سالگرہ کو پررونق بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ میری بھی کوشش ہوگی کہ اس موقعے کی مناسبت سے کچھ تحقیقی مضامین پیشں کروں۔
والسلام