اردو محفل پر لڑکیوں کا چیٹ گروپ

شزہ مغل

محفلین
ہم نے سوچا ہے کہ ایک لڑی ایسی ہونی چاہیے جہاں پر محفل کی لڑکیوں کو کو یکجا کیا جاسکے ۔ بات کرنے کے لیے ، کچھ پوچھنے کے لیے ادھر ادھر لڑیاں گرد نہیں کرنی پڑی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں پر فیشن ، آرٹ ، ادب ، بات چیت ، معاشرے یا کسی بھی چیز پر بات کی جاسکتی ہے ۔ اس لڑی کو شروع کرنے کا مقصد وہ لڑکیاں جو صرف لڑکیوں سے ہی بات کرنا پسند کرتی ہیں ، یہاں دھاگے میں بآسانی شریک ہوسکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔میں جن لڑکیوں کو جانتی ہوں ان کو یہاں پہ ٹیگ کر رہی ہوں

محترمہ جاسمن ناعمہ عزیز عائشہ عزیز لاریب مرزا ، حمیرا عدنان ، ہادیہ عندلیب ماہی احمد مقدس قراۃ العین عروہ خان فرحت کیانی ملائکہ شزہ مغل مریم افتخار سیدہ شگفتہ سارہ خان غدیر زھرا

فوزیہ رباب
اس کے علاوہ خواتین کوئی ہیں تو ان کو بھی ٹیگ کردیجئے

نوٹ: اس لڑی میں صنفِ نازک کے علاوہ کسی کو بھی کمنٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے !
شکریہ آپی جان۔
 
شزہ مغل

محفلین

ماہی احمد

لائبریرین
السلام علیکم!! :)
جیسے مردوں کی بیٹھک تھی۔ وہاں خواتین کا جانا منع تھا۔ اسی طرح محفل کے اس حصے میں مرد حضرات کا داخلہ ممنوع کر دیا!! خوووب!! :D
کیسے ہیں سب؟؟ عید کی شاپنگ ہو گئی سب کی؟؟ :rolleyes:
ماہی احمد ہادیہ غدیر زھرا نور سعدیہ شیخ
ہماری تو عید کی سب چیزیں پاکستان سے آتی ہیں تو وہ تو آگئیں کب کی :)
 
شزہ مغل

محفلین
ایسے پاؤں جن میں انگوٹھے والی انگلی کی ہڈی باہر کو نکلی ہوئی ، کس کس کا ہے ؟ میرا خیال ہے ایسے لوگ تیز چل نہیں پاتے
ایسے پاؤں میرے ہیں۔ مگر آپ سے کس نے کہہ دیا کہ جن کے ایسے پاؤں ہوں وہ تیز نہیں چل پاتے؟؟؟
آپی جان معاف کیجیئیے گا مجھے اس قسم کی باتوں سے اختلاف ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
:)

نور بہنا!! ہم مستقل طور پر حجاب کرتے ہیں۔ مطلب شادی بیاہ وغیرہ پر بھی۔ تو کانوں کا زیور تو خریدتے ہی نہیں کہ دوپٹے میں الجھن ہوتی ہے۔ باقی زیور بھی کم ہی استعمال کرتے ہیں۔ :) ویسے زیورات سے ہمیں کوئی دشمنی نہیں ہے۔ :D

:)
مجھے ایسی بہنیں بہت اچھی لگتی ہیں جو مستقل حجاب کرتی ہیں. میری بھی کوشش ہے کہ ایسا کر سکوں... اللہ پاک سب کو ہدایت دے اور اپنا رحم کرے آمین. :)
 
غدیر زھرا

لائبریرین
جی ، درذی بھی ہمارے لیے ایک درد سر بنے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب ان کے پاس جاؤ ، تو کہتے ہیں کل ان شاء اللہ ۔۔۔کل کرتے کرتے کافی دن ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

لڑکیوں کی شاپنگ ہوتی ہی کیا ہے؟
بس چوڑیاںا
مہندی ،
جوتے
کپڑے
چھوٹی موٹی جیولری ، جو کہ برینڈڈ بھی نہیں ہو تو چل جاتی ہے
تھوڑا سا میک اپ کا سامان
کچھ ہئر کلپس وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے تو گولڈ کے بجائے ، ڈائمنڈ کی جیولری پسند ہے ، جس کو ابھی تک دیکھا ہی ہے ۔۔۔۔۔۔آپ لوگوں کو کس طرح کی پسند ہے
بہنا جیولری کے نام پر میں صرف ایک رنگ پہننا پسند کرتی ہوں اور کچھ نہیں :) باقی چیزیں تو یقیناً شاپنگ کا حصہ ہوتی ہیں :) وائٹ گولڈ نہیں پسند آپ کو؟
 
ماہی احمد

لائبریرین
جی ، درذی بھی ہمارے لیے ایک درد سر بنے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب ان کے پاس جاؤ ، تو کہتے ہیں کل ان شاء اللہ ۔۔۔کل کرتے کرتے کافی دن ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

لڑکیوں کی شاپنگ ہوتی ہی کیا ہے؟
بس چوڑیاںا
مہندی ،
جوتے
کپڑے
چھوٹی موٹی جیولری ، جو کہ برینڈڈ بھی نہیں ہو تو چل جاتی ہے
تھوڑا سا میک اپ کا سامان
کچھ ہئر کلپس وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے تو گولڈ کے بجائے ، ڈائمنڈ کی جیولری پسند ہے ، جس کو ابھی تک دیکھا ہی ہے ۔۔۔۔۔۔آپ لوگوں کو کس طرح کی پسند ہے
مجھے گولڈ، سلور، پلاٹینم، وائٹ گولڈ، ڈائمنڈ سب پسند ہے. شرط ڈیزائن کی ہے، اچھا پیارا نفیس سا ڈیزائن ہو تو کسی بھی چیز کی جیولری خوب جچتی ہے. :)
رنگز، چوڑیاں، پازیب، اور ائیر رنگز جیولری میں میرے آل ٹائم فیورٹ ہیں (مگر تھوڑی دیر پہن کر اتار دیتی ہوں کیونکہ الجھن بہت ہوتی ہے یاااار )
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
اسی لیے ہم خود درزی بن جاتے ہیں اپنے لیے
یہ سب سے اچھی بات ہے، انسان اپنے کپڑے کم از کم اپنی مرضی سے خود ڈئیزائن تو کر سکتا ہے نا، درزیوں کے ساتھ کون مغز ماری کرے. مجھے بہت شوق ہے کہ میں سلائی اور کڑھائی سیکھوں. شیشوں والی کڑھائی والا ایک کرتا (خیالی ) ہر دم میری آنکھوں کے سامنے رہتا ہے کہ ایسا کب بناوں گی میں :p:D
 
لاریب مرزا

محفلین
مجھے بہت شوق ہے کہ میں سلائی اور کڑھائی سیکھوں. شیشوں والی کڑھائی والا ایک کرتا (خیالی ) ہر دم میری آنکھوں کے سامنے رہتا ہے کہ ایسا کب بناوں گی میں :p:D
ہاہاہاہا۔۔۔
ہم کڑھائی بہت اچھی کرتے ہیں۔ تقریباً ہر طرح کی۔۔ ہماری امی جان نے میٹرک کے بعد سلائی سکول سے تین سالہ سلائی کڑھائی کا کورس کیا تھا۔ بس ان کو دیکھ دیکھ کے ہی آ گئی۔ ہم اپنی قمیضوں پر خود بھی بہت اچھی کڑھائی کر لیتے ہیں۔ بس شروع امی جان کر کے دیتی ہیں۔ :p
سلائی البتہ نہیں آتی۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
مجھے گولڈ، سلور، پلاٹینم، وائٹ گولڈ، ڈائمنڈ سب پسند ہے. شرط ڈیزائن کی ہے، اچھا پیارا نفیس سا ڈیزائن ہو تو کسی بھی چیز کی جیولری خوب جچتی ہے. :)
رنگز، چوڑیاں، پازیب، اور ائیر رنگز جیولری میں میرے آل ٹائم فیورٹ ہیں (مگر جس تھوڑی دیر پہن کر اتار دیتی ہوں کیونکہ الجھن بہت ہوتی ہے یاااار )
زبردست!! :rolleyes:
ہم بھی یہ سب استعمال کریں گے برے وقتوں میں۔ :D
 
مقدس

لائبریرین
مجھے ایسی بہنیں بہت اچھی لگتی ہیں جو مستقل حجاب کرتی ہیں. میری بھی کوشش ہے کہ ایسا کر سکوں... اللہ پاک سب کو ہدایت دے اور اپنا رحم کرے آمین. :)
میری ڈریسنگ میں سب سے فیورٹ چیز حجاب ہی ہوتا ہے۔ اس کی میچنگ کرنے میں بڑا مزہ آتا ہے۔۔ ہر سوٹ کے ساتھ ایک حجاب۔۔ ہیوی اسکارفز سے جان چھوٹ جاتی ہے اور ساتھ میں جیولری کا پنگا بھی نہیں ہوتا
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہاہاہاہا۔۔۔
ہم کڑھائی بہت اچھی کرتے ہیں۔ تقریباً ہر طرح کی۔۔ ہماری امی جان نے میٹرک کے بعد سلائی سکول سے تین سالہ سلائی کڑھائی کا کورس کیا تھا۔ بس ان کو دیکھ دیکھ کے ہی آ گئی۔ ہم اپنی قمیضوں پر خود بھی بہت اچھی کڑھائی کر لیتے ہیں۔ بس شروع امی جان کر کے دیتی ہیں۔ :p
سلائی البتہ نہیں آتی۔ :)
زبردست! یار ایک آف وائٹ کرتا بناو نا، ریڈ یا ہاٹ پنک شیشوں والے کام والا... اپنے لئیے ہی بناو لیکن مجھے تصویر بھیجنا :love:
 
Top