عمار ابن ضیا
محفلین
اردو محفل کے تمام معزز اراکین کو
السلام علیکم
اللہ عزوجل کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اردو محفل اپنی کامیابیوں کا سفر بہتر طریقے سے طے کرتی چلی جارہی ہے۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ویسے ویسے کام بھی بڑھتا چلا جارہا ہے۔ لیکن کام کی رفتار کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اس وقت ہمیں مزید کام کرنے والوں کی ضرورت ہے۔ بہت سے پروجیکٹ ہیں جو خاطر خواہ افرادی قوت نہ ہونے کے سبب بہت ہی سست چل رہے ہیں۔ کافی دن سے مجھے یہی خیال تنگ کررہا تھا کہ کس طرح یہاں کام کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے؟
یہ حقیقت ہے کہ آج کے اس مادی دور میں لوگوں کی اکثریت اس طرح کے کاموں کو خاطر میں نہیں لاتی۔ میں نے اپنے کزنز سے بھی بات کرکے دیکھی، لیکن ایسے تعمیری اور ادبی کاموں کی طرف کوئی متوجہ نہ ہوا۔ یہ ایک افسوسناک بات ہے۔ اگر آپ 100 لوگوں سے بات کریں تو بمشکل چار، پانچ افراد ایسے ملیں گے جو مستقل بنیادوں پر اردو کی ترویج کے لیے سنجیدگی سے کوئی کام کرنے پر راضی ہوں۔
میرے ذہن میں آج ایک خیال آیا ہے۔ کیوں نہ ہم ملک کے معروف اخبارات میں اردو محفل پر مضمون شائع کروائیں؟ جہاں تک میری معلومات ہے، اخبارات کی اکثریت ایسی ہوگی جو یہ مضمون بلا کسی معاوضہ کے شائع کردے گی۔
ایک کام یہ بھی ہوسکتا ہے کہ معروف کالم نگاروں کو ہم اردو محفل کے حوالہ سے کچھ لکھ کر بھیجیں۔ میرا تجربہ یہ کہتا ہے کہ وہ اردو محفل پر ایک جامع تبصرہ لکھ کر اپنے کالم کا موضوع بنائیں گے اور اس طرح شاید ہمارا مقصد پورا ہوسکے۔
آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اس حوالہ سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کریں تاکہ اس خیال کو حتمی شکل دی جاسکے۔
شکریہ
والسلام