اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم
تعلیم بالغاں۔۔

** بیٹی کی شادی کی وجہ سے ایک طالبہ کو اسکول سے کافی چھٹیاں کرنا پڑیں۔۔

** پڑھائی کے وقفے کے دوران دو طالب علموں نے آپس میں اپنے بچوں کا رشتہ طے کر دیا۔۔''

**پوتی کی پیدائش کی خوشی میں ایک طالب علم نے پوری کلاس میں مٹھائی تقسیم کی۔۔''

**بچے پریشان تھے کہ ان کے والدین ابھی اسکول سے لوٹے کیوں نہیں۔۔

**گود میں بچے کے ہونے کی وجہ سے شاگرد کو سبق دہرانا مشکل ہو رہا تھا۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
تعلم بالغاں کے اسکول سے ایک بات یاد آئی۔ یہ اسکول شام سے لیکر رات دیر تک کھلا رہتا تھا۔

ایک طالبعلم اسکول سے گھر آیا تو اسے اسکول کی طرف سے ایک خط ملاا کہ تم کئی روز سے اسکول نہیں آ رہے۔ اسکول میں حاضری دو اور اپنی غیر حاضری کی وجہ بیان کرو۔

وہ طالبعلم دوسرے دن اسکول گیا اور اپنے استاد کو بتایا کہ میں تو روزانہ اسکول آتا ہوں پھر یہ خط کیوں بھیجا گیا۔

استاد بولے یہ خط کلرک کی غلطی سے آپ کے گھر چلا گیا ہے۔ میں اُسے سمجھا دوں گا۔

طالبعلم بولا آپ تو کلرک کو سمجھا لیں لیکن میری بیوی کو کون سمجھائے گا؟
 
سارا

محفلین
سارا، آجکل کم کم نظر آ رہی ہو؟ بھابھی کیسی ہیں؟ اور بھتیجا کیسا ہے؟ کتنا بڑا ہو گیا ہے۔:grin:

بس کیا بتاؤں ایک ویک تو نیٹ ہی بند تھا جو ہیوسٹن میں طوفان آیا تھا اس وجہ سے۔۔اور بھی رمضان میں کافی بزی ہو گئی ہوں 5 دن کلاس ہوتی ہے رمضان کورس 4 سے 5 گھنٹے کی اس کے علاوہ گھر کے کام ڈاکٹرز کے چکرز۔۔سمجھ ہی کچھ نہیں لگ رہی اور عبادت بھی صحیح نہیں ہو رہی جیسی ہونی چاہیے۔۔:(
بھابھی الحمد للہ ٹھیک ہیں۔۔بھتیجا واقعی تھوڑا سا بڑا ہو گیا ہے آج اسے پہلی دفعہ شلوار قمیض پہنائی تو مجھے بڑا بڑا لگ رہا تھا اب سونا بھی تھوڑا کم کر دیا ہے اوراگر اس کے ساتھ باتیں کی جائیں تو ہماری طرف دیکھنے بھی لگا ہے۔۔:rolleyes::)
 
ماوراء

محفلین
واقعی، رمضان میں کافی مصروفیت ہو جاتی ہیں۔ اور اس بار تو میں نے بھی بس روزہ ہی رکھ کر رمضان گزار دیا۔۔ کوئی عبادت نہیں۔:(
واہ شلوار قمیض۔۔! کس نے بنائی ہے؟ یا پاکستان سے منگوائی ہے؟ عید پر دوبارہ تصویریں بنا کر دکھانا۔
 
سارا

محفلین
امی سے کہا تھا پاکستان سے لائیں تو وہ کافی زیادہ لے آئیں تھیں۔۔۔
انشا اللہ بنائیں تو ضرور دکھاؤں گی شلوار قمیص میں۔۔عید کے بعد عقیقہ بھی کریں گے تم بھی آ جانا۔۔;)
 
سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

جان لیجیئے!!!!!
اپنی دعاؤں میں اللہ کریم کو راہ نہ سمجھایا کریں کہ اسے یوں کرنا چاہیے ایسے نہ کرنا چاہیے اس قوم پر رحم کرنا چاہیے'فلاں پر غصب اور فلاں کو تباہ کرنا چاہیے۔۔
کچھ لوگ اپنے آپ کو اللہ کا ایڈوائزر سمجھتے ہیں اور اس سے کہتے رہتے ہیں۔۔یہاں تباہی کا گولا پھینکو اس کو نیست و نابود کر دو'مجھ کو اور میری اولاد کو ہمیشہ کیلیئے سلطان و سلاطین بنا دو۔۔ایسا قطعا نہیں ہوتا۔۔اللہ نے اپنے حبیب صلہ کے دشمن کو تباہ نہیں کیا۔۔سنتِ اللہ یہ نہیں کہ اللہ اپنے دشمنوں کو زندہ ہی نہ رہنے دے۔۔اللہ کا دستور کچھ ایسا ہے جیسے نہ ماننے والوں سے کہہ رہا ہو۔۔تم نہ مانو میں تمہاری بینائی نہیں چھین لوں گا، خوراک دینا بند نہیں کروں گا۔۔میں اپنے احسانات کرتا رہوں گا۔۔تم بغاوت کے بعد آخر میرے پاس ہی آؤ گے اور اس دن تم جان لو گے کہ تم کیا کرتے رہے تھے۔۔اللہ سے کسی کی تباہی نہ مانگو' سب کی اصلاح' سب کی خیر' سب کا بھلا مانگو۔۔

(کرن کرن سورج' از واصف علی واصف)
 
پپو

محفلین
میں جنت کے شوق میں عبادت نہیں کرتا یہ عبادت نہیں تجارت ہے
میں دوخ کے خوف سے بھی عبادت نہیں کرتا یہ عبادت نہیں غلامی ہے
میں عبادت صرف اس لیے کرتا ہوں کہ میرا اللہ عبادت کے لائق ہے
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ
 
چاند بابو

محفلین
تعلم بالغاں کے اسکول سے ایک بات یاد آئی۔ یہ اسکول شام سے لیکر رات دیر تک کھلا رہتا تھا۔

ایک طالبعلم اسکول سے گھر آیا تو اسے اسکول کی طرف سے ایک خط ملاا کہ تم کئی روز سے اسکول نہیں آ رہے۔ اسکول میں حاضری دو اور اپنی غیر حاضری کی وجہ بیان کرو۔

وہ طالبعلم دوسرے دن اسکول گیا اور اپنے استاد کو بتایا کہ میں تو روزانہ اسکول آتا ہوں پھر یہ خط کیوں بھیجا گیا۔

استاد بولے یہ خط کلرک کی غلطی سے آپ کے گھر چلا گیا ہے۔ میں اُسے سمجھا دوں گا۔

طالبعلم بولا آپ تو کلرک کو سمجھا لیں لیکن میری بیوی کو کون سمجھائے گا؟

:laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::mrgreen:
:laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::blush::blush:
:music::music::music::music:
 
سارا

محفلین
میں جنت کے شوق میں عبادت نہیں کرتا یہ عبادت نہیں تجارت ہے
میں دوخ کے خوف سے بھی عبادت نہیں کرتا یہ عبادت نہیں غلامی ہے
میں عبادت صرف اس لیے کرتا ہوں کہ میرا اللہ عبادت کے لائق ہے
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ

سبحان اللہ۔۔۔بہت ہی خوبصورت بات
 
پپو

محفلین
تعلم بالغاں کے اسکول سے ایک بات یاد آئی۔ یہ اسکول شام سے لیکر رات دیر تک کھلا رہتا تھا۔

ایک طالبعلم اسکول سے گھر آیا تو اسے اسکول کی طرف سے ایک خط ملاا کہ تم کئی روز سے اسکول نہیں آ رہے۔ اسکول میں حاضری دو اور اپنی غیر حاضری کی وجہ بیان کرو۔

وہ طالبعلم دوسرے دن اسکول گیا اور اپنے استاد کو بتایا کہ میں تو روزانہ اسکول آتا ہوں پھر یہ خط کیوں بھیجا گیا۔

استاد بولے یہ خط کلرک کی غلطی سے آپ کے گھر چلا گیا ہے۔ میں اُسے سمجھا دوں گا۔

طالبعلم بولا آپ تو کلرک کو سمجھا لیں لیکن میری بیوی کو کون سمجھائے گا؟

لگتا ہے کلرک بابو ابھی کنوارہ ہے اگر شادی شدہ ہوتا تو اس غلطی کا مطلب بخوبی جانتا
:laugh::laugh::laugh::laugh:
 
سارا

محفلین
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔جس نے لیلتہ القدر میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کی گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے (صحیح بخاری' صحیح مسلم)
 
سارا

محفلین
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔رمضان کے آخری عشرے(دس دن) طاق راتوں میں لیلتہ القدر کی تلاش کرو(صحیح بخاری)

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں۔۔جب رمضان کے آخری دن شروع ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(عبادت کیلئے) کمر بستہ ہو جاتے راتوں کو جاگتے اور اپنے اہل و عیال کو بھی جگاتے۔۔(صحیح بخاری ' صحیح مسلم)
 
سارا

محفلین
''تمام رات میں جاگنے کی فرصت نہ پانے والوں کے لیے دو اہم احادیث''
حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔جس نے امام کے واپس ہونے تک امام کے ساتھ قیام کیا(یعنی نماز باجماعت ادا کی) اس کے لیے ساری رات کا قیام لکھا جائے گا (جامع ترمذی)

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتےہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔۔جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی اس نے گویا نصف رات قیام کیا اور جس نے باجماعت ادا کرنے کے بعد صبح کی نماز با جماعت ادا کی اس نے گویا ساری رات قیام کیا (صحیح مسلم)
 
سارا

محفلین
عید الفطر کے لئے گھر سے نکلنے سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا چاہیے۔۔ (بخاری)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز 'اذان اور تکبیر کے بغیر پڑھی (مسلم)

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عید گاہ میں سوائے عید کی 2 رکعتوں کے نہ پہلے نفل پڑھے نہ بعد میں۔۔ (بخاری )

نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے روز طاق کھجوریں کھا کر عید گاہ جایا کرتے تھے۔۔( بخاری)

عید گاہ میں جس راستے سے جائیں واپسی میں راستہ تبدیل کریں۔۔ ( بخاری )
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔۔
جمعہ' عرفہ ' قربانی اور عید الفطر کے دن غسل کرنا چاہیے ۔۔ (بیہقی )
 
چاند بابو

محفلین
سارا بہت شکریہ بہت خوبصورت موضوع پر ہوم ورک کیا ہے۔

استاد جی سارا جی کی حاضری لگا دیں اور میری بھی۔ اس کے بعد عید کی چھٹیاں کر دی جائے تاکہ بچے عید کی خوشیاں صحیح معنوں میں دیکھ سکیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top