اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
آج کا میرا ہوم ورک ''آزادی'' کے موضوع پر۔۔

''آدمی آزاد پیدا ہوا لیکن ہر جگہ زنجیروں میں ہے۔۔'' (روسو )

''ایک آزاد ملک میں کافی ہنگامہ ہوتا ہے لیکن دکھ اور مصائب نہیں ہوتے ایک آمریت زدہ ملک میں بظاہر امن و سکون ہوتا ہے لیکن لوگوں کے لیے دکھ اور مصائب بہت زیادہ ہوتے ہیں۔۔( کارناٹ)

''آزادی میں ہزاروں حسن ہیں جن کے بارے میں غلاموں کو چاہے وہ کتنے ہی مطمئن کیوں نہ ہوں کچھ خبر نہیں ہوتی۔۔ (ولیم کاؤپر )

''اگر دیکھنا ہو کہ کوئی ملک واقعی آزاد ہے یا نہیں تو یہ دیکھنا کافی ہوگا کہ وہاں اقلیتوں کو کس قدر تحفظ حاصل ہے۔۔ (لارڈ ایکٹن )

''مجھے آزادی دو یا موت۔۔'' (پیٹرک ہنری )
 

پپو

محفلین
انسان دنیا میں اتنا مشغول ہو جاتا ہے کہ اسے پتہ بھی نہیں چلتا وہ کپڑا جسے اس کا کفن بننا ہے بازار میں آچکا ہوتا ہے
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ
 

طالوت

محفلین
میری کوشش بھری امید مجھے میری سالوں کی کامیابی دنوں میں دلا دیتی ہے اور میری ناامیدی مجھے منزل کے قریب پہنچ کر بھی ڈبو دیتی ہے۔
 

طالوت

محفلین
ماسٹر جی اگر یہاں کسی کو ٹھیلا لگانے کی اجازت ملی تو میں اچھی پہلوان سے ساز باز کر کے اسکول کے سامنے "گول گپے" بیچنا شروع کر دوں گا جہاں ادھار تو دور مال بھی باسی ملے گا اور پیسے بھی زیادہ ہوں گے۔۔۔ اور آپ کو تو پتا ہے نا کہ اس طرح سے آپ کا اسکول ایک ہونہار طالب علم;-) سے محروم ہو جائے گا اور اسکول کے سامنے جو دنگا فساد ہوا کرے گا وہ الگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
نہ کوئی دکان بنے گی اور نہ ہی کوئی ٹھیلہ لگے گا۔ اسکول کی بڑی استانی جی پہلے ہی یہ فیصلہ سنا چکی ہیں۔
 

زینب

محفلین
چلیں یہ بھی اچھا ہوا اپ پپو بھائی مجھ سے ٹھیلہ لگانے کے لیے ادھار نہیں مانگیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میری بچت ایک بار پھر سے بچ گئی
 

شمشاد

لائبریرین
کلام اللہ کے بارے میں :

30 پارے
114 سورتیں
6666 آیات
864403 کلمات
39586 زیر
520403 زبر
8840 پیش
25681 نقطے
1771 مد
1253 تشدید
39586 جذم
7 منزلیں

قرآن مجید تقریباً 23 سال میں نازل ہوا۔
قرآن مجید کا پہلا فارسی ترجمہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے کیا۔
قرآن مجید کا پہلا اردو زبان میں ترجمہ مولانا محمد شفیع الدین نے کیا۔
قرآن مجید کا جرمن زبان میں سب سے پہلا ترجمہ مارٹن لوتھر نے کیا۔
قرآن مجید کا جاپانی زبان میں سب سے پہلا ترجمہ شیخ عبد الرشید ابراہیم نے کیا۔
قرآن مجید کا سب سے پہلا یونانی زبان میں ترجمہ 1880 عیسوی میں نپ ٹیپا نے کیا۔
قرآن مجید کا ڈچ زبان میں سب سے پہلا ترجمہ ہیمبرگ کے شوگر نے کیا۔
قرآن مجید کا فرانسیسی زبان میں سب سے پہلا ترجمہ انڈیسلوی ڈی رائٹ نے 1570 عیسوی میں کیا۔
قرآن مجید کا انگریزی زبان میں سب سے پہلا ترجمہ 1669 عیسوی میں لندن میں شائع ہوا۔
قرآن مجید میں اعراب حجاج بن یوسف نے لگائے تھے۔
قرآن مجید میں انبیاء علیہ السلام میں سب سے زیادہ حضرت موسٰی علیہ السلام کا ذکر ہے۔
قرآن مجید میں فرعون کا ذکر کفار میں سب سے زیادہ آیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں یہ بھی اچھا ہوا اپ پپو بھائی مجھ سے ٹھیلہ لگانے کے لیے ادھار نہیں مانگیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میری بچت ایک بار پھر سے بچ گئی

بس تمہیں تو ہر وقت اپنے پیسوں کی پڑی رہتی ہے۔ حالانکہ یہ پیسے تمہارے کسی کام نہیں آنے۔ اس سے پہلے کہ یہ ضائع ہو جائیں، اسکول کو عطیہ دے دو۔
 

چاند بابو

محفلین
اور ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں جو حد سے بڑھے اور اپنے رب کی آیت پر ایمان نہ لائے اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے سخت تر اور سب سے دیرپا ہے۔ (طٰہ آیت 127)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top