اردو محفل میں بیس سال!

اظہرالحق

محفلین
السلام علیکم دوستو
اس نومبر میں مجھے اردو محفل سے جُڑے بیس سال ہو جائیں گے ، میں اس فورم کے شروع کے یوزرز میں سے ایک ہوں ، نبیل زیک کا لگایا ہوا یہ پودا اآج تناور درخت بن چکا ہے ، جس کو دیکھ کہ بہت خوشی ہوتی ہے ، 1998 میں جب میں نے کاشف الہدیٰ اور مرحوم سردار جہانگیر خان کے ساتھ مل پہلا اردو کا فورم اردوستان بنایا تھا تو اسے ہم پندرہ سال تک چلا سکے پھر میں بیمار ہو گیا ، سردار صاحب کچھ مسائل کا شکار ہوئے اور کاشف بھائی اپنی جاب میں مصروف ہوئے اور ساتھ میں فورم کا رواج ختم ہونے لگا ، جیسے یاہو گروپس ختم ہو گئے ، پھر نئی سوشل میڈیا ایپس نے اپنے قدم جمانے شروع کیے جیسے فیس بُک ٹویٹر وغیرہ نے تو فورم کی اہمیت کم ہونے لگی ، مگر اردو محفل نے ان سب تبدیلیوں میں اپنی انفرادیت برقرار رکھی اور اسکی وجہ تھی اس کے پروگرامرز اور اسکے ساتھی جنہوں نے بہت محنت کی اور آج یہ ایک بہترین فورم ہے ، یونی کوڈ میں اردو کا پہلا فورم تھا یہ ، میں اپنی بیماری کے بعد سے اس پر زیادہ متحرک نہ رہ سکا ، مگر دیکھتا رہتا ہوں ، دل تو کرتا ہے پہلے کی طرح ایکٹیو ہو جاؤں مگر ہو نہیں پا رہا ۔ ۔ ۔
اللہ سے دعا ہے کہ یہ فورم یونہی پھلتا پھولتا رہے ، اردو کی خدمات کی جب بھی بات ہو گی ، اس فورم کا ذکر لازمی ہو گا ، یہ ایک لائبریری ہے ، جس میں سیکھنے والوں کے لیے بہت کچھ ہے
بہت شکریہ نبیل ، بہت شکریہ زیک
دعاؤں میں یاد رکھیے گا
 
علی وقار

محفلین
وعلیکم السلام! دعائے صحت یابی! اور بیس سالہ رفاقت پر مبارک باد!

قبلہ! پھر سے فعال ہو جائیے۔ اس میں کیا دیر لگتی ہے!
 
سید رافع

محفلین
تمھیں یاد ہو کہ نا یاد ہو۔۔۔

اٹھارہ سال قبل

کافی دنوں بعد جب اس طرف آیا تو دیکھا کہ میں میں ۔ ۔ لگی ہوئی ہے ۔ ۔ ۔ ادھر سے کچھ عرصہ غائب ہونے کی وجہ بھی “میں“ ہی تھی ۔ ۔
“میں“ ۔ ۔ ۔ اصل میں یہ لفظ ایک سچائی کو بیان کرتا ہے ، ایک اکائی کو بیان کرتا ہے ، جسے ہم منفرد کہتے ہیں ، انسان جب “میں“ کا مصدر استعمال کر رہا ہوتا ہے تو اسکا مطلب اسکی اکائی یا بزبان فرنگی ‌Uniqeness کو ظاہر کر رہا ہوتا ہے ، یہ منفرد ہونے کا احساس ہی انسان کو میں کا استعمال کرنے پر مجبور کرتا ہے ، یہ الگ بات ہے کہ وہ اس میں کو تفاخر سے یا پھر عاجزی سے استعمال کرتا ہے ۔ ۔ ۔

ایک دوست نے اسے حکمران اور تاجروں کے لئے بتایا ہے جبکہ حکمران اور تاجر دونوں ہم کا مصدر استعمال کرتے ہیں ۔ ۔ کیونکہ اس میں فخر کا عنصر ہوتا ہے ، اور گروہ کا (جو ان کی دسترس اور رعیت میں ہوتا ہے)

مذہبی نقطہ نگاہ بہت واضح ہے ، اللہ کو فخر نہیں عاجزی پسند ہے اور میں عاجزی کو بھی ظاہر کرتا ہے اور میں ایک شکر کا طریقہ بھی ہے کہ اے اللہ تو نے مجھے اکائی بنایا اور پھر بھی ایک معاشرہ کا حصہ بنایا ۔ ۔۔ تو یہ میں ایک شکر کا طریقہ بھی ہے

معاشرہ بہت ساری اکائیوں سے مل کر بنتا ہے ، یعنی بہت ساری “میں“ سے ، مگر اس میں ہر “میں“ کو اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے ، کہ اسی کردار ادا کرنے کے طریقے کو مختلف نظاموں نے مختلف نظر سے دیکھا ہے ۔ ۔۔ ۔ اشتراکیت کو لے لیں وہ اکائیوں کو اکھٹا کرتے ہیں اور پھر انہیں “میں“ نہی رہنے دیتے “ہم“ کر دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ جس وجہ سے ۔ ۔ ۔ معاشرہ ۔ ۔ جبر کا شکار ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ سوشلزم کو دیکھیں یا پھر کیمونزم کو ہر جگہ میں کو ہم کر دیا جاتا ہے جس سے فرد اپنی شناخت کھو دیتا ہے اور وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا نہیں کر پاتا ۔ ۔ ۔ جو فساد کا بعث بنتا ہے ۔ ۔ ۔

مذہب میں کو اچھی طرح سمجھتا ہے ، وہ انفرادی حالت کو سدھارتے ہوئے اور اسکی اہمیت کو قائم رکھتے ہوئے ایک ایک اکائی کو اپنی جگہ پر رکھتا ہے ۔ ۔ ۔اور پھر جو معاشرہ تشکیل پاتا ہے وہ برداشت اور تحمل کی مثال بنتا ہے ، کہ میں کا ادراک رکھنے والی اکائی اپنی انفرادیت جانتی ہے اور اپنی حدود بھی اسلئے دوسری اکائی کو موقعہ ملتا ہے اور اس طرح اکائیاں (یا میں ) آپس میں مل جاتی ہیں ۔ ۔

صوفیا نے اس میں پر بہت کچھ کہا ہے جیسے شاہ لطیف کہتے ہیں کہ میں تو میں نہیں وہ ہی ہوں ، یعنی مجھ میں تو موجود ۔۔ ۔بھلے شاہ بھی اپنے اندر رب کو بیان کرتے ہیں ، رحمان بابا بھی کہتے ہیں کہ میں ہی سب کچھ ہوں اور میں میں نہی تو ہے ۔ ۔ ۔

الف اللہ چنبے دی بوٹی ، مرشد من وچ لائی ہو
نفی اثبات کا پانی چڑھیا ، ہر جگہے ہر جائی ہو

یہ نفی اثبات ہی ۔ ۔۔ میں ہے ۔ ۔ ۔

ایک کتاب ہے “عرفان“ کے نام سے اس میں ایسے بہت ساری باتیں ہیں جو “میں“ کو بیان کرتی ہیں اسکے علاوہ ۔ ۔ ۔ فرائیڈ جیسے فلسفی بھی “میں“ میں الجھتے رہے ، اور خود کو ہی محور بنا کر سب باتیں کہ ڈالیں ، موپاساں بھی میں کے چکر میں اپنی بات کہتا ہے ، دوستوسکی نے اپنے ناول “ایڈیٹ“ میں ، پرنس میشکن کا کردار اس میں کو ہی ختم کر کہ بنایا تھا ۔ ۔ ۔ ۔جو اکائی تھا اکیلا بھی تھا مگر سوسائیٹی کا حصہ بھی بنا مگر اسکی میں کو کوئی نہ سمجھا ۔ ۔ ۔

اور جب بندہ اصل “میں“ کو سمجھتا ہے تبھی کہتا ہے

رانجھا رانجھا کردی نی میں آپے رانجھا ہوئی
سدو نی میں کہ کہ رانجھا ، ہیر نہ آکھو کوئی

میرے خیال میں میں نے کافی “میں میں“ کر لی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ امید ہے آپکو میری “میں میں “ میں کچھ تو سمجھ آیا ہو گا :p
 
اظہرالحق

محفلین
تمھیں یاد ہو کہ نا یاد ہو۔۔۔

اٹھارہ سال قبل
اور ہاں یہ تحریر یاد دلانے کا شکریہ ۔ ۔ ۔ بہت عرصہ ہوا لکھنا چھوڑدیا ہے ، کیوں ؟
شاید انسان جب بہت کچھ سہ لیتا ہے اور بہت کچھ جان لیتا ہے ، یہاں بہت کچھ جان لینے سے مراد ، ذرے سے بھی کم علم کو جاننا ہے
تو خاموش ہونے لگتا ہے ، خاموشی ایک بہت بڑا بیان ہوتی ہے ۔ ۔ ۔اس میں بہت کچھ چھپا ہوتا ہے ، شاید اسی لیے میں خاموش ہوتا جا رہا ہوں

بہرحال بہت شکریہ ۔ ۔۔ کیا زمانہ یاد دلا دیا ۔ ۔ ۔
 
اظہرالحق

محفلین
وعلیکم السلام! دعائے صحت یابی! اور بیس سالہ رفاقت پر مبارک باد!

قبلہ! پھر سے فعال ہو جائیے۔ اس میں کیا دیر لگتی ہے!
بہت شکریہ علی
فعال تو ہو جاؤں مگر ، میرے افعال مجھے روکتے ہیں
بس دعا کریں ، کہ اللہ چلتا پھرتا کر دے ایک بار تو ضرور
زندگی کو انجوائے کرنا ہے نا !
 
السلام علیکم دوستو
اس نومبر میں مجھے اردو محفل سے جُڑے بیس سال ہو جائیں گے ، میں اس فورم کے شروع کے یوزرز میں سے ایک ہوں ، نبیل زیک کا لگایا ہوا یہ پودا اآج تناور درخت بن چکا ہے ، جس کو دیکھ کہ بہت خوشی ہوتی ہے ، 1998 میں جب میں نے کاشف الہدیٰ اور مرحوم سردار جہانگیر خان کے ساتھ مل پہلا اردو کا فورم اردوستان بنایا تھا تو اسے ہم پندرہ سال تک چلا سکے پھر میں بیمار ہو گیا ، سردار صاحب کچھ مسائل کا شکار ہوئے اور کاشف بھائی اپنی جاب میں مصروف ہوئے اور ساتھ میں فورم کا رواج ختم ہونے لگا ، جیسے یاہو گروپس ختم ہو گئے ، پھر نئی سوشل میڈیا ایپس نے اپنے قدم جمانے شروع کیے جیسے فیس بُک ٹویٹر وغیرہ نے تو فورم کی اہمیت کم ہونے لگی ، مگر اردو محفل نے ان سب تبدیلیوں میں اپنی انفرادیت برقرار رکھی اور اسکی وجہ تھی اس کے پروگرامرز اور اسکے ساتھی جنہوں نے بہت محنت کی اور آج یہ ایک بہترین فورم ہے ، یونی کوڈ میں اردو کا پہلا فورم تھا یہ ، میں اپنی بیماری کے بعد سے اس پر زیادہ متحرک نہ رہ سکا ، مگر دیکھتا رہتا ہوں ، دل تو کرتا ہے پہلے کی طرح ایکٹیو ہو جاؤں مگر ہو نہیں پا رہا ۔ ۔ ۔
اللہ سے دعا ہے کہ یہ فورم یونہی پھلتا پھولتا رہے ، اردو کی خدمات کی جب بھی بات ہو گی ، اس فورم کا ذکر لازمی ہو گا ، یہ ایک لائبریری ہے ، جس میں سیکھنے والوں کے لیے بہت کچھ ہے
بہت شکریہ نبیل ، بہت شکریہ زیک
دعاؤں میں یاد رکھیے گا
سدا سلامت رہیں۔ آپ کے لیے بہت ساری دعائیں۔
 
واہ! یہ پڑھ کر دل خوش ہو گیا۔ اردو محفل جیسے فورمز اردو کی خدمت میں سنگِ میل ثابت ہوئے ہیں۔ آپ کی محنت اور اردو سے محبت ہم سب کو حوصلہ دیتی ہے۔ یہ بات سچ ہے کہ فورمز کا دور کمزور ہوا، مگر اردو محفل کی انفرادیت اور اس کی مضبوطی آج بھی قائم ہے، جس کا سہرا بلاشبہ بانیوں اور منتظمین کے سر ہے۔
اللہ آپ کو صحت و تندرستی عطا کرے، تاکہ آپ دوبارہ ایکٹیو ہو سکیں اور ہمیں آپ کی قیمتی رہنمائی ملتی رہے۔ آمین۔
 
سید رافع

محفلین
اور ہاں یہ تحریر یاد دلانے کا شکریہ ۔ ۔ ۔ بہت عرصہ ہوا لکھنا چھوڑدیا ہے ، کیوں ؟
شاید انسان جب بہت کچھ سہ لیتا ہے اور بہت کچھ جان لیتا ہے ، یہاں بہت کچھ جان لینے سے مراد ، ذرے سے بھی کم علم کو جاننا ہے
تو خاموش ہونے لگتا ہے ، خاموشی ایک بہت بڑا بیان ہوتی ہے ۔ ۔ ۔اس میں بہت کچھ چھپا ہوتا ہے ، شاید اسی لیے میں خاموش ہوتا جا رہا ہوں

بہرحال بہت شکریہ ۔ ۔۔ کیا زمانہ یاد دلا دیا ۔ ۔ ۔
خاموشی کتھارسس کا متبادل نہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم دوستو
اس نومبر میں مجھے اردو محفل سے جُڑے بیس سال ہو جائیں گے ، میں اس فورم کے شروع کے یوزرز میں سے ایک ہوں ، نبیل زیک کا لگایا ہوا یہ پودا اآج تناور درخت بن چکا ہے ، جس کو دیکھ کہ بہت خوشی ہوتی ہے ، 1998 میں جب میں نے کاشف الہدیٰ اور مرحوم سردار جہانگیر خان کے ساتھ مل پہلا اردو کا فورم اردوستان بنایا تھا تو اسے ہم پندرہ سال تک چلا سکے پھر میں بیمار ہو گیا ، سردار صاحب کچھ مسائل کا شکار ہوئے اور کاشف بھائی اپنی جاب میں مصروف ہوئے اور ساتھ میں فورم کا رواج ختم ہونے لگا ، جیسے یاہو گروپس ختم ہو گئے ، پھر نئی سوشل میڈیا ایپس نے اپنے قدم جمانے شروع کیے جیسے فیس بُک ٹویٹر وغیرہ نے تو فورم کی اہمیت کم ہونے لگی ، مگر اردو محفل نے ان سب تبدیلیوں میں اپنی انفرادیت برقرار رکھی اور اسکی وجہ تھی اس کے پروگرامرز اور اسکے ساتھی جنہوں نے بہت محنت کی اور آج یہ ایک بہترین فورم ہے ، یونی کوڈ میں اردو کا پہلا فورم تھا یہ ، میں اپنی بیماری کے بعد سے اس پر زیادہ متحرک نہ رہ سکا ، مگر دیکھتا رہتا ہوں ، دل تو کرتا ہے پہلے کی طرح ایکٹیو ہو جاؤں مگر ہو نہیں پا رہا ۔ ۔ ۔
اللہ سے دعا ہے کہ یہ فورم یونہی پھلتا پھولتا رہے ، اردو کی خدمات کی جب بھی بات ہو گی ، اس فورم کا ذکر لازمی ہو گا ، یہ ایک لائبریری ہے ، جس میں سیکھنے والوں کے لیے بہت کچھ ہے
بہت شکریہ نبیل ، بہت شکریہ زیک
دعاؤں میں یاد رکھیے گا
وعلیکم السلام
سب سے پہلے تو آپکو بہت بہت مبارک محفل پہ بیس سال !!سلامت رہیے اللہ صحت و سکون والی لمبی زندگی عطا فرمائے !!آمین
بہت خوشی ہوتی ہے آپ جیسے محفلین کو دیکھ جن کا ساتھ اُردو محفل کے ساتھ اتنا پُرانا ہے اللہ محفل کو قائم و دائم رکھے کسی سوشل میڈیا فورم پر اتنے جینوئین لوگ نہیں دیکھے ۔۔
ہمارے خیال میں یہی اس محفل کا طرۂ امتیاز ہے ماشاء اللہ ۔۔
 
آخری تدوین:

شکریہ سیما ، جی بالکل یہ اردو محفل اردو کا اصل سوشل میڈیا ہے ، اور آپ جیسے دوست یہ محفل سونی نہیں ہونے دیتے ۔ ۔ ۔ ورنہ ہم جیسے تو ۔ ۔ ۔ آتے جاتے رہتے ہیں :)
 
اظہرالحق

محفلین
آپ کو دوبارہ لکھتا دیکھ کر اچھا لگا اظہرالحق ورنہ تو چند سال بعد زندہ ہوں کا نعرہ ہی بلند ہوتا تھا۔

جانے آپ کہاں رہے کہ جہاں ایک سال زائد گزرا
زیک ، آپ کی تصویر دیکھ کہ پتہ چلا کہ آپ اب بزرگ بن ہی گئے ہیں ، بس بھائی زندگی کے سفر میں چلتے چلتے رُک سا گیا ہوں ۔ ۔ ۔
سال میں بہت کچھ ہوا ، بس جگہ بدل گئ ہے ۔۔ ۔ سوائے اس کمپیوٹر اسکرین کے باقی اردگرد کا منظر جم چکا ہے ۔ ۔ ۔ دعا ضرور کرنا ۔ ۔ ۔ کہ چلنے لگوں
 
اظہرالحق

محفلین
آپ کو دوبارہ لکھتا دیکھ کر اچھا لگا اظہرالحق ورنہ تو چند سال بعد زندہ ہوں کا نعرہ ہی بلند ہوتا تھا۔

جانے آپ کہاں رہے کہ جہاں ایک سال زائد گزرا
زیک بھائی انکل اجمل کیسے ہیں ، میں تو ان سے بھی رابطہ نہیں رکھ پایا
 
فہیم

لائبریرین
Top