اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں تو ماسٹری کل کا چھوڑتا آج چھوڑنے کو تیار ہوں لیکن کوئی متبادل بھی تو ملے۔ ایسا کریں اسکول آپ لے لیں اور چلائیں بھی آپ ہی۔

باتیں بہت کرتے ہیں، ہوم ورک کی طرف آپ کا دھیان ہی نہیں جاتا۔
 

طالوت

محفلین
ہو گئے نا ناراض مجھے پتا تھا ایسا ہی ہو گا :cry: میں تو مخول کر رہا تھا اب کیا شاگردوں کا اتنا بھی حق نہیں ؟ کہ تہزیب میں رہتے ہوئے کوئی مخول ہی کر لیں ؟ ۔۔۔۔۔اب تو زمانہ بدل گیا ہے نا ماسٹر جی ۔۔۔۔اور ماسٹر جی ہوم ورک کا وقت ہی کہاں ملتا ہے آپ کی" بھینسوں" کو چارہ بھی تو دینا ہوتا ہے اور بین الگ بجانا پڑتی ہے اب دیکھیں ننھی سی جان اور اتنے جھمیلے۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
کیا فائدہ ایسا چارہ ڈالنے کا اور ایسی بین بجانے کا، دودھ تو وہ اب بھی اتنا ہی دیتی ہیں، لوگوں کے لیے پورا کرنے کے لیے مجھے پانی ڈالنا پڑتا ہے۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

اعتبار عمل میں ہوتا ہے لفظوں میں نہیں۔۔''

''دعا دینے والی نظر کبھی نہیں لگتی۔۔''

''دوسروں کی نگاہوں میں آپ کے لیے جو رنگ دکھائی دیتا ہے وہ آپ ہی کا بھرا ہوا ہوتا ہے۔۔''
 

طالوت

محفلین
کیا فائدہ ایسا چارہ ڈالنے کا اور ایسی بین بجانے کا، دودھ تو وہ اب بھی اتنا ہی دیتی ہیں، لوگوں کے لیے پورا کرنے کے لیے مجھے پانی ڈالنا پڑتا ہے۔
ماسٹر جی اگر چارہ بالکل بند کر دیا تو "اتنا" دودھ بھی نہ دیں پھر آپ کو گامے قصائی کو بیچنا پڑیں گی سستے داموں سستا قصائی اور سستی بھینسیں ۔۔۔۔۔۔۔وسلام


جس کی آنکھیں دوسروں کی درد آشنا نہیں انھیں خوشی دیکھنے کا بھی کوئی حق نہیں۔۔۔
 

چاند بابو

محفلین
یہ نہیں ہو سکتا کہ میں اسکول بند کر کے اس کی جگہ چشموں کی دکان کھول لوں۔

ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ کونے والا کمرہ کسی کر کرایہ پر دے دیا جائے جو اس میں چشموں کی دکان کھول لے۔

سر جی پہلا کرایہ دار حاضر ہے۔:music:
پہلا کونہ دے دیں میں دکان کھول لوں گا۔
 

چاند بابو

محفلین
ہو گئے نا ناراض مجھے پتا تھا ایسا ہی ہو گا :cry: میں تو مخول کر رہا تھا اب کیا شاگردوں کا اتنا بھی حق نہیں ؟ کہ تہزیب میں رہتے ہوئے کوئی مخول ہی کر لیں ؟ ۔۔۔۔۔اب تو زمانہ بدل گیا ہے نا ماسٹر جی ۔۔۔۔اور ماسٹر جی ہوم ورک کا وقت ہی کہاں ملتا ہے آپ کی" بھینسوں" کو چارہ بھی تو دینا ہوتا ہے اور بین الگ بجانا پڑتی ہے اب دیکھیں ننھی سی جان اور اتنے جھمیلے۔۔
وسلام

استاد جی آپ نے یہاں بھی پچھلے سکول والے کام شروع کر دیئے۔ مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ ایسا ہی ہو گا خیر سے پہلے تین سکول آپ کے انہی ذاتی کاموں کی وجہ سے تالہ بند ہو گئے تھے اور اب لگتا ہے کہ اس سکول کا بھی وہی حال ہونے والا ہے۔ آپ مڑ جائیے معصوم بچوں سے گھر کے کام کروانے سے ورنہ تھانے دار تھانہ اردومحفل از خود نوٹس بھی لے سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو ابھی تو یہ مسئلہ اسکول کی انتظامیہ کے سامنے پیش ہو گا، اس کے بعد دیکھیں گے کہ کیا فیصلہ ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں ایسی کیا بات ہے، فیصلہ تو آخر کو اسکول کی انتظامیہ نے ہی کرنا ہے۔ اس انتظامیہ میں پپو بھائی بھی شامل ہیں۔
 

سارا

محفلین
یہ اسکول میں دکانیں شروع کرنے کی کیا باتیں ہو رہی ہیں۔۔۔:confused: یہاں کوئی دکان شروع نہیں کی جا سکتی البتہ اگر کسی کو ٹھیلا لگانا ہے تو وہ لگا سکتا ہے لیکن اسے کرایہ دینا ہو گا جو اسکول کی بہتری کے لیے کام آئے گا انشا اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں چاند بابو یہ تو نئی استانی جی نے ایکدم سے ویٹو کر دیا۔ اس دکان وغیرہ کے مسئلے پر بات بھی نہیں ہو سکتی۔ فائل بند کر دی گئی ہے۔
 

زینب

محفلین
ٹھیلے سے نہیں پا جی مجھے پپو بھائی سے دلچسپی ہے اصل میں وہ مجھے ادھار ارام سے دے دیتے ہیں پھر مانگتے بھی نہین اس لیے
 

شمشاد

لائبریرین
تو پپو بھائی بھی تو ٹھیلے سے ہی کما کر دیں گے ناں۔ ویسے میں نے تو سُنا تھا کہ وہ تم سے ادھار لینے کے چکر میں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا تو نہیں پر شاید سچ ہی ہو۔
ویسے پپو بھائی کے کارپوریشن میں خاصے تعلقات ہیں۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

''ہم انسانوں کے مزاجوں میں یہ عنصر شامل ہے کہ اپنی چھوٹی سی نیکی اور دوسروں کی ہلکی سی برائی بھی ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔۔''

''تین چیزیں سخت ترین ہیں۔۔جوانی میں مفلسی ' سفر میں بیماری اور تنگ دستی میں قرض۔۔''

''جب تک قدر و طاقت ہو احسان کرو کیونکہ انسان کی قدرت ہمیشہ باقی نہیں رہتی۔۔''
 

پپو

محفلین
یہ کیا ٹھیلا کہاں لگانا ہے پہلے سکول میں طالب علموں کی تعداد اتنی کم ہے مجھے کیا بھوکا مارنے کا ارادہ ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top