سیما علی
لائبریرین
آمین الہی آمینمیں ہوں اور ماہا ہے۔ زندگی بحمد اللہ پر سکون ہے۔ یک سو ہو کر زندگی کے فیصلے کرتے ہیں، اور آپس میں محبت سے رہتے ہیں۔ یہ سمجھ میں آیا کہ غلامی میں آنکھ کھولنے والوں کے لئے غلامی اور آزادی میں کوئی فرق نہیں جب تک حقیقی آزادی کو وہ دیکھ نہ لیں اور اس سے پہلے غلامی گزر چکی ہو تو ہی یہ سمجھ آتی ہے کہ غلامی اور آزادی کن پرندوں کے نام ہیں۔ اللہ سب کو زندگی کے سفر میں آنے والے فتنوں اور آزمائشوں سے بخوبی کامیابی سے نمٹنے کی توفیق اور ہمت دے اور ہمیشہ ہمیں اپنی رحمت کے تلے اپنے ساتھ جوڑ کر رکھے۔
آمین ثم آمین
واقعی ایک محبت کرنے والی شریکِ حیات ایک بہت بڑی نعمت ہے ۔۔اسکا ساتھ ہے تو ہر غم خوشی میں نہیں تو سکون میں ضرور بدل دیتی ہے ۔۔اُنکا ساتھ اللہ کی بہترین نعمتوں میں شمار ہے ۔۔
اللہ آپکو اور آپکی نصف بہتر کو اپنی امان میں رکھے بہت ساری دعائیں ۔ماشاء اللہ سلامت رہیں آمین