مارچ 2006 میں اردو محفل کا منتخب شاعر کو ن ہے؟
دوستوں السلام علیکم۔
ہم سب نئے شعراء کی ہمت افزائ اورشاعرانہ تخیل اور تغزل کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا پیغام شروع کرتے ہیں۔ پہلی دفعہ میں ایک شعر پیش کروں گا۔ آپ سب لوگ اسکا ہم وزن اور ہم خیال پہلا مصرعہ اسطرح لکھیں گے جیسے وہ اپ ہی کا شعر ہے۔
جب شاعر چن لیا جائےگا تو پھر وہ شاعر نیا شعر مصر عہ لکھنے کے لئے پیش کرے گا- جیتنے والے کا نام اس محفل (آپ کی شاعری) میں ایک ٹیبل میں درج کیا جائے گا تاکہ آپ اپنے پوتے اور پوتیوں کو اردو محفل میں اپنا نام فخر سے دیکھائیں۔ تمام خواتین اور حضرات اس میں شریک ہوسکتے ہیں۔ چاہیے یہ آپ کو پہلا شعر ہو۔ دروان مقابلہ آپ ایک دوسرے کے مصرعوں پر پیار سے بھرا تبصرا کر سکتے ہیں۔ لیکن دل توڑ نے والی باتیں نہیں۔ پہلے مقابلے میں 31 مارچ تک حصہ لئے سکتے ہیں۔
اپریل کے پہلے ہفتہ میں آپ اپنے پسندیدہ مصریہ پر ووٹ دیں گے۔ 6 اپریل کو پول بند ہو جائے گا۔ 7 اپریل کو اس sub-forum کا موڈریٹر (میں موڈریٹر نہیں ہوں ) اس اعزازی شاعر کا نام ساری محفل کو بتلائےگا۔ سب لوگ واہ واہ کریں گے۔ اور پھر وہ امتیازی شاعر نئے مہینہ کے لئے مصرعہ چنےگا اگر وہ چاہیے تو اپنی مرضی سے یہ کام اپنے کیس بھی دوست کو مندوب بنا سکتا ہے
شعر عرض ہے:
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے
آپ کا کام اس شعر کا پہلا مصرعہ لکھنا ہے۔ یعنی [s:46e18ca889]گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے[/s:46e18ca889]
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے
تو چلئے گلشن کا کاروبار چلائیں۔مقابلہ کے قواعد اور قانون
وجہ :
1۔ہم سب نئے شعراء کی ہمت افزائ اورشاعرانہ تخیل اور تغزل کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا پیغام شروع کرتے ہیں۔
2۔ تفریع اور مذاق
مقابلہ :
آپ سب لوگ اسکا ہم وزن اور ہم خیال پہلا مصرعہ اسطرح لکھیں گے جیسے وہ اپ ہی کا شعر ہے۔
صلہ :
جب شاعر جن لیا جائے گا تو پھر وہ شاعر نیا شعر مصر عہ لکھنے کے لئے پیش کرے گا- جیتنے والے کا نام اس محفل (آپ کی شاعری) میں ایک ٹیبل میں درج کیا جائے گا تاکہ آپ اپنے پوتے اور پوتیوں کو ایک اردو محفل میں اپنا نام فخر سے دیکھائیں۔
شرکان:
تمام خواتین اور حضرات اس میں شریک ہو سکتے ہیں۔ چاہیے یہ آپ کا پہلا شعر ہو۔
اصول:
1۔ہر ماہ ان اصولوں کو ماڈریٹر آُپ لوگوں کی مدد سے پرکھے گا اور جس اصول کو آپ لوگ تبدیل /یا اصافہ / یا نکالنا چاھیں گے وہ آنے والے مہینہ میں تبدیل کیا جائے گا۔
2۔ دروان مقابلہ آپ ایک دوسرے کے مصرعوں پر پیار سے بھرا تبصرا کر سکتے ہیں۔ لیکن دل توڑ نے والی باتیں نہیں۔
3۔ امتیازی شاعر نئے مہینہ کے لئے مصرعہ چنے گا اگر وہ چاہیے تو اپنی مرضی سے یہ کام اپنے کیس بھی دوست کو مندوب بنا سکتا ہے۔
4۔ ووٹینگ کے دوران تبصرہ کرنا یا کنونسینگ کرنا بلکل منع ہے۔
5۔ ماہانہ ماڈریٹر ووٹ ڈال سکتا ہے۔ اور شرکت کرسکتا ہے۔ لیکن اسکا مصرعہ اس ماہ میں مقابلہ میں شامل نہیں ہوسکتا۔
پہلے مقابلےکی معلومات :
پہلے مقابلے میں 31 مارچ تک حصہ لئے سکتے ہیں۔ اپریل کے پہلے ہفتہ میں آپ اپنے پسندیدہ مصریہ پر ووٹ دیں گے۔ 6 اپریل کو پول بند ہو جائے گا۔ 7 اپریل کو اس sub-forum کا موڈریٹر (میں موڈریٹر نہیں ہوں ) اس اعزازی شاعر کا نام ساری محفل کو بتلائے گا۔ سب لوگ واہ واہ کریں گے۔
کہاں ہیں آپ لوگ۔ابھی تک ایک مصرعہ بھی نہیں آیا۔
۔