اردو محفل کا مشاعرہ

اردو محفل کا مشاعرہ
شعر و ادب سے تعلق رکھنے والے احباب کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اردو محفل کی سالگرہ کی تقریبات​
کا آغاز ہوچکا ہے۔ دوسرا ہفتہ محفلِ ادب کی سرگرمیوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے​
اس سلسلے میں اردومحفل کے عالمی مشاعرے​
کا انعقادکیا جارہا ہے۔​
شعراء کرام کو ، باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا​
مشاعرے میں نشت و برخاست کا مکمل تہذیبی پاس رکھتے ہوئے​
صدرِ مشاعرہ، مہمانان خصوصی کی مسند بھی رہے گی۔​
سامعین (قارئین ) داد ، پسند کی ناب سے ہی ادا کرپا ئیں گے، البتہ​
تبصرہ جات کے لیے الگ لڑی کا اہتمام کیا جائے گا،​
صدر و مہمانان باقاعدہ مشاعرے کےبارے میں اپنے تاثرات بھی بیان کریں گے​
یوں ایک یادگار عالمی مشاعرہ محفل کے حسن کو چار چاند لگانے میں اپنا حصہ ملائے گا۔​
درخواست ہے کہ شعراء کرام اپنی شمولیت سے​
آگاہ فرماکر ہمیں ممنون و متشکر ہونے کا موقع دیں۔​
منتظمین:
خرم شہزاد خرم (ناظم ِ مشاعرہ)​
محمد احمد​
مہدی نقوی حجاز​
مزمل شیخ بسمل​
محمد بلال اعظم​
اور​
محمد خلیل الرحمٰن​
زیرِ سرپرستی: عزت مآب جناب محمد وارث صاحب​
مہمانانِ گرامی
صدارت: عزت مآب جناب اعجاز عبید صاحب​
مہمانِ خصوصی: عزت مآب جناب شاکرالقادری صاحب​
بتاریخ : 10 جولائی دوہزاربارہ بروز منگل
بوقت: ۱۴۰۰ بجے( جی ایم ٹی)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
درخواست ہے کہ شعراء کرام اپنی شمولیت سے
آگاہ فرماکر ہمیں ممنون و متشکر ہونے کا موقع دیں۔
شعراء اکرام اسی لڑی میں آگاہ فرما سکتے ہیں جزاک اللہ
 
آن لائن مشاعرے کی یہی تو خوبی ہے ۔ جب چاہے رک جائے اور جب چاہے چل پڑے۔ :) بس آپ جگر تھام کر بیٹھیے کسی بھی وقت چل پڑے گا مشاعرہ۔ :D
بہتر یہ ہوگا کہ میں غالب کی نصیحت پر عمل کرتے اپنا جام الٹا کر انتظار ساغر کھینچوں۔۔
 
خصوصی اعلان
جن شعراء حضرات کو ابھی تک مشاعرے میں شرکت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے وہ فوراً ہم سے رجوع فرمائیں تاکہ مشاعرے میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔
جزاک اللہ الخیر
 
Top