اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

فرمان نبوی۔۔
مسلمان 'مسلمان کا بھائی ہے اور بھائی اپنے بھائی پر نہ تو ظلم کرتا ہے اور نہ اس کو ظلم اور تکلیف میں دیکھ سکتا ہے اور جو شخص اپنے بھائی کی حاجت روائی کرتا ہے اللہ تعالٰی اس کی ضروریات کا کفیل ہو جاتا ہے اور جو شخص کسی ایک مسلمان کی تکلیف دور فرمائے گا اور جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا اللہ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی کرے گا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
مگر قرانک عربی میں ایسا نہیں ۔۔ یہ فرق کیوں ؟ وہ عربی تو طے شدہ ہے ۔۔ پھر یہ عربی کہاں سے آئی ؟
وسلام

والسلام کا لفظ عربی سے ہی اردو میں آیا ہے۔
اس کے ہجے و ا ل س ل ا م ہیں۔
تلفظ اس کا "وس س لام" ہے۔ س کے اوپر شد ہے۔
حرف شمسی ہے۔
مطلب اس کا " اور سلام پہنچے " ہے۔
 

ف۔قدوسی

محفلین



اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کرینگے اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دیدیجئے ۔۔۔۔(البقرہ : 155 )​
 

طالوت

محفلین
لوگوں کی ماؤں نے انھیں آزاد جنا تھا تم نے انھیں غلام کیوں بنا لیا؟
(سیدنا عمر بن خطاب)

والسلام کا لفظ عربی سے ہی اردو میں آیا ہے۔
اس کے ہجے و ا ل س ل ا م ہیں۔
تلفظ اس کا "وس س لام" ہے۔ س کے اوپر شد ہے۔
حرف شمسی ہے۔
مطلب اس کا " اور سلام پہنچے " ہے۔
یہی تو میں پوچھ رہا ہوں کہ یہ عربی کہاں سے آئی ؟ جبکہ قران میں تو اس طرح سے نہیں لکھا گیا۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ظہیر بھائی یہ عربی کہاں سے آئی، عربی کی گرائمر کیسے ترتیب دی گئی، یہ سب تو نہیں جانتا لیکن لُغت میں ایسے ہی لکھا ہوا ہے۔
 

ف۔قدوسی

محفلین


کوئی مسلمان مرد مسلمان عورت سے بغض نہ رکھے اگر اسکا
ایک فعل اچھا نہیں تو دوسرا فعل ان کو پسند ہوگا (مسلم)
 

ف۔قدوسی

محفلین
اے عورتو ! صدقہ و خیرات کیا کرو کیونکہ تمہاری اکثریت جہنم کا ایندھن ہے تو عورتوں کے درمیان سے ایک سیاہ نشان والے رخساروں والی عورت اٹھ کر کہنے لگی اے اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم وہ کیوں ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس لئے کہ تم شکوہ اور شکایت بہت زیادہ کرتی اور خاوند کی نافرمانی اور نا شکری کرتی ہو جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ اپنے زیورات میں سے صدقہ کے لئے اپنی انگھوٹھیاں اور بالیاں بلال رضی اللہ عنہ کے کپڑے میں ذالنے لگیں۔۔۔۔۔
صحیح مسلم حدیث نمبر 885 304
 

ف۔قدوسی

محفلین
عمران بن حصین بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میں نے جنت میں جھانکا تو اس میں اکثر لوگ فقراء تھے
اور میں نے جہنم میں جھانکا تو اس میں اکثر عورتیں تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔
کتاب میں یہ حدیث ملی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوگل میں سرچ کیا تو وہ اوپر والی حدیث ملی
 

شمشاد

لائبریرین
فاطمہ تمہاری نیت اچھی ہے لیکن گوگل یا کتاب سے پوری بات لکھنی چاہیے۔ خاص کر قرآن اور احادیث کے بارے میں جب تک تسلی نہ ہو، ایسے ہی نہیں لکھ دینا چاہیے۔ کیونکہ مکمل بات نہ لکھنے سے مطلب بدل جاتا ہے۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
پوری بات لکھتی پر اگر میرے پاس پوری ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ حدیث میں دس سے بھی زیادہ بار پڑھ سن چکی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔3/4 کتابوں میں ڈھونڈا پر کتابوں میں ڈھونڈنا ذرا مشکل تھا اسلئے گوگل میں سرچ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو یہی تو کہہ رہا ہوں کہ ایسی بات جب تک پورا یقین نہ ہو نہیں لکھنی چاہیے۔ ادھوری بات لکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
 

ف۔قدوسی

محفلین


۔۔۔۔۔۔۔حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔بے شک اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور ہر آدمی کو نیت کے مطابق ہی پھل ملتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
(ریاض الصالحات)
 

ف۔قدوسی

محفلین
۔۔۔۔۔حضرت جریر بن عبداللہ رضی‌اللہ‌تعالٰی‌عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی‌اللہ‌علیہ‌وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔"جو شخص نرمی سے محروم کردیا گیا وہ ہر قسم کی بھلائی سے محروم کردیا گیا"۔۔۔۔۔
(مسلم)
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
موت کو ہمیشہ یاد رکھو مگر اس کی‌آرزو کبھی نہ کرو۔۔''

''اپنے دکھوں کا حساب کرنے کی بجائے دوسروں کے الم شمار کریں تو تقدیر سے شکوہ نہیں کریں گے۔۔''

''چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو حاصل کیجیے یہ آپ کو مایوس و ناکام نہیں ہونے دیں گی۔۔''
 

سارا

محفلین
الحمد للہ فاطمہ۔۔۔lol ویسے یہ بات تو آپ کی صحیح ہے میں زیادہ صرف اسکول میں ہی نظر آتی ہوں اور بھی کچھ دھاگوں پر کبھی کبھار نظر آ جاتی ہوں۔۔زیادہ تر میں صرف سب دھاگوں کو پڑھتی رہتی ہوں حصہ نہیں لیتی۔۔۔:rolleyes: وجہ خود مجھے بھی نہیں معلوم۔۔:blushing:
 

ف۔قدوسی

محفلین
۔۔۔۔۔حضرت ابن مسعود رضی‌اللہ‌تعالٰی‌عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی‌اللہ‌علیہ‌وسلم نے فرمایا:۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔قیامت کے دن سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ ہوگا جو مجھ پر زیادہ درود بھیجے گا۔۔۔۔۔
 

ف۔قدوسی

محفلین


حضرت معقل بن یسار رضی‌اللہ‌تعالٰی‌عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی‌اللہ‌علیہ‌وسلم نے فرمایا:
اپنے مرنے والوں کے نزدیک سورہ یٰسین کی تلاوت کیا کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (ریاض‌الصالحات)
(تاکہ نزع اور روح نکلنے میں آسانی ہو)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top