اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
سر جی میری طبیعت کچھ سیٹ نہیں ہے گلا خراب ہے زکام لگا ہوا ہے ہلکا سا بخار بھی ہے اور سر درد بھی۔۔۔اتنی زیادہ بیماریوں نے ایک ساتھ اچانک حملہ کر دیا ہے:( آپ بیماریوں کی تعداد دیکھ اسی مطابق میری چھٹیاں منظور کریں۔۔:roll:
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی چھٹی نہیں ملے گی۔ اسکول میں آ کر آرام کر لیں۔ اور دعا اور دوا بھی یہیں مل جائے گی۔
 

سارا

محفلین
یہ تو ظلم ہے سر جی۔۔لیکن خیر میں بغیر ہوم ورک کے چکر لگاتی رہوں گی۔۔۔البتہ مجھے گھر والوں نے ٹھیلے سے کچھ بھی لے کر کھانے سے منع کیا ہے۔۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
سر درد ہے ناں تو میں ماوراء کو کہتا ہوں کہ آپ کا سر دبا دے۔ اور ہاں گلا بھی دُکھ رہا ہے ناں تو میں سارہ سے کہتا ہوں کہ آپ ۔۔۔۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
اور سر میں تو کافی دنوں بعد آیا ہوں نا چھٹیاں گزار کر، سفر کی تکان بھی نہیں اتری ابھی تو اس لیئے۔۔۔۔۔۔

سمجھا کریں:blush:
 

شمشاد

لائبریرین
آ گئے آپ بغیر بتائے چھٹیاں گزار کے، میرے سامنے ہوتے تو مرغا بنا دیتا۔ خیر ہوم ورک بھی کیا ہے کہ نہیں؟
 

چاند بابو

محفلین
یہ تو ظلم ہے سر جی۔۔لیکن خیر میں بغیر ہوم ورک کے چکر لگاتی رہوں گی۔۔۔البتہ مجھے گھر والوں نے ٹھیلے سے کچھ بھی لے کر کھانے سے منع کیا ہے۔۔۔:(

ہائیں جی :eek:

اس کا مطلب تو یہ ہے کہ سکول میں ٹھیلہ لگ چکا ہے لیکن کہاں ہے اور کس نے لگایا ہے۔ یہ ٹھیکہ تو مجھے چاہئے تھا۔
 

سارا

محفلین
سر جی میرا سر ٹھیک ہو گیا ہے اور گلا ابھی تک ٹھیک نہیں ہوا لیکن بس اسے بھی ٹھیک ہی سمجھ لیں۔۔۔کل سے گلے کے بارے میں اتنے مشورے آ چکے ہیں کہ مجھے یہ بھی ٹھیک ہی لگنے لگا ہے۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
یہ شاہ جی آج صبح صبح کیسے اسکول میں آ گئے؟ کہیں غلطی تو نہیں لگ گئی انہیں۔
 

تیلے شاہ

محفلین
ایک مولوی کی شادی نہیں ہو رہی تھی
وہ منت مانگنے گیا وہاں اس کی ماں کھو گئی
مولوی بولا! یا خدا تیری خدائی
اپنی تے لبھی نیں
ابے دی وی گنوائی

حاضری لگادیں
 

طالوت

محفلین
ان کی غیر حاضری میں طالب مجھ سے رجوع کر سکتے ہیں میں ہوں آپ کا خودساختہ خلیفہ (مانیٹر)۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
آج قوم مشرف کے استغفے کے بعد مٹھائیاں بانٹ رہی ہے۔ کل نئے آنے والے کو بڑی خوشی خوشی کرسی پیش کی جائے گی، پھر کچھ عرصے بعد اُسے بھی لعن طعن کرنا شروع کر دیں گے، تب یہی مشرف اچھا ہو جائے گا۔ اور نئے والے کے جانے پر مٹھائیاں بانٹی جائیں گی۔ ہر دفعہ یہی ہوتا ہے۔
 

طالوت

محفلین
تاہم ماسٹر جی یہ ایک مبارک خبر ہے ایک ایسے جھوٹے شخص کی شکست ہے جو آخری وقت تک بھی جھوٹ بولتا رہا کہ مستعفٰی نہیں ہو گا۔۔۔۔۔۔ وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top