اردو محفل فورم

منصور احمد

محفلین
السلام و علکیم

امید ہے آپ خیر خیریت سے ہوں گے۔۔۔۔۔۔ہماری اُردو پیچز کے بہت سے دوست مجھ کو جانتے ہوں‌گے۔۔۔۔۔اُردو پیچز پرمیری آئی ڈی منصور کے کے این کے نام سے ہے۔۔۔۔۔۔

اُردو ویب اُردو کی ترقی و ترویج کے لیے بہت عمدہ کام کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج چلتے چلتے لائبریری سےسیکشن کی طرف نگاہ دوڑائی تو یہاں‌کی دنیا ہی بدلی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں اس ضمن میں کچھ کر سکتا ہے۔

اُردو ساینس بورڈ پشاور میں‌کچھ عرصہ کمپیوٹر ایڈمنسٹریٹر کی نوکری کی ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہاں میں نے کچھ کتابیں بھی کمپوز کی تھی جن کی ان پیج فائل وہاں کمپیوٹر پر موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب وہ کتابیں میں‌چاہتا ہوں کہ اس لایبریری کی زینت بن جایئں کیونکہ اُن کی پروف ریڈنگ کا کام بھی ہو چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس فورم میں ابھی نیا ہوں اس لیے تمام طریقہ کار ذرا واضع کر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں فائر فاکس استعمال کر رہا ہوں جس میں‌مجھے محفل فورم صیح طور پر نظر نہیں اآرہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا اس کا کوئی حل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آپ جیسے لوگوں کی تو ہمیں تلاش

ارے منصور بھائی آپ جیسے لوگوں کی تو ہمیں تلاش ہے۔ آپ فوراً یہ کتابیں ان پیج سے یونیکوڈ میں منتقل کرکے یہاں جمع کرادیں۔ بہت قابلِ قدر خدمت ہوگی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے ہم نام بھائی منصور، کتب کا بھی جلدی ہی کچھ کیجیئے گا اگر محفل درست دکھائی دینے لگ گئی ہے تو :)
 

باذوق

محفلین
خوش آمدید

منصور ،
خوش آمدید !!
تمہیں یہاں دیکھ کر سچ مچ خوشی ہوئی ۔
لائبریری پراجکٹ ، تمھارا اور ہم تمام کی توجہ کا سدا منتظر ہے ۔۔۔ آگے بڑھو اور قدم سے قدم ملاؤ ۔۔۔
 

منصور احمد

محفلین
آپ سب دوستو کا بہت شکریہ۔۔۔۔

جلد ہی اس پراجیکٹ میں مجھے اپنے ساتھ دیکھیں گے۔۔۔۔۔!!!!

میں‌اُس کو یونی کوڈ میں‌تبدیل نہیں‌کرنا چاہتا۔۔۔۔۔۔۔۔! اور نہ میں‌کر سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں‌اپنی ان پیج والی فائل آپ کو بھیج دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب کس کوبھیجوں وہ اپنا نام یہاں دیں بہت مہربانی
 

قیصرانی

لائبریرین
منصور احمد نے کہا:
آپ سب دوستو کا بہت شکریہ۔۔۔۔

جلد ہی اس پراجیکٹ میں مجھے اپنے ساتھ دیکھیں گے۔۔۔۔۔!!!!

میں‌اُس کو یونی کوڈ میں‌تبدیل نہیں‌کرنا چاہتا۔۔۔۔۔۔۔۔! اور نہ میں‌کر سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں‌اپنی ان پیج والی فائل آپ کو بھیج دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب کس کوبھیجوں وہ اپنا نام یہاں دیں بہت مہربانی
مجھے بھیج دیں، ای میل ایڈریس ذپ کر رہا ہوں
 

دوست

محفلین
خوش آمدید جناب۔
امید ہے آتے جاتے اور نظر آتے رہیں گے اب آپ یہاں بھی۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید منصور احمد۔ درست جگہ آئے ہیں۔
قیصرانی، فائلیں مل گئ ہوں تو مجھے بھی برقیہ بھیج دو۔ یا منصور ہی بھیج دیں۔ لیکن یہ بتائیں کہ ان کی کاپی رائٹ کی کیا کیفیت ہے؟
 

منصور احمد

محفلین
چونکہ اس فورم سے اتنا آشنا نہیں‌ہوں‌اس لیے یہ معلوم نہیں‌پڑا کہ مجھے کوئی پیغام ملا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی آپ کا پیغام مل گیا ہے۔۔۔جلد ہی آپ کو ای میل بھیج دوں‌گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسرا یہ کاپی رائٹ کے بارے میں کیا کرنا چاہے مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اوہ، تو یہ بات تھی۔ اچھا میں‌ منتظر رہوں گا آپ کی ای میل کا

کاپی رائٹ سے مراد یہ ہے کہ جن صاحب یا صاحبہ نے یہ کتاب لکھی ہے، ان سے ایک اجازت نامہ لے لیا جائے کہ ان کی کتاب کو ان کی اجازت کے ساتھ انٹرنیٹ پر بلامعاوضہ شائع کیا جا رہا ہے۔ یعنی اس کو سافٹ کاپی کی حد تک لکھا، کاپی اور تقسیم کیا جا سکے گا۔ لیکن یہ سارا کام بلا معاوضہ ہوگا
 

منصور احمد

محفلین
ٹھیک ہے اُس کا میں بندوبست کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔!

آج چونکہ اتوار ہے اس لیے کام کچھ تاخیر ہو گیا کل دفتر کھلتے ہی پہلا کام یہ کروں‌گا۔۔۔۔۔۔۔

بہت شکریہ میری رہنمائی کرنے کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک بات اور بھی بتا دیں کہ میں فائر فاکس استعمال کرتا ہوں لیکن فائر فاکس میں‌یہ مسئلہ ہے کہ اُردو محفل میں نیچے جو ڈنڈا ہوتا ہے (سکرل بار) وہ اُس میں نظر نہیں‌آتا۔۔۔۔بلکل غائب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس لیے مجبوری سے انٹر نیٹ ایکسپلورر استعمال کر رہا ہوں۔۔۔۔جبکہ یہ ڈنڈا باقی سائٹ پر نظر آتا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
منصور احمد نے کہا:
ایک بات اور بھی بتا دیں کہ میں فائر فاکس استعمال کرتا ہوں لیکن فائر فاکس میں‌یہ مسئلہ ہے کہ اُردو محفل میں نیچے جو ڈنڈا ہوتا ہے (سکرل بار) وہ اُس میں نظر نہیں‌آتا۔۔۔۔بلکل غائب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس لیے مجبوری سے انٹر نیٹ ایکسپلورر استعمال کر رہا ہوں۔۔۔۔جبکہ یہ ڈنڈا باقی سائٹ پر نظر آتا ہے
فائر فاکس میں ہاریزنٹل سکرول بار کا مسئلہ بہت پرانا ہے، ابھی تک حل نہیں ہوا۔ اس مقصد کے لیے ہمیں آئی ای ہی استعمال کرنا پڑتا ہے۔ جیسا کہ آپ نے کہا ہارزینٹل سکرول بار باقی سائٹس پر فائر فاکس میں دکھائی دیتی ہے، فائر فاکس کا ورژن بتائیں گے؟

ایک اور عارضی حل ہے کہ اپنی سکرین ریزولوشن کو تھوڑا سا بدل دیں یعنی کہ بڑھا کر 1024x768 یا پھر 800x600 کر کے دیکھیں اگر کچھ گزارا ہو جائے تو
 
Top