تعارف اردو محفل کی تاریخ میں ایک نئے باب (ذوالفقار علوی) کا اضافہ

فاتح

لائبریرین
کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے۔۔۔
یہ لاہور کے وہ شیر ہیں کہ سالہا سال سے بڑے بڑوں نے جن کے چرن چھوئے، منتیں کیں بلکہ خدا رسول واسطے دیے کہ اردو محفل پر اپنا اکاؤنٹ بنا لو مگر ان کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔۔۔ بالآخر دو جید علما کی مشترکہ رائے یہ قرار پائی کہ "اینوں گھیرُو کرنا کَلّے بندے دا کم نئیں" لہٰذا دنیا کے تین بر اعظموں سے بنی نوع انسان کا ایک اجتماع بلایا گیا اور مکرم محترم حضرت مولانا ملک ذوالفقار علوی اعوان صاحب مد ظلہ کی خدمت اقدس میں دست بستہ گزارش کی گئی کہ گو کہ محفل آپ کے بغیر بھی بحسن و خوبی چل رہی ہے لیکن آپ کا دل رکھنے کو کہ رہے ہیں کہ یہ آپ بن ادھوری ہے اور آپ ہی کے قدوم میمنت لزوم کی برسوں سے بڑی شدت سے منتظر ہے۔
اس قدر منت سماجت کے بعد آنجناب نے انسانیت پر احسانِ عظیم فرماتے ہوئے محفل پر قدم رنجہ فرما ہی لیا۔۔۔
میں تمام محفلین سے ملتمس ہوں کہ "اعوان طیارہ۔۔۔ سب کو پیارا" کے سلوگن کے ساتھ جناب ذوالفقار علوی صاحب کو اس شدت کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے کہ ان کے برادرِ بزرگ محب علوی بھی (چلیں اس بہانے ہی سہی) شرمسار ہو جائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید ذوالفقار علوی صاحب۔ امید کرتا ہوں کہ آپ محفل فورم کی رونق بڑھاتے رہیں گے۔ :)
 
برادرم ذو الفقار صاحب، اردو محفل میں خوش آمدید۔ غالب گمان ہے کہ آپ محب علوی صاحب کے برادر خورد ہوں گے تبھی تو اتنا بھاری بھرکم تعارف ہاتھ لگا ہے وہ بھی ایسی شخصیت کے ہاتھوں جنھیں اپنا تعارف کرانے کی توفیق نہیں ہوئی اب تک۔ :) :) :)
 

فاتح

لائبریرین
برادرم ذو الفقار صاحب، اردو محفل میں خوش آمدید۔ غالب گمان ہے کہ آپ محب علوی صاحب کے برادر خورد ہوں گے تبھی تو اتنا بھاری بھرکم تعارف ہاتھ لگا ہے وہ بھی ایسی شخصیت کے ہاتھوں جنھیں اپنا تعارف کرانے کی توفیق نہیں ہوئی اب تک۔ :) :) :)
کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے :laughing:
کیوں محفلین کو "مزید" بد ظن کرنا چاہتے ہیں ہم سے ہمارا تعارف کروا کے؟
 
خوش آمدید جناب. محفل پہ آپ کی ہی کمی تھی. ویسے یہ کسی اور کی کمی کا لفظ شمشاد بھائی کے دل پے چھریاں چلا دیتا ہے لیکن پھر بھی ہم نے کہہ دیا. آپ دل پے بالکل مت لیجئے گا :)
 
خوش آمدید ذوالفقار علوی صاحب۔ ویسے کیا اپ اتنی بھاری بھرکم شخصیت کے مالک ہیں کہ اپ کو بقول فاتح صاحب گھیرُوکرنے کے لئےدنیا کے تین بر اعظموں سے بنی نوع انسان کا ایک اجتماع بلایا گیا :)امید ہے کہ اپ کے لیپ ٹاپ کی بیٹری چارج ہو چکی ہو گی .لہذا محفل پر قدم رنجا فرما کر اپنے ہونے کا ثبوت دیں :)
 
ڈاکٹر صاحب
کی پڑھنے پا دتا اے۔
اگر یہی آپ تین بر اعظم جمع کر کے کوئی اچھا کام لیتے تو تا قیامت انسانیت آپ کو یاد رکھتی۔ میرے بڑے بھائی جان ہی اس محفل پر کیا کم بوجھ تھے کہ آپ نے میرا بوجھ بھی لاد دیا ہے۔
 
ارے محترم آج کل تو قوی ہیکل انسانوں کا زمانہ ہے۔۔ اب نہ کوئی ان کمر باریک حسیناؤں کی خاطر کرتا ہے اور نہ حسینوں کی۔۔
ویسے ہماری طرف سے تو خوش آمدید۔
 
Top