کل میں ایک رسالہ پڑھ رہا تھا۔ ایک صفحے کے حاشیہ میں لکھا تھا :
ایک بادشاہ بازار سے گزر رہا تھا کہ ایک بزرگ راستے میں کھڑے لوگوں سے کچھ کہہ رہے ہیں۔
بادشاہ نے پوچھا آپ کیا کر رہے ہیں؟
بزرگ نے جواب دیا “میں اللہ کی لوگوں سے صلح کروار رہا ہوں اور یہ کہ اللہ تو مان رہا ہے لیکن لوگ نہیں مان رہے۔“
کچھ عرصے کے بعد بادشاہ نے دیکھا کہ وہی بزرگ قبرستان میں بیٹھے ہیں اور کچھ پڑھ رہے ہیں۔
بادشاہ نے پوچھا “آپ یہاں کیا کر رہے ہیں؟“
بزرگ نے کہا “میں لوگوں کی اللہ سے صلح کروار رہا ہوں۔ اب لوگ تو مان رہے ہیں لیکن اللہ نہیں مان رہا۔“