اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
اسکول میں پڑھایا کیا جائے گا ؟‌؟ اور کیا اس میں مجھ جیسے کند ذہن طلبا کے لیے بھی کوئی مخصوس کلاس ہوا کرے گی ؟ یا صرف نارمل لوگوں کے لیے ہی اس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ؟ ویسے ٹاٹوں والے اسکول کی کیا بات تھی ماسٹر جی کے ٹھڈے ابھی بھی یاد آتے ہیں۔۔۔۔۔ یہاں ٹھڈوں کا بھی کوئی انتظام ہو گا یا نہیں ؟؟ اور اساتذہ کی فہرست بھی فراہم کر دیں تاکہ ادب و آداب کا خیال رکھا جا سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی آپ چند دن اسکول میں آئیں، یہاں کا ماحول دیکھیں، پھر آپ یہاں سے جا ہی نہیں سکیں گے۔
 

سارہ خان

محفلین
تین بندے تین چیزوں سے محروم رہیں گے

1- غصے والا درست فیصلے سے

2- جھوٹا عزت سے

3- جلد باز کامیابی سے
 

پپو

محفلین
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں
اپنے دل میں بڑی بڑی خواہشوں کو جگہ نہ دوکیونکہ بڑی خواہشیں ان نعمتوں کا شکر ادا کرنے سے انسان کوروک دیتی ہیں جو اس کو حاصل ہوتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ آپ کا ہوم ورک اچھا ہے۔

پپو صاحب آپ کے ہوم ورک میں ایک غلطی ہے اسے درست فرما لیں۔

باقی طالبعلم بھی اپنا اپنا ہوم ورک کر کے آئیں۔
 

چاند بابو

محفلین
ہوم ورک کر کے چاند بابو کو دیا تھا، انہوں نے ظفری کی دری کے کسی خانے میں رکھا ہوا ہے۔
اف شمشاد بھائی آپ بھی نا بس! ایک تو ہوم ورک نہیں کرتے اور اوپر سے الٹا مجھ پر الزامات لگاتے ہیں کہ ہوم ورک میں نے کہیں رکھ دیا ہے۔ جی سر جی میڈم جی مجھے کسی نے کوئی ہوم ورک نہیں دیا بلکہ میں نے تو خود کبھی ہوم ورک نہیں کیا مجھے کوئی اپنا ہوم ورک کیوں دے گا۔
دیکھ کا کا تیری شکائیتں پہلے بھی بہت آتی ہیں اب تو اس قسم کی فراڈ یاں چھوڑ کیوں نہیں دیتا اب تو کافی سمجھدار ہو گیا ہے تیرے گھر سے پہلے بھی شکائت آئی تھی کہ سبزی کے پیسوں میں سے بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیکھیئے سر جی، میڈم جی یہ پپو صاحب یہاں بھی آ دھمکے ہیں اور دھمکیاں بھی لگا رہے ہیں جبکہ تمام سکول کی انتظامیہ اور طلبہ یہ جانتے ہیں کہ پچھلے سکول میں طلبہ کا رزلٹ اچھا نا آنے کا ایک سبب پپو بھائی کا بطور ٹیچر تقرری بھی تھا۔
اسکول میں پڑھایا کیا جائے گا ؟‌؟ اور کیا اس میں مجھ جیسے کند ذہن طلبا کے لیے بھی کوئی مخصوس کلاس ہوا کرے گی ؟ یا صرف نارمل لوگوں کے لیے ہی اس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ؟ ویسے ٹاٹوں والے اسکول کی کیا بات تھی ماسٹر جی کے ٹھڈے ابھی بھی یاد آتے ہیں۔۔۔۔۔ یہاں ٹھڈوں کا بھی کوئی انتظام ہو گا یا نہیں ؟؟ اور اساتذہ کی فہرست بھی فراہم کر دیں تاکہ ادب و آداب کا خیال رکھا جا سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
جی حضور مجھے تو اکثر پڑتے ہیں آپ کے لئے بھی انتظام کر ہی لیا جائے گا۔
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں
اپنے دل میں بڑی بڑی خواہشوں کو جگہ نہ کیونکہ بڑی خواہشیں ان نعمتوں کا شکر ادا کرنے سے انسان کوروک دیتی ہیں جو اس کو حاصل ہوتی ہیں
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں
اپنے دل میں بڑی بڑی خواہشوں کو جگہ نہ دو کیونکہ بڑی خواہشیں ان نعمتوں کا شکر ادا کرنے سے انسان کوروک دیتی ہیں جو اس کو حاصل ہوتی ہیں

سر جی میرا آج کا ہوم ورک پپو کے ہوم ورک کو درست کرنا تسلیم کر لیا جائے اور کلاس میں صرف ایک دن کے لئے مانیٹر بنا دیا جائے میں نے شمشاد بھائی سے کوئی حساب کتاب کلئیر کرنا ہے۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

عبادت ایسی کرو کہ تمہاری روح کو مزا آئے جو عبادت دنیا میں مزا نہ دے گی' وہ عاقبت میں کیا جزا دے گی۔۔

''جب بھلائیوں کو تو طلب کرتا ہے' ان میں سستی چھوڑ دے'کیونکہ سست شخص نیکیوں میں کامیاب نہیں ہوتا۔۔''

''اپنی روزی پر قناعت ہی حقیقت میں غنا ہے اور جو قناعت نہیں کرتا'محتاجی اس کے نزدیک ہوا کرتی ہے۔۔''
 

چاند بابو

محفلین
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
''جو رمضان کے روزے رکھے اور اس کے ساتھ شوال کے چھ روزے رکھے تو اس کو ہمیشہ کے روزوں کا ثواب ہو گا۔۔ مسلم
 

چاند بابو

محفلین
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مرتبہ جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے تو وہاں کوئی شخص خوف خدا سے رو رہا تھا جبرائیل نے فرمایا کہ انسان کے تمام اعمال کا وزن ہو گا مگر خدا اور آخرت کے خوف سے رونا ایسا عمل ہے جس کو تولا نہ جائیگا بلکہ ایک آنسو ہی جہنم کی بڑی سے بڑی آگ کو بجھا دے گا۔
 

طالوت

محفلین
سیدنا عمر نے فرمایا " تم نے لوگوں کو کب سے غلام بنانا شروع کر دیا حالانکہ ان کی ماؤں نے انھیں آزاد جنا تھا"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ میاں کی رحمتوں کی لُوٹ سیل لگنے والی ہے۔ تمام طالبعلم تیاری شروع کر دیں۔ رمضان المبارک بس آنے کو ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی چھٹی نہیں ملے گی کیونکہ عید ایک دن تو منائی نہیں جانی بلکہ پاکستان میں بھی تین چار عیدیں منائی جائیں گی۔
 

سارا

محفلین
سر جی رمضان کے حوالے سے اسکول میں کچھ سپیشل پروگرام شروع کریں جو رمضان کا پورا مہینہ جاری رہے۔۔
 

طالوت

محفلین
محترم ہیڈ ماسٹر صاحب (نامعلوم)
رمضان سے پہلے جشن آزادی بھی تو آ رہا ہے تو اس پر بھی کوئی تقریب منعقد ہونی چاہیئے تاکہ نئی نسل آگاہ ہو سکے کہ یہ ملک کتنی قربانیوں کے بعد کن کن مقصد کے لیئے حاصل کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
 

سارا

محفلین
جی اچھا خیال ہے اسکول میں کچھ ایسے پروگرامز شروع کیے جانے چاہیے۔۔سب ہی بہت سست ہو رہے ہیں ماسٹروں 'استانیوں سمیت۔۔:roll:
 

پپو

محفلین
رب نے کہا حضرت موسی علیہاسلام سے
مجھ سے اس منہ سے مانگ جس سے تو نے کوئی گناہ نہ کیا ہو موسی علیہ اسلام نے عرض کیا یااللہ میں وہ منہ کہاں سے لاؤں فرمایا دوسروں کے منہ سے اپنے لیے مانگا کرو
(سو دوستوں دعا کی اپیل ہے)
 

تیلے شاہ

محفلین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"قسم ہے اللہ کی جس کے قبضے میں میری جان ہے کوئی شخص ایماندار نہیں ہوسکتا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہی کچھ پسند نہ کرے
جو اپنے لیے کرتا ہے"۔
:hatoff:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top