اردو محفل کی بے ۔۔۔۔۔۔

shoaibnawaz

محفلین
مجھے اردو محفل پر گند ڈالنے کا کبھی شوق نہیں‌رہا۔ لیکن کبھی کسی عنوان/دھاگے کے تحت تحسین آمیز الفاظ میں‌گند ڈالنے کو جی آئے تو یہ پیغام ملتا ہے۔

To reply to threads in this forum your post count must be 25 or greater.

You currently have 20 posts

اس سے قبل پاک نوری نستعلیق کی سکرین شارٹس کے لنکس شائع کرتے وقت بھی ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس ضرورت کو سولنگی صاحب کا اکاونٹ استعمال کرتے ہوئے پورا کیا گیا۔
سوال یہ ہے کہ کیسے اس شرط کو پورا کیا جائے؟‌بے پا کرکے چلنے کی دعوت دینے کے مصداق۔
معلوم نہیں‌کہ یہ شکایت بھی اس زد میں آ جائے؟؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ زمرہ جات میں پوسٹ کرنے کے لیے پہلے 25 پیغامات پورے ہونے کی شرط ہے۔ اس شرط کو صرف 25 پیغامات پوسٹ کرکے پورا کیا جا سکتا ہے۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
شعیب نواز صاحب محفل میں آنے پر آپ کو خوش آمدید
دوسری بات یہ کہ آپ کو مجھے اردو محفل پر گند ڈالنے کا کبھی شوق نہیں‌رہا۔ جیسے الفاظ استعمال کرنا زیب نہیں دیتا ، اس کی جگہ کچھ اور مہذب الفاظ ذکرکرنا بھتر تھا ۔اپنا خیال رکھیے گا
 

بلال

محفلین
شعیب نواز صاحب اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔
جناب کچھ زمرہ میں ایسی پابندی ہے وہ اسلئے کہ جو نئا ممبر آئے وہ پہلے محفل کے مختلف زمرہ کو دیکھے تاکہ اسے اندازہ ہو جائے کہ محفل کا ماحول کیسا ہے۔۔۔ پھر جب اس کی 25 پوسٹ ہو جائیں تو وہ سیاست یا باقی موضوعات پر پوسٹ کر سکتا ہے۔۔۔ آپ کی 21 پوسٹس تو ہو چکی ہیں بس 4 باقی ہیں وہ بھی پوری کر لیں پھر کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔۔۔ آپ تعارف کے زمرہ میں جائیں اور اپنا تعارف پیش کریں دیکھیں پھر کیسے 25 ہوتی ہیں آپ کو خود بھی پتہ نہیں چلے گا۔۔۔
 
Top