اردو محفل کی تشہیر

مہوش علی

لائبریرین
حیرت ہے کہ آپ لوگوں نے اردو کی ترویج کے لیے تمام کالم نگاروں کے نام لے دیے، مگر نام نہیں لیا تو ایک "جمیل الدین عالی" صاحب کا نہیں لیا، حالانکہ اردو کی ترقی کے لیے جتنی تڑپ جمیل الدین عالی صاحب میں ہے وہ کسی اور میں نہیں۔

چنانچہ کسی سے آپ رابطہ کریں یا نہ کریں مگر جمیل صاحب سے رابطہ ضرور کریں۔



مگر ٹہریں ۔۔۔۔ جمیل صاحب سے رابطہ کرنے سے پہلے ہمیں اپنے آپ کو کچھ مزید قابل بنانا ہو گا۔


اردو کے ترقی کے حوالے سے ہماری محفل کے دو اہم پراجیکٹ یہ تھے:


1 اردو فونٹز کو اکھٹا کرنا، اردو ویب پیڈ، اردو ویب صفحات کا بنانا، جملہ اور بلاگنگ اور اردو ڈسکشن فورمز، ۔۔۔۔۔ اور مختلف سافٹ ویئرز کو مقامیانا


2۔ اردو ویب لائبریری کا قیام



پہلے قسم کے پراجیکٹ میں محفل کے اراکین نے کافی کام کیا ہے اور پراگرس کافی اچھی ہے اور ہم اسے یقینا فخریہ طور پر پیش کر سکتے ہیں۔

لیکن جہاں تک اردو ویب لائبریری کے قیام کا تعلق ہے، تو اس سلسلے میں ہمیں صرف جزوی کامیابی ہوئی ہے
(بلکہ اردو وکی لائبریری کے حوالے سے دیکھا جائے تو مکمل ناکامی ہی کا سامنا ہے)


اراکین لائبریری پراجیکٹ سے بوریت کا شکار نظر آتے ہیں۔



دیکھئیے:

مسجد تو بنا دی پل بھر میں ایماں کے حرارت والوں نے
دل اپنا پرانا پاپی ہے، برسوں میں نمازی بن نہ سکا



تو اردو کی ترقی کے لیے مساجد کے مانند سافٹویئر تو ہم نے مقاما لیے (مثلا اردو وکی، اردو جملہ وغیرہ وغیرہ)۔۔۔۔ مگر یہ سب چیزیں مسجدیں بنانے کے برابر ہیں اور ہم نے یہ کیا اس لیے تھا تاکہ ان سافٹ ویئرز کی مدد سے اردو ادب کے اثاثے کو محفوظ کریں اور اس اثاثے کو ڈیجیٹائز کرتے جائیں تاکہ نئی نسلیں اس سے مستفیذ ہو سکیں۔ مگر جب یہ اصل مرحلہ آیا تو ہم تھکن کا شکار ہو گئے۔


جمیل الدین عالی جیسے حضرات کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل یہ دوسرا پراجیکٹ ہو گا۔ تو میں کہتی ہوں کہ اراکین اس اردو وکی لائبریری پراجیکٹ پر توجہ دیں اور اس کو سیکھیں اور کچھ کتابیں اس پر منتقل کریں تاکہ کچھ اساس تو ہاتھ میں آئے۔

تو جب تک یہ مرحلہ ہم عبور نہیں کر لیتے، بہت مشکل ہو گا کہ ہم اس وکی لائبریری پراجیکٹ کی پریزنٹیشن پیش کر سکیں۔


\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

ایک بات اور،

تشہیر کے بعد جو نئے اراکین محفل کا رخ کریں گے، ان میں سے 95 فیصد لوگوں کو اردو کے سافٹ ویئر نہیں چاہیے ہوں گے (کیونکہ محفل ڈسکشن فورم اور اسی طرح اردو وکی کی صورت میں اردو پر کام کرنے کے پلیٹ فارم ان کے لیے پہلے سے ہی تیار ہیں۔)
چنانچہ ان 95 فیصد نئے آنے والوں کا رخ اردو وکی لائبریری کی طرف ہونا چاہیے (ورنہ زیادہ سے زیادہ وہ محفل فورم میں سیاست میں اور دیگر غیر اہم چیزوں میں اپنا وقت برباد کرتے رہیں گے)۔


تو آخری پیغام یہی ہے کہ ہمیں اپنی ترجیحات نئے سرے سے متعین کرنی چاہیے ہیں۔ بلکہ ہم سب کو ان ترجیحات کا علم ہے (اور تھا) مگر ہم اپنی کاہلی کی وجہ سے اس سے منہ موڑے رہے ہیں۔
 
مہوش،

آپ نے بہت اہم شخصیت کا نام لیا ہے اور یقینا جمیل الدین عالی صاحب سے بڑھ کر اردو کی ترقی کی تڑپ کم لوگوں میں ہوگی ۔ اردو یونیورسٹی کے قیام میں ان کی شاید آدھی عمر گزری اور بالاخر قائم کروانے میں کامیاب ہوگئے۔ میرے خیال سے اردو یونیورسٹی سے رابطہ کرنا اشد ضروری ہے کیونکہ یہ یونیورسٹی بنی ہی اردو کی ترقی کے لیے ہے اور اسلام آباد ، کراچی میں اس کے کیمپس بھی ہیں اور جمیل الدین عالی صاحب کا خاص تعلق بھی ہے اس یونیورسٹی سے۔ کراچی میں رہنے والوں سے میری بھی اپیل ہے کہ وہ جمیل الدین عالی صاحب سے رابطہ جلد از جلد کر لیں تاکہ کم از کم ایک پیغام ان تک پہنچ جائے۔

مہوش پہلی قسم کے پراجیکٹ میں اگر ہم نے قابل فخر کام کیا ہے تو میرا خیال ہے دوسرے پراجیکٹ میں بھی ہم اتنے برے نہیں رہے اگر ہم اپنی فعال تعداد کو دیکھیں۔ اردو وکی لائبریری پر مواد لیجانے میں ہمیں ایک ماہ سے زیادہ نہیں لگے گا انشاءللہ اور تھوڑا تھوڑا کرکے لائبریری کا کام بھی آگے بڑھ ضرور رہا ہے اور اب اسے مزید منظم اور تیز کرنے کی ضرورت ہے جیسے کہ ہم کیا کرتے تھے۔ آپ اب دوبارہ ذرا اس پر نظر ڈالیں اور بتائیں کہ کام کو کیسے آگے بڑھائیں تو انشاءللہ اس دفعہ قیصرانی اور آپ اکیلے نہیں ہوں گے کیونکہ کچھ وکی سے مانوس میں بھی ہو گیا ہوں ؛)۔

مسجد تو ہم نے بنا دی اور ماشاءللہ پہلی صف بھی تیار کر لی ہے اب ضرورت ہے لاؤڈ اسپیکر سے خطبات اور وعظ کی تاکہ یہ آواز ان کے کانوں تک بھی جائے جو مسجد میں موجود نہیں۔ تین نام میں آپ کو دے رہا ہوں جو وکی پر ضرور کام کریں گے ایک راہبر دوسرا وارث اور تیسرا فاتح ۔ مجھے امید ہے اور لوگ بھی ضرور اس طرف توجہ کریں گے۔ ایک اہم بات اور یہ ہے کہ لائبریری پر کتابیں برقیانے کا سلسلہ کاپی رائٹ کی وجہ سے بھی کافی سست ہوگیا ہے اور اس کا حل بھی نہیں نکالا جا سکا جس کی وجہ سے یہ منصوبہ جو بہت تیزی سے ابھرا تھا تعطل کا شکار ہوگیا مگر ایسا اتنے طویل المدت پراجیکٹس میں ہوتا رہتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اہم پراجیکٹ جس کو آپ نے نظرانداز کر دیا وہ انگریزی اردو لغت ہے جس میں ہم لوگ سولہ ہزار کے قریب الفاظ کا اندراج کر چکے ہیں اور مزید کر رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ سے بھی کافی مدد ملے گی اردو کی ترویج میں اور ایک اوپن سورس لغت تمام صارفین کو میسر آ سکے گی ، اس خاص مسئلہ میں ہم نے نمازی پہلے اکھٹے کر لیے ہیں اور مسجد بعد میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
آؤ پہلے کچھ نفل شکرانے کے پڑھ آئیں کہ مہوش نظر آئی ہیں۔:) ورنہ لگتا تھا کہ محفل فورم کا سارہ ٹیلنٹ سیاست کی نذر ہوجائے گا۔:mad:

مہوش، آپ کی بات بالکل درست ہے کہ:

(ورنہ زیادہ سے زیادہ وہ محفل فورم میں سیاست میں اور دیگر غیر اہم چیزوں میں اپنا وقت برباد کرتے رہیں گے)۔

آج زکریا نے بھی اسی جانب توجہ دلائی تھی کہ لائبریری سائٹ‌ بے توجہی کا شکار ہے اور صرف منصور ہی اس پر کام کرتے نظر آتے ہیں۔ مجھے دوسرے دوستوں کے ساتھ اس سلسلے میں بات کرکے جو تاثر ملا ہے وہ یہ ہے کہ لائبریری سائٹ‌ پر انہیں کچھ تنہائی سی محسوس ہوتی ہے اور محفل فورم جیسی پررونق جگہ چھوڑ کر انہیں وہاں جانا شاق گزرتا ہے۔ :rolleyes: دوسرے میڈیا وکی کا پوسٹ کرنے کا انٹرفیس فورم کی نسبت مختلف اور قدرے پیچیدہ بھی ہے۔ میں اس صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن مجھے اپنی ابتدائی کوششوں میں ناکامی ہوئی ہے۔ میں نے وی بلیٹن میں ایک انٹگریٹڈ وکی سکرپٹ NuWiki خریدی تھی۔ یہ لائبریری پراجیکٹ کے لیے بہترین حل ثابت ہو سکتا تھا کیونکہ اس میں مواد کو کتابوں کی شکل میں آرگنائز کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ سب سے بڑی بات یہ کہ اس میں پوسٹ کرنے کے لیے فورم کا ہی پوسٹ پیج استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اس کی ٹیسٹنگ کے دوران مجھ پر انکشاف ہوا کہ یہ یونیکوڈ‌ کمپیٹیبل نہیں ہے۔ مجبورا مجھے اسے ری فنڈ کروانا پڑا۔ :( ہم ابھی اس صورتحال کا حل تلاش کر رہے ہیں۔

لائبریری سائٹ پر سست رفتار کام کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں نے اس کی ڈیویلپمنٹ پر زیادہ وقت صرف نہیں کیا ہے۔ دراصل میں ایک وقت میں ایک پراجیکٹ پر کام کر سکتا ہوں۔ میں نے تقریباً چھ مہینے صرف سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن پر کام کیا۔ اس دوران میں وکی سوفٹویر، اردو ایس ایم ایف وغیرہ پر کام کیا جبکہ ان دنوں محفل فورم کی ڈیویلپمنٹ پر کام رکا رہا۔ اور جب سے محفل فورم وی بلیٹن پر منتقل ہوئی ہے میں صرف فورم کی ڈیویلپمنٹ اور اس میں مزید فیچرز شامل کرنے پر کام کر رہا ہوں۔ میری ذاتی مصروفیات بھی بے تحاشہ بڑھ گئی ہیں اس لیے میں مزید پراجیکٹس پر کام نہیں کر سکتا۔ لیکن محفل فورم پر موجودہ مواد کو ترتیب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس جانب ہمیں ضرور کام کرنا چاہیے۔
 

الف عین

لائبریرین
نبیل، لائبریری سائٹ میں وکی کا حصہ فعال بے شک نہیں ہے، لیکن محفل کی اس نام کی فورم کافی فعال ہے۔ میرے علاوہ بھی لوگ پوسٹ کر رہے ہیں یہاں۔ ادھر ادبِ اطفال جو جمع کیا گیا ہے، ان کی تدوین کی جانی ہے جس سے دو تین ای بکس بن جائیں گی۔
ہاں وکی ضرور سنسان پڑی ہے۔ ایک منصور قئصرانی ہی ہیں، جو کہہ رہے ہیں
شاید کوئی بندۂ خدا آئے
صحرا میں اذان دے رہا ہوں
 

مہوش علی

لائبریرین
محب:

اس کے علاوہ ایک اہم پراجیکٹ جس کو آپ نے نظرانداز کر دیا وہ انگریزی اردو لغت ہے جس میں ہم لوگ سولہ ہزار کے قریب الفاظ کا اندراج کر چکے ہیں اور مزید کر رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ سے بھی کافی مدد ملے گی اردو کی ترویج میں اور ایک اوپن سورس لغت تمام صارفین کو میسر آ سکے گی ، اس خاص مسئلہ میں ہم نے نمازی پہلے اکھٹے کر لیے ہیں اور مسجد بعد میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

لول :):):)

ویسے محب، حقیقت یہ ہے کہ آپ نے اور شاکر نے نہ صرف نمازی اکھٹے کر لیے ہیں بلکہ ان نمازیوں نے "نمازیں" بھی ادا کرنی شروع کر دی ہیں۔

اب ان نمازیوں اور انکی نمازوں کا واحد مسئلہ یہ رہ گیا ہے کہ یہ مسجد نہ ہونے کی وجہ سے "باجماعت" نماز ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔

اردو انگلش لغت پراجیکٹ کے حوالے سے کچھ آئیڈیاز ذھن میں ہیں، لیکن انہیں لغت والے ڈورے میں ڈسکس کریں گے۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\


نبیل بھائی،

Nuwiki بہت ہی کمال کی چیز ہے اور اگر اس میں یونیکوڈ سپورٹ ہوتی تو یہ تقریبا ایک آئیڈیل حل ہوتا ہماری لائبریری کے لیے۔ افسوس۔

میری رائے میں ہمارا وکی لائبریری پراجیکٹ ذیل کی مشکلات کا شکار ہوا ہے:


1۔ سب سے بڑا مسئلہ "کاپی رائیٹ" جس نے اراکین کو کافی بور کیا۔

2۔ دوسری بڑی وجہ نبیل بھائی کا دوسرے پراجیکٹ میں مصروف ہونا اور اس وجہ سے وکی لائبریری پراجیکٹ کو ٹائم نہ دے پانا۔
نبیل بھائی، مسئلہ یہ ہے کہ جب تک آپکی برکت کسی پراجیکٹ میں شامل نہ ہو، وہ چلتا ہی نہیں ہے۔
لائبریری کی کئی چیزیں ہیں جن پر میں نے کام تو کیا، مگر میں انہیں فائنلائز نہیں کر سکتی کیونکہ اس کے لیے ہمہ جہت صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔ مثلا انسان کو کمپیوٹر لینگوئج بھی آنی چاہیے، یونیکوڈ کے مسائل کا بھی علم ہو، ایچ ٹی ایم ایل وغیرہ بھی آتی ہو۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ (وکی لائبریری پر کام کرتے ہوئے یہ چیزیں میرے سامنے آئیں اور چونکہ میں ٹیکنیکلی بالکل صفر ہوں، اس لیے بہت سے کام مکمل نہیں ہو سکے۔ ان کاموں کے تفصیل آگے میں بیان کر دوں گی)

چنانچہ ایسی ہمہ جہت صلاحیتیں اس وقت صرف نبیل بھائی میں ہیں اور وہ میڈیا وکی کے ان مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔

////////////////////////////

باقی نبیل بھائی کی پوسٹ پڑھ کر لگ رہا ہے کہ باقی اراکین کو اب جلدی سے جاگ کر وضو وغیرہ بنانا شروع کر دیں کیونکہ وقتِ اذاں قریب ہے۔۔۔۔۔ یعنی:

۔ نبیل بھائی جلد اذاں دینے والے ہیں۔

۔ اقامت کے لیے قیصرانی بھائی موجود ہیں۔

۔ اور پھر امامت کے لیے اعجاز عبید صاحب کو آگے کر دیا جائے گا (بلکہ انہیں مستقل امامِ جماعت ہی مقرر کر لیتے ہیں)۔

۔ اور نمازیوں کی پہلی صف بھی موجود ہے جس میں وارث، فاتح اور رہبر وغیرہ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

۔ اور آخر میں خواتین کی صف بھی موجود ہے جس میں شگفتہ بہن سے لیکر ماورا اور جیہ وغیرہ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔ اور ایک اور نمازی بھی کھڑا نظر آ رہا ہے۔
مگر اُس کی خاصیت یہ ہے کہ وہ ہمیشہ آخری صف میں کھڑا ہوتا ہے۔
اور اس آخری صف میں کھڑے ہونے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ "فرض" نماز ادا کرتے ہیں "بھاگ" لیتا ہے ۔ یعنی نوافل ادا نہیں کرتا۔


اس خاص نمازی کا نام بتائیں تو جانیں۔


اچھا چلیں اس نمازی کے متعلق کچھ اشارے اور دے دوں۔


۔ یہ نمازی خود تو نوافل سے جان چھڑا لیتا ہے، مگر پھر بھی اس محفل پر موجود باقی تمام نمازیوں سے زیادہ ثواب لے جاتا ہے (حتی کہ قیصرانی بھائی سے بھی زیادہ جو وکی لائبریری میں انتہائی باقاعدگی سے نمازیں ادا کر رہے ہیں)۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ نمازی "فرائض" ادا کرنے کے ساتھ ساتھ "تبلیغی" کام بھی بہت کرتا ہے۔ یعنی خود نوافل پڑھے نہ پڑھے، مگر فاتح، وارث اور رہبر جیسوں کو نوافل پڑھنے کی خوب ترغیب دیتا ہے اور اس طرح جب یہ لوگ نوافل ادا کرتے ہیں تو انکے ثواب کا ایک حصہ خود بخود اس کے کھاتے میں چلا جاتا ہے۔


تو ذرا بتائیے تو اس خاص الخاص نمازی کا نام کیا ہے؟؟؟ :):):)


\\\\\\\\\\\\\\\\\\\


(ویسے قیصرانی بھائی، آفرین ہے آپ پر کہ فرائض تو ایک طرف، آپ تو تہجد گذار متقی شخص ہیں :):):)
اور آپکا اگر کسی نے ساتھ دیا ہے تو وہ تفسیر صاحب ہیں جنہوں نے وکی پر بالکل صحیح کام کرنا سیکھا ہے)۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سارا مسئلہ اتنا سا ہے کہ محفل پر مواد کا انبار لگ سکتا ہے لیکن وکی پر جانا کسی کے لئے ممکن نہیں‌۔۔۔ یا یوں‌ کہیں‌ کہ آسان نہیں

ًٰمیرا مسئلہ یہ ہے کہ ایک بار مجھے اس تمام مواد کی فہرست مل جائے جو محفل سے وکی پر منتقل ہو سکتا ہے تو یہ سارا کام دو تین دن میں‌ نپٹ‌سکتا ہے۔کیونکہ میں نے پہلے بھی متنقلی کا کام شروع کیا تو پتہ چلا کہ غلطی سے کچھ کاپی رائیٹ شدہ مواد بھی متنقل ہو چکا ہے۔ اس لئے کام روک دینا پڑا۔ اس دن فہرست کی درخواست کی تھی۔ فہرست ملنے پر ہی کام چل سکتا ہے

ایک بار مواد کی منتقلی ہو جائے تو پھر آئیندہ کے لئے تمام اراکین کو وکی پر کام کرنے کے لئے تیار کرنا میرا ذمہ

مہوش بہن، آئیندہ چند روز میں کیا آپ کچھ ہلکا پھلکا کام کرنے کے لئے تیار ہو سکتی ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
تفسیر بھائی کے کام سیکھنے کے سلسلے میں‌میرا بالکل بھی کوئی قصور نہیں۔ میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ یہ سوئمنگ سوٹ‌ہے اور یہ رہی جھیل۔۔۔ اس کے بعد تفسیر بھیا تھے اور وکی

باقی محب، ماوراء، فریب، جیہ۔۔۔ یہ سب اراکین بالکل اتنا ہی جانتے ہیں جتنا کہ میں۔۔۔:cool:
 

زیک

مسافر
گفتگو پھیلتی جا رہی ہے اور اس سے پہلے کہ ہم کائنات کی تمام پیچیدگیوں پر بات کریں کیوں نہ کوشش کی جائے کہ تشہیر کے حوالے سے کیا ضروری ہے۔

اردوویب پر کیا کام ضروری ہیں تشہیر سے پہلے:

1۔ اپڈیٹڈ ہوم پیج
2۔ ہر صفحے پر نیویگیشن بار جو اردوویب کے مختلف حصوں پر لےجائے۔
3۔ کمپیوٹر پر اردو استعمال کرنے کے سادہ ٹٹوریل اور ان کے روابط ہر جگہ
4۔ محفل پر ایک مہمانوں کا ذیل فورم جہاں ہر کوئی لاگ ان کئے بغیر پوسٹ کر سکے۔ یہ واضح ہونا چاہیئے۔
5۔ لائبریری سائٹ کو کچھ فعال کرنا اور انتشار سے بچانا۔

اس کے بعد تشہیر کس طرح کی جائے:

1۔ اخبارات و رسائل کو مضامین بھییجے جائیں اور انہیں باور کرایا جائے کہ اردوویب کے بارے میں لکھیں
2۔ کالجوں اور سکولوں سے متعلق ویب سائٹس، سوشل گروپس اور میلنگ لسٹس پر پیغامات۔ اس کے لئے بہترین یہ ہو کہ اس سکول کالج کا کوئی موجودہ یا سابقہ طالب‌علم یا استاد یہ کام کرے۔
3۔ نیٹ پر اشتہارات خریدے جائیں۔

مزید؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اس کے علاوہ ہمارے دوست اپنے بلاگز پر بھی کچھ نہ کچھ اس بارے لکھتے رہیں؟‌ اسی طرح‌کئی سائٹس ایسی ہوتی ہیں‌جہاں‌ رجسٹریشن کے وقت آپ اپنی سائٹ‌ کا لنک دے سکتے ہیں‌، ادھر بھی محفل کا لنک دیا جا سکتا ہے۔ وہ یوزر جو دوسرے فورمز پربھی موجود ہیں، وہ اپنے دستخطوں میں‌ محفل کا ربط شامل کر سکتے ہیں

اس کے علاوہ میں‌ جب یو ٹیوب کا رکن تھا تو میں نے کچھ گانوں‌ کے بولوں‌ کے لئے محفل کا لنک دیا ہوا تھا۔ کیا اس طرح‌کی انفرادی کوششیں بھی چل سکتی ہیں؟‌
 

پاکستانی

محفلین
میرے خیال میں اخبارات و رسائل والوں کو قائل کرنے کی بجائے فلحال ہم اپنے لکھے ہوئے مضامین مختلف رسائل اور ہفتے وار میگزین میں بھیجیں تو مجھے یقین ہے کہ وہ انہیں اپنی اشاعت میں ضرور شامل کریں گے۔
جس طرح نبیل بھائی نے کمپیوٹنگ میں لکھا تھا اسی طرح کے دو چار مضامین اگر محب، مہوش، شاکر اور دوسرے احباب ترتیب دیے دیں تو انہیں ان میگزین میں شامل کرایا جا سکتا ہے۔
 
اردوویب پر کیا کام ضروری ہیں تشہیر سے پہلے:

1۔ اپڈیٹڈ ہوم پیج
2۔ ہر صفحے پر نیویگیشن بار جو اردوویب کے مختلف حصوں پر لےجائے۔
3۔ کمپیوٹر پر اردو استعمال کرنے کے سادہ ٹٹوریل اور ان کے روابط ہر جگہ
4۔ محفل پر ایک مہمانوں کا ذیل فورم جہاں ہر کوئی لاگ ان کئے بغیر پوسٹ کر سکے۔ یہ واضح ہونا چاہیئے۔
5۔ لائبریری سائٹ کو کچھ فعال کرنا اور انتشار سے بچانا۔

مہمانوں کا ذیلی فورم۔۔۔ یہ ایک اہم چیز ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس فورم ہی میں کسی جگہ یا ہوم پیج پر ایک تفصیلی مقالہ ہو، جس میں اب تک کئے گئے تمام کاموں اور منصوبوں کا تعارف ہو۔ تاکہ نیا آنے والا ایک نظر میں اب تک کے سارے کارناموں سے واقف ہوسکے اور اس پر اپنی رائے دے۔
 
محب:

اس کے علاوہ ایک اہم پراجیکٹ جس کو آپ نے نظرانداز کر دیا وہ انگریزی اردو لغت ہے جس میں ہم لوگ سولہ ہزار کے قریب الفاظ کا اندراج کر چکے ہیں اور مزید کر رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ سے بھی کافی مدد ملے گی اردو کی ترویج میں اور ایک اوپن سورس لغت تمام صارفین کو میسر آ سکے گی ، اس خاص مسئلہ میں ہم نے نمازی پہلے اکھٹے کر لیے ہیں اور مسجد بعد میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

لول :):):)

ویسے محب، حقیقت یہ ہے کہ آپ نے اور شاکر نے نہ صرف نمازی اکھٹے کر لیے ہیں بلکہ ان نمازیوں نے "نمازیں" بھی ادا کرنی شروع کر دی ہیں۔

اب ان نمازیوں اور انکی نمازوں کا واحد مسئلہ یہ رہ گیا ہے کہ یہ مسجد نہ ہونے کی وجہ سے "باجماعت" نماز ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔

اردو انگلش لغت پراجیکٹ کے حوالے سے کچھ آئیڈیاز ذھن میں ہیں، لیکن انہیں لغت والے ڈورے میں ڈسکس کریں گے۔

\\\\\\\\\\


نبیل بھائی،

Nuwiki بہت ہی کمال کی چیز ہے اور اگر اس میں یونیکوڈ سپورٹ ہوتی تو یہ تقریبا ایک آئیڈیل حل ہوتا ہماری لائبریری کے لیے۔ افسوس۔

میری رائے میں ہمارا وکی لائبریری پراجیکٹ ذیل کی مشکلات کا شکار ہوا ہے:


1۔ سب سے بڑا مسئلہ "کاپی رائیٹ" جس نے اراکین کو کافی بور کیا۔

2۔ دوسری بڑی وجہ نبیل بھائی کا دوسرے پراجیکٹ میں مصروف ہونا اور اس وجہ سے وکی لائبریری پراجیکٹ کو ٹائم نہ دے پانا۔
نبیل بھائی، مسئلہ یہ ہے کہ جب تک آپکی برکت کسی پراجیکٹ میں شامل نہ ہو، وہ چلتا ہی نہیں ہے۔
لائبریری کی کئی چیزیں ہیں جن پر میں نے کام تو کیا، مگر میں انہیں فائنلائز نہیں کر سکتی کیونکہ اس کے لیے ہمہ جہت صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔ مثلا انسان کو کمپیوٹر لینگوئج بھی آنی چاہیے، یونیکوڈ کے مسائل کا بھی علم ہو، ایچ ٹی ایم ایل وغیرہ بھی آتی ہو۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ (وکی لائبریری پر کام کرتے ہوئے یہ چیزیں میرے سامنے آئیں اور چونکہ میں ٹیکنیکلی بالکل صفر ہوں، اس لیے بہت سے کام مکمل نہیں ہو سکے۔ ان کاموں کے تفصیل آگے میں بیان کر دوں گی)

چنانچہ ایسی ہمہ جہت صلاحیتیں اس وقت صرف نبیل بھائی میں ہیں اور وہ میڈیا وکی کے ان مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔

////////////////////////////

باقی نبیل بھائی کی پوسٹ پڑھ کر لگ رہا ہے کہ باقی اراکین کو اب جلدی سے جاگ کر وضو وغیرہ بنانا شروع کر دیں کیونکہ وقتِ اذاں قریب ہے۔۔۔۔۔ یعنی:

۔ نبیل بھائی جلد اذاں دینے والے ہیں۔

۔ اقامت کے لیے قیصرانی بھائی موجود ہیں۔

۔ اور پھر امامت کے لیے اعجاز عبید صاحب کو آگے کر دیا جائے گا (بلکہ انہیں مستقل امامِ جماعت ہی مقرر کر لیتے ہیں)۔

۔ اور نمازیوں کی پہلی صف بھی موجود ہے جس میں وارث، فاتح اور رہبر وغیرہ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

۔ اور آخر میں خواتین کی صف بھی موجود ہے جس میں شگفتہ بہن سے لیکر ماورا اور جیہ وغیرہ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔ اور ایک اور نمازی بھی کھڑا نظر آ رہا ہے۔
مگر اُس کی خاصیت یہ ہے کہ وہ ہمیشہ آخری صف میں کھڑا ہوتا ہے۔
اور اس آخری صف میں کھڑے ہونے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ "فرض" نماز ادا کرتے ہیں "بھاگ" لیتا ہے ۔ یعنی نوافل ادا نہیں کرتا۔


اس خاص نمازی کا نام بتائیں تو جانیں۔


اچھا چلیں اس نمازی کے متعلق کچھ اشارے اور دے دوں۔


۔ یہ نمازی خود تو نوافل سے جان چھڑا لیتا ہے، مگر پھر بھی اس محفل پر موجود باقی تمام نمازیوں سے زیادہ ثواب لے جاتا ہے (حتی کہ قیصرانی بھائی سے بھی زیادہ جو وکی لائبریری میں انتہائی باقاعدگی سے نمازیں ادا کر رہے ہیں)۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ نمازی "فرائض" ادا کرنے کے ساتھ ساتھ "تبلیغی" کام بھی بہت کرتا ہے۔ یعنی خود نوافل پڑھے نہ پڑھے، مگر فاتح، وارث اور رہبر جیسوں کو نوافل پڑھنے کی خوب ترغیب دیتا ہے اور اس طرح جب یہ لوگ نوافل ادا کرتے ہیں تو انکے ثواب کا ایک حصہ خود بخود اس کے کھاتے میں چلا جاتا ہے۔


تو ذرا بتائیے تو اس خاص الخاص نمازی کا نام کیا ہے؟؟؟ :):):)


\\\\\\\\\


(ویسے قیصرانی بھائی، آفرین ہے آپ پر کہ فرائض تو ایک طرف، آپ تو تہجد گذار متقی شخص ہیں :):):)
اور آپکا اگر کسی نے ساتھ دیا ہے تو وہ تفسیر صاحب ہیں جنہوں نے وکی پر بالکل صحیح کام کرنا سیکھا ہے)۔

مہوش آپ کا یہ انداز بہت دلچسپ ہے اور اس میں ضرور لکھا کریں ویسے نمازی کا نام میں تو جان گیا ہوں باقی بھی شاید اسی وجہ سے چپ ہیں۔

کیا خیال ہے محفل کے جاری پراجیکٹس پر ایک تفصیلی تعارف کا تھریڈ کھول کر شروع نہ کر دیا جائے تاکہ پھر اس کے ذریعے تشہیر ہوسکے اور آنے والے لوگ بھی اس پر نظر ڈال کر جان سکیں کہ کون کون سے پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ میلنگ لسٹ کا زکریا کا آئیڈیا بہت اچھا ہے اور کب سے میرے ذہن میں ہے ، قیصرانی نے بھی اچھے نکات کی طرف توجہ دلائی ہے۔

اس کے علاوہ اردو ڈائجسٹ والے بھی کافی متحرک ہیں اور ان سے بھی رانطہ کیا جانا چاہیے ، دیگر ڈائجسٹس بھی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں صرف ٹائم آؤٹ لے رہا ہوں۔ میں اس ہفتے اور شاید اگلے ہفتے تک کچھ مصروف ہوں۔ مجھے جیسے ہی وقت ملے گا میں محفل فورم کی بہتر نیویگیشن اور لائبریری وکی سائٹ کی پریزنٹیشن پر کام کروں گا۔

والسلام
 
اردو محفل پر رضا کاروں کی تعداد میں اضافہ کے لیے ایک اور خیال میرے ذہن میں کلبلایا ہے۔۔۔
نجم شیراز، بابر ملک، فرحان آغا وغیرہ نے الرحمن الرحیم کے نام سے ویب سائٹ بنائی تھی۔۔۔ اس کی تشہیر انہوں نے یوں کی تھی کہ ٹرانسپیرنٹ اسٹیکرز چھپوائے تھے جن پر ویب سائٹ کا ایڈریس اور ایک دو جملے لکھے تھے اور یہ اسٹیکرز انہوں نے کاروں وغیرہ کے پچھلے شیشے پر چسپاں کردیئے تھے۔
ہم فی الحال ٹرانسپیرنٹ اسٹیکرز رہنے دیتے ہیں (شاید یہ مہنگے پڑیں)، عام اسٹیکرز کا سوچا تھا میں نے۔۔۔ اسٹیکرز کے استعمال اور نتائج سے پہلے ایک مختصر سے حساب کی طرف جو کہ میں نے بڑی مشکل سے سمجھا تھا ابو سے۔۔۔
اسٹیکر کی ایک شیٹ تئیس بائے چھتیس انچ کی ہوتی ہے۔ اگر اس کے آٹھ ٹکڑے کئے جائیں تو ہمارے پاس اے۔فور (A-4) کا سائز آجاتا ہے۔۔۔ (ساڑھے گیارہ بائے نو انچ)۔ اس سائز پر تین اسٹیکرز آسانی سے آسکتے ہیں۔۔۔۔ اب تئیس/ چھتیس کی ایک شیٹ کے آٹھ ٹکڑے۔۔۔ اور ہر ٹکڑے پر تین اسٹیکرز۔۔۔ تو تئیس چھتیس کی ایک شیٹ پر ہمیں چوبیس اسٹیکرز ملے۔۔۔۔ اگر ہم پچاس شیٹس لیں تو بارہ سو اسٹیکرز ہوجائیں گے۔۔۔ ایک شیٹ نو روپے کی ہے۔۔۔ پچاس شیٹس کے ساڑھے چار سو روپے۔۔۔ ٹھیک؟ ایک کلر میں پرنٹ کروائیں تو پلیٹ میکنگ، پرنٹنگ اور کٹنگ کا مجموعی خرچ تقریبا ڈیڑھ سو روپے تک پہنچتا ہے۔ ساڑھے چار سو جمع ڈیڑھ سو۔۔۔ چھ سو روپے۔۔۔! یعنی چھ سو روپے میں ہمارے پاس بارہ سو اسٹیکرز آرہے ہیں۔۔۔ چھ سو روپے کوئی بڑی بات نہیں۔۔۔! اس کی نصف رقم تو میں ادا کرنے کو تیار ہوں۔۔۔ بقیہ نصف کے لیے کوئی کراچی والا ہی راضی ہوجائے تو ماشاء اللہ سبحان اللہ!
اسٹیکرز کی پرنٹنگ وغیرہ کا کام میرے ذمے۔۔۔۔۔۔۔! چھپائی کے بعد اب کچھ رضاکار اگر یہ اسٹیکرز مناسب جگہوں پر چسپاں کرنے کی ذمہ داری لے لیں تو بہت خوب۔۔۔۔۔! تعلیمی اداروں میں جہاں لسانی اور مذہبی اسٹیکرز اور پوسٹرز لگے ہوتے ہیں، اگر فروغِ اردو کے لیے ہم ایک اسٹیکر لگادیں گے تو کیا برائی ہے؟ کراچی شہر سے باہر رہنے والا بھی کوئی اگر یہ اسٹیکرز منگوائے تو میں اسے بذریعہ ڈاک بھیجنے کو تیار ہوں۔
اسٹیکر کی عبارت مختصر سی ہو۔۔ کہ
اردو زبان کے فروغ میں اپنی ذمہ داری ادا کیجئے
ہمارے ساتھ
اردو ویب ڈاٹ آرگ۔

اسی طرح کی کوئی عبارت موزوں کرلی جائے۔۔۔۔! میرا خیال ہے کہ اس سے بہت فائدہ ہوگا۔۔۔ نیٹ کیفے وغیرہ میں بھی یا اس کے آس پاس یہ اسٹیکرز چسپاں کردیئے جائیں تو کچھ نہ کچھ لوگ اسے ضرور دیکھیں گے ان شاء اللہ۔

یہ تھا پہلا حصہ۔۔۔۔۔۔! ;)
 
اب دوسرے حصہ کی طرف۔۔۔۔! نبیل بھائی! آپ کا کام آسان کرنے کی غرض سے۔۔۔!:grin:
اسٹیکر پر اردو محفل کے بجائے اردو ویب کا پتہ دینے کا خیال اس لیے آیا تاکہ اردو ویب کے سروق ہی پر اردو ویب کے تمام شعبوں سے مبتدی کو جامع معلومات فراہم کردی جائے۔۔۔
کوئی صاحب ایک آرٹیکل لکھ دیں۔۔۔ ابتداء میں کچھ جملے اردو زبان کے حوالہ سے۔ پھر اردو ویب کے قیام کا مختصر سا احوال اور مقاصد کا تذکرہ۔ اس کے بعد اردو ویب کے تمام شعبوں کا ذکر۔ ہر شعبہ کا ذکر تفصیل سے ہو۔۔۔ اردو محفل کا تذکرہ دلچسپ انداز میں ہو تاکہ آنے والے لوگوں کی توجہ اس طرف مبذول ہوسکے۔ بلکہ میں نے تو سوچا کہ اردو محفل کے جتنے بھی اہم اہم زمرے ہیں (بشمول کھیل کھیل میں)، ان سب کے بارے میں مختصر مختصر لکھ دیا جائے۔۔۔ مثلا۔۔۔ کون ہے جو محفل میں آیا۔۔۔ کا تعارف، اب کس نے جانا ہے کا تعارف۔۔۔ اور اسی طرح دوسرے۔۔۔ اور یہ بھی لکھ دیا جائے کہ اگر آپ اردو کے فروغ کے لیے کسی پروجیکٹ میں ہاتھ بٹائیں گے تو بے حد نوازش، اگر صرف اردو محفل کے کھیل کھیل والے زمرے تک محدود رہیں تب بھی دل سے خوش آمدید۔۔۔ کوئی ایک مرتبہ صرف کھیل کھیل میں ہی آجائے نا، تو پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کام بن ہی جائے گا۔۔۔!
اردو سیارہ کا جب تعارف ہو تو کچھ جملے بلاگنگ اور ورڈ پریس کے بارے میں بھی لکھ دیئے جائیں، ہر کوئی تو اس بارے میں نہیں جانتا ہوگا نا۔۔۔
ہاں، اس آرٹیکل سے پہلے ایک تصویری ربط ہو کہ اگر صارف یہ اردو لکھائی صحیح سے نہیں دیکھ پارہا تو وہ یہاں کلک کرے۔۔۔ کہ دوسرے صفحہ پر اسے اس حوالہ سے معلومات فراہم کردی جائے۔
ان سب باتوں کا ایک فائدہ تو یہ کہ تمام جامع معلومات ایک صفحہ ہی پر موجود ہوگی۔۔۔ دوسرا فائدہ کہ آپ کو محفل کے منظرنامے میں زیادہ تبدیلیوں کی زحمت نہیں کرنی پڑے گی۔۔۔۔!
بسسسس۔۔۔۔۔ فی الحال اتنا ہی! سوری نبیل بھائی! ہر کچھ دن بعد یہ زخم تازہ کردیتا ہوں۔۔۔۔۔:)
دو دن سے بیمار پڑا ہوں۔۔۔ کل کی چھٹی کی تھی تو گھر میں بیٹھا بس اسی بارے میں سوچتا رہا کہ رضا کاروں میں کس کس طرح اضافہ کیا جانا ممکن ہے۔۔۔؟ میری نظر میں یہ بہت ضروری ہے!
 

مہوش علی

لائبریرین
راہبر برادر،

آپ سٹیکر بانٹنے والے بنیں باقی روپے کا انتظام ہو جائے گا (کیونکہ دو تین ہزار کچھ زیادہ نہیں ہیں)۔

میرے لیے مسئلہ صرف روپے کراچی ٹرانسفر کرنے کا ہو گا۔ (البتہ ہمارا پروگرام اگلے مہینے پاکستان آنے کا ہے اور پھر یہ مسئلہ انشاء اللہ حل ہو جائے گا)۔

یہ بھی سوچئیے کہ کراچی کے تمام سکولوں اور کالجز کے لیے "بڑے سائز کا پوسٹر" بنانا چاہیے اور سب سے زیادہ پوٹنشل ہمیں سکولوں اور کالجز سے مل سکتا ہے۔

اور اگر ہمارا کمپیوٹر ٹوٹوریلز (اردو میں) اور دیگر تعلیمی بورڈز کے تعلیمی سلیبس والا پراجیکٹ تھوڑا سا اپنی بنیادوں پر قائم ہو جاتا تو یہ چیز سٹوڈنٹس کے لیے بہت دلچسپی کا باعث ہوتی۔ بہرحال فی الوقت ہمیں اسی پر گذارا کرنا ہے جو ہمارے پاس ہے۔
 
جی ہاں! روپے کی تو مجھے بھی اتنی زیادہ فکر نہیں ہے کیونکہ محفل پر مجھے یہ کوئی مسئلہ نہیں لگتا۔ شکر ہے کہ اسٹیکر والے مشورے کا مذاق نہیں اڑایا گیا۔۔۔ ;)
باقی، نبیل بھائی، زکریا صاحب، قیصرانی بھائی اور محب بھائی اس طرف آکر کچھ اظہارِ خیال فرماکر اس بات کو فائنل کریں تو عملی قدم اٹھائیں۔۔۔ (ایک تو آج کل مجھے ہر بات میں عملی قدم اٹھانے کا دورہ پڑ جاتا ہے۔۔۔۔ ) :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، میں معذرت چاہتا ہوں کہ بروقت اس موضوع پر پوسٹ نہیں کر پایا ہوں۔ سٹکر اور اس طرح کے پروموشنل میٹیریل کا آئیڈیا بہت اچھا ہے۔ لیکن اس سے پہلے خود فورم پر مضامین کو بہتر ترتیب دینا ضروری ہے۔ اس کی جانب تم نے بھی اشارہ کیا ہے۔ اگر تم عملی طور پر کچھ کرنا چاہتے ہو تو اردو ویب پر موجود سوفٹویر کے بارے میں ایک سمری تیار کر دو۔ اس میں زیادہ تفصیل کی ضرورت نہیں ہے۔ بس یہاں کے ڈاؤنلوڈ ‌سیکشن میں موجود زمرہ جات کے اعتبار سے ایک لسٹ درکار ہوگی۔ اس کام میں بھی وقت لگ سکتا ہے کیونکہ اب ہمارے پاس کافی تعداد میں سوفٹویر موجود ہیں۔ ایک اور کام اردو ویب پر جاری پراجیکٹس کے تعارف پر مبنی مضمون لکھنا ہے، جبکہ لائبریری پراجیکٹ‌ کا علیحدہ سے تعارف لکھا جانا چاہیے۔ میرا خیال ہے کہ تمام پراجیکٹس کے انچارج خواتین و حضرات کو اپنے زیر انتظام چلنے والے پراجیکٹس کی مختصر سمری یہاں پوسٹ‌ کرنی چاہیے۔ میرے ذہن میں ذیل کی ترتیب سامنے آ رہی ہے:

لائبریری پراجیکٹ : سیدہ شگفتہ، محب علوی
اردو لوکلائزیشن: مکی ،نعمان، محمد شاکر عزیز
اردو لغت: الف نظامی
سوفٹویر ڈیویلپمنٹ: میں خاکسار :)
۔۔۔
 
میرا خیال ہے کہ تمام پراجیکٹس کے انچارج خواتین و حضرات کو اپنے زیر انتظام چلنے والے پراجیکٹس کی مختصر سمری یہاں پوسٹ‌ کرنی چاہیے۔ میرے ذہن میں ذیل کی ترتیب سامنے آ رہی ہے:
لائبریری پراجیکٹ : سیدہ شگفتہ، محب علوی
اردو لوکلائزیشن: مکی ،نعمان، محمد شاکر عزیز
اردو لغت: الف نظامی
سوفٹویر ڈیویلپمنٹ: میں خاکسار :)
۔۔۔

صحیح! میں یہی سوچ رہا تھا کہ اردو ویب کے صفحہ اول کے لیے جو لکھنے کی بات کی ہے، تو وہ اچھا خاصا تفصیلی ہوگا تو اسے لکھنے کی ذمہ داری کون لے گا؟ اب آپ ہی ان پراجیکٹس کے انچارج صاحبان سے بات کرلیں۔۔۔! تعلیمی سال تو ابھی شروع ہوا ہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ نے بالکل بروقت پوسٹ کیا ہے اس موضوع پر۔۔۔ :) آپ کی مصروفیات کا اندازہ ہے مجھے اس لیے آپ کی معذرت واپس ;)
 
Top