نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر میں نے اپنی خصوصی تحریر میں عرض کیا تھا کہ ہم محفل فورم کےلیے ایک متبادل پلیٹ فارم کے سلسلے میں تحقیق کر رہے ہیں تاکہ فورم کے لیے کسی بہتر سکرپٹ کا استعمال کیا جا سکے۔ محفل فورم کی وی بلیٹن 4 پر منتقلی کا تجربہ ہمارے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا اور وی بلیٹن کی ڈیویلپمنٹ کی رفتار بھی حوصلہ افزا نظر نہیں آتی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے فورم کو وی بلیٹن کے کسی مزید نئے ورژن پر اپگریڈ نہیں کیا ہے۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے بطور تعلیمی اور تحقیقی پلیٹ فارم کے ارتقاء کے سلسلے میں ہمارے اذہان میں جو منصوبے ہیں، ان پر عملدرآمد بھی اسی بناء پر رکا ہوا ہے۔ دراصل محفل فورم کے لیے ایک بہتر متبادل سوفٹویر کا انتخاب ہم ایک سال قبل ہی کر چکے تھے اور یہ ہے زین فورو۔ زین فورو دراصل وی بلیٹن کے ہی پرانے ڈیویلوپرز کا تیار کردہ سوفٹویر ہے اور اس کا یوزر ایکسپیرینس بہتر ہے اور فیچرز نئے ویب سٹینڈرڈز کے مطابق ہیں۔ ایک سال قبل زین فورو کا انتخاب کرنے اور اس کا لائسنس حاصل کرنے کے باوجود ہم ابھی تک کئی وجوہات کی بناء پر محفل فورم کو زین فورو پر منتقل نہیں کر پائے ہیں۔ سب سی بڑی وجہ یہ تھی کہ زین فورو کے ابتدائی ورژن 1.0 میں تھریڈ پریفکسز اور ٹیگز کی سپورٹ نہیں تھی۔ اس کے علاوہ بھی چند ضروری فیچرز کی کمی تھی۔ زین فورو کا ورژن 1.1 اس وقت بیٹا فیز میں ہے اور اس میں تھریڈ پریفکسز کی سپورٹ شامل ہے جبکہ ٹیگز کی سپورٹ ابھی بھی شامل نہیں ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ زین فورو میں وی بلیٹن 4 سے ڈیٹا امپورٹ کرنے کے لیے کوئی آفیشل امپورٹر موجود نہیں ہے۔ ہم تقریبا اسی صورتحال سے دوچار ہیں جو کہ ہمیں سی ایچ موڈ فورم سے وی بلیٹن میں منتقلی کے وقت پیش آئی تھی۔ اس کا حال میں یہاں بیان کر چکا ہوں۔
اس وقت اگرچہ زین فورو 1.1 کے لیے وی بلیٹن 4 کا کوئی آفیشل امپورٹر موجود نہیں ہے، لیکن اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ زین فورو کے پرانے ورژن 1.0 کےلیے ایک تھرڈ پارٹی امپورٹر دستیاب ہے، جو اگرچہ نئے ورژن پر درست کام نہیں کرتا، لیکن ہم نے اسے کچھ ترامیم کے ساتھ استعمال کے قابل بنا لیا ہے۔ علاوہ ازیں ہم نے ایک ٹیسٹ انسٹالیشن پر فورم مائیگریشن کا تجربہ بھی کیا ہے۔ یہ تجربہ اگرجہ کامیاب رہا ہے، لیکن اس سے ہمیں یہ بھی اندازہ ہو گیا ہے کہ یہ ایک طویل اور صبر آزما کام ثابت ہوگا۔ ٹیسٹ انسٹالیشن پر مائیگریشن پر میں اور ابن سعید اکٹھے کام کر رہے تھے۔ یہ ایک یادگار تجربہ رہا ہے۔ اس کا حال بعد میں علیحدہ سے بیان کروں گا۔ اس تجربے سے ہمیں اندازہ ہو گیا ہے کہ ہم کچھ ڈیٹا کا نقصان اٹھا کر محفل فورم کو زین فورو پر منتقل کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر بلاگ، سی ایم ایس اور ٹیگز کو مائیگریٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ ان میں سے ٹیگز کا نقصان ہم پر کافی شاق گزرے گا۔ لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ کسی تھرڈ پارٹی ایڈ آن کے ذریعے ہم پھر سے ٹیگز استعمال کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ ابھی بھی کئی حل طلب سوالات باقی ہیں اور ہم ان کا حل تلاش کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد ہی محفل فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی کا آغاز کر سکیں گے۔ زین فورو کے اردو ترجمہ اور اس میں اردو انٹگریشن پر بھی کام جاری ہے۔ زین فورو سوفٹویر کے تعارف اور اس کی فیچرز کی تفصیل علیحدہ تھریڈز میں بیان کی جائے گی۔ ہم انشاءاللہ محفل فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی کے بارے میں آپ کو بروقت آگاہ کر دیں گے۔ آپ کے ذہن میں اگر سلسلے میں کوئی سوالات ہوں تو آپ یہاں پوچھ سکتے ہیں۔
والسلام