اردو محفل كا نام خط ثلث

UrduMehfil.jpg
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ راسخ،

میں نے اسے ری سائز کرکے فورم کے لوگو کی جگہ لگا دیا ہے۔ آپ اسے دیکھ لیں۔ اس کا بیک گراؤنڈ اگر شفاف (ٹرانسپیرنٹ) کر دیں تو یہ فورم کی تھیم کے ساتھ زیادہ مطابقت رکھے گا۔ اگر ایک مرتبہ اس لوگو کو پزیرائی مل جائے تو پھر آپ کو اسی لوگو کے مختلف شیڈ بنانے کے لیے کہیں گے تاکہ یہ دوسری تھیمز میں استعمال کر سکیں۔ :p
 
سب دوستوں کی پذیرائی کا شکریہ

نبیل

میں نے یہ تو ویسے ہی بنایا ہے، اردو محفل کے لئے میں نے والد صاحب کے ایک خطاط دوست سے گزارش کی تھی کہ نستعلیق میں لکھ دیں پر ابو کا کام تو ہوگیا لیکن یہ نہ ہو سکا پھر کسی فرصت میں ان سے کہوں گا کہ لکھ دیں۔
یہ میں نے کلک کے ذریعہ لکھا تھا اور فوٹو شاپ میں رنگ وغیرہ کے ایفیکٹ دئے ہیں
آپ حکم کریں
ضرور بنادیں گے
وقت ملا تو مزید مختلف سٹائلز میں بناکر یہاں پوسٹ کروں گا

اور ہاں!

قدر دانی کا شکریہ :)
 
اجنبی

محفلین
راسخ نے لکھا ہے۔۔۔
یہ میں نے کلک کے ذریعہ لکھا تھا

محترم راسخ یہ کلک کیا کوئی پروگرام ہے؟ اس کا کوئی ربط وغیرہ؟
 
بدتمیز

محفلین
بہت عمدہ۔
ایک تجویز ہے۔ نبیل سے ہیڈر کی کل لمبائی، چوڑائی لے کر اس کو پورے ہیڈر پر پھیلا دیں۔
یعنی اردو محفل لکھا وہیں کونے پر نظر آئے۔ اس کا جو بیک گراؤنڈ ہے وہ آگے تک بائیں جانب چلتا جائے۔
 
محسن حجازی

محفلین
راسخ میں کلک میں موجود فونٹس کو اردو دنیا تک لانے کےلیے بہت بے چین‌ ہوں براہ کرم اس سلسلے میں کچھ مدد کیجیے اور وہ کچھ اس طرح کہ چلتا ہوا کلک، اور اگر اس کے کچھ ٹیوٹوریلز موجود ہوں تو ضرور دیجیے۔
 
عبدالرحمٰن

محفلین
بدنام نے کہا:
راسخ نے لکھا ہے۔۔۔
یہ میں نے کلک کے ذریعہ لکھا تھا

محترم راسخ یہ کلک کیا کوئی پروگرام ہے؟ اس کا کوئی ربط وغیرہ؟
محسن حجازی نے کہا:
راسخ میں کلک میں موجود فونٹس کو اردو دنیا تک لانے کےلیے بہت بے چین‌ ہوں براہ کرم اس سلسلے میں کچھ مدد کیجیے اور وہ کچھ اس طرح کہ چلتا ہوا کلک، اور اگر اس کے کچھ ٹیوٹوریلز موجود ہوں تو ضرور دیجیے۔
میں آپ کیلے اسے فری ہاسٹ پر اپلوڈ کرکے زپ کردوں ‌گا۔
جبکہ اس کیلئے میں نے کچھ وقت پہلے تمام مواد اکٹھا کرکے رکھا تھا اور اب میری سائٹ تزلزل کا شکار ہے اسی لئے اس پر بھروسہ نہیں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=5752
البتہ ٹٹوریل کا ربط دوبارہ پوسٹ کردیتا ہوں۔
 
پاکستانی

محفلین
اجنبی نے کہا:
راسخ نے لکھا ہے۔۔۔
یہ میں نے کلک کے ذریعہ لکھا تھا

محترم راسخ یہ کلک کیا کوئی پروگرام ہے؟ اس کا کوئی ربط وغیرہ؟

محسن حجازی نے کہا:
راسخ میں کلک میں موجود فونٹس کو اردو دنیا تک لانے کےلیے بہت بے چین‌ ہوں براہ کرم اس سلسلے میں کچھ مدد کیجیے اور وہ کچھ اس طرح کہ چلتا ہوا کلک، اور اگر اس کے کچھ ٹیوٹوریلز موجود ہوں تو ضرور دیجیے۔

رانا صاحب / محسن بھائی ان کے لنک مجھے عبدالرحمٰن بھائی نے دیئے تھے، یہاں پھر آپ کی سہولت کے لئے دے رہا ہوں۔

پروگرام
(حذف)ٕٕٔ
پرنٹ فیکٹری
http://www.abofares.com/upload/print factory.zip

باقی اگر ان کے مزید لوازمات چاہیے ہوں تو مجھے ذپ کر دیجئے گا۔
 
Top