نعمان
محفلین
ابنٹو لنکس میں ہم اردو محفل کا کی بورڈ (جو کہ اردو ویب پیڈ اور اوپن پیڈ میں بھی شامل ہے۔ استعمال کرتے ہیں۔ لیکن آجکل ایک کام کے سبب مجھے ونڈوز پر اردو لکھنا پڑ رہی ہے۔ میں ابھی تک اردو اوپن پیڈ سے کام چلا رہا تھا مگر اس سے میرا کام کافی طویل ہوتا جارہا ہے یعنی الفاظ کو اوپن پیڈ میں لکھنا اور پھر متعلقہ پروگرام پر پیسٹ کرنا۔ تو میں ونڈوز کی اردو سپورٹ استعمال کررہا ہوں۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ کیونکہ مجھے مسلسل لینکس پر اردو استعمال کرنے کا تجربہ ہے تو میرے لئے کرلپ کے فونٹیک کی بورڈ پر کام کرنا ناممکن ہے۔ میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیا کسی نے ایسا کوئی پروگرام بنایا ہے جو اردو محفل کے کی بورڈ لے آؤٹ کو ونڈوز میں انسٹال کردے۔