اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اسکول میں سیاست نہیں ہونی چاہیے لیکن سیاست کی تھوڑی بہت سوجھ بوجھ ہر طالبعلم کو ہونی چاہیے۔
 

حسن علوی

محفلین
ابھی کرتا ہوں سر جی ٹینشن ناٹ۔ کہیئے کیا کر کے لاؤں ہوم روک میں آج آپکی مرضی کا ہوم روک ہوگا آپ بھی کیا یاد کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاباش، اچھے بچے ایسے ہی کرتے ہیں۔
رمضان کی آمد آمد ہے، اسی مناسبت سے ہوم ورک ہونا چاہیے۔
 

حسن علوی

محفلین
حضرت ابو بکر صدیق نے فرمایا کہ:

- جہنم کی آگ کو وہی آنسو بجھا سکتے ہیں جو وقتِ سحر ایک مومن کی آنکھ سے ٹپکیں۔

- تمہیں اس دن پر آنسو بہانا چاہیئے جو نیکی کیئے بغیر گزرا ہو۔

- اپنے اندر وہ چیز پیدا کر کہ تیری آنکھ سے پانی نکلے، اللہ تعالٰی چشمِ گریاں رکھنے والے کو دوست رکھتا ھے۔
 

طالوت

محفلین
بخدمت جناب ہیڈماسٹر اردو محفل اسکول ، گلوبل گاوں
جناب عالی !
گزارش یہ ہے کہ رمضان آمد کے موقع پر فدوی کو انتہائی ضروری کام سر انجام دینے ہوتے ہیں اسلیئے رمضان کے ماہ مبارک میں غیر اعلانیہ چھٹی کی اجازت مرحمت فرمائیں۔۔وقت ملنے پر فدوی وقتا فوقتا حاضر ہو جایا کرے گا۔۔۔
عرض نیاز
طالوت
 

طالوت

محفلین
سستی ، کام چوری ، روزے سے بے حال ہونا اور سکون جس کی میں ہر رمضان میں کوشش کرتا ہوں لیکن ابھی تک ناکام۔۔ وغیرہ وغیرہ
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی روزے سے بے حال کیوں ہو جاتے ہیں؟ اور اس مہینے میں تو اللہ میاں کی رحمتوں کی لُوٹ سیل ہوتی ہے۔ اس سے تو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔
 

طالوت

محفلین
ٹھیک کہا ماسٹر جی بے حال اسلیئے کہ پیاس ناقابل برداشت ہو جاتی ہے اب اس بے حالی کو کوئی سا بھی نام دے لیں جیسے ایمان کی کمزوری
لیکن جو سچ ہے وہ بتا دیا لیکن یہ لوٹ سیل کی کچھ شرائط ہوتیں ہیں میں ان پر پورا نہیں اترتا خوش قسمت ہیں جو اس لوٹ سیل سے فائدہ اٹھاتے ہیں یقیننا انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی ایسی خاص شرائط بھی نہیں ہیں۔ بس خلوص دل سے نیت کر لیں دیکھیں پھر اللہ کیسے مدد کرتا ہے۔
 

سارا

محفلین
وہ دراصل میں بیمار ہوں نا ۔۔اس لیے ہوم ورک کے بغیر آتی ہوں۔۔:-p مجھے سر جی کہا ہے کہ بس آ جایا کرو بے شک ہوم ورک نہ کر کے لاؤ۔۔۔
ویسے میں نے ایک چھوٹے سے رمضان کورس میں داخلا لیا ہے۔۔انشا اللہ وہاں سے جو سیکھا یہاں شئیر کیا کروں گی ابھی تو شروع نہیں ہوا اگلے ہفتے سے شروع ہو گا انشا اللہ۔۔۔
 

سارا

محفلین
ابو ہریرہ رضہ بیان کرتے ہیں۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔اللہ نے فرمایا انسان کا ہر عمل اس کے لیے ہے سوائے روزے کے وہ‌صرف میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا'اور روزہ ڈھال ہے۔۔پس جب تم میں سے کوئی روزے سے ہو تو وہ بے حیائی کی باتیں کرنے نہ ہی شوروغل کرے اگر کوئی اسے گالی دے یا لڑائی کرے تو یہ کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں۔۔اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! روزے دار کے منہ کی بو ( خالی معدہ کی وجہ سے مہک) اللہ کے ہاں کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے روزہ دار کے لیے دو خوشی کے مواقع ہیں۔۔جن میں وہ خوش ہوتا ہے روزہ افطار کرتے وقت خوش ہوتا ہے اور دوسرا جب اپنے رب سے ملے گا (اس کی جزا دیکھ کر) اپنے روزہ سے خوش ہو گا۔۔''
(صحیح بخاری)
 

زینب

محفلین
جب میں یہ چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے بات کروں تو میں نماز پڑھتا ہوں۔۔۔۔اور جب میں یہ چاہتا ہوں کہ اللہ مجھ سے بات کرے تو میں قرآن پڑھتا ہوں۔(حضرت علی)
 

شمشاد

لائبریرین
چاچا بُش کو اطلاع دی کہ نہیں، اب اگر کوئی ان کے استقبال کو نہ آیا تو مشکل ہو جائے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top