اردو محفل کی زین فورو 1.2 پر اپگریڈ

السلام علیکم!

اردو محفل کو زین فورو کے حالیہ نسخے 1.2 ریلیز کینڈیڈیٹ اول پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ پچھلے نسخے کے مقابلے اس میں بے شمار تبدیلیاں سامنے آئیں گی اور بعض اضافی فیچرز کچھ عرصہ کے لیے غیر فعال ہوں گے۔ قابل ذکر تبدیلیوں میں نئے رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کا اضافہ، آتو سیو ڈرافٹ، اور ریسپونسیو ڈیزائن سر فہرست ہیں۔ ریسپونسیو ڈیزائن کے باعث اب محفل کو چھوٹی اسکرین والی ڈیوائسیز میں بھی بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال اردو ایڈیٹر موبائل فونز کے کروم براؤزر میں کام نہیں کر رہا لیکن اس کی سہولت ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ :) :) :)

ہمیشہ کی طرح اردو ایڈیٹر کی سپورٹ کو یقینی بنانے میں نبیل بھائی کا مرکزی کردار رہا۔ مزید تفصیلات کے لیے نبیل بھائی کا انتظار فرمائیں۔ تب تک ہم نئے ترجمے شامل کرتے ہیں۔ احباب کسی بھی نقص کی جانب انتظامیہ کی توجہ مبذول کرانے میں متامل نہ ہوں تاکہ ان کا بر وقت سد باب کیا جا سکے۔ :) :) :)
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
ماشاءاللہ زبردست لگ رہا ہے نئی تبدیلیا بھی اچھی ہے ذراوقت لگے گا
عادی ہونے میں ہمیں :)
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
زبردست
تازہ ترین موضوعات کا بٹن دیکھنے میں کچھ مشکل ہو رہی ہے ۔ کیونکہ انگلش میں ہے ۔
کوٹ میں تصویری اقتباس کا چھوٹا دکھنا بہت ہی اچھا فیچر محسوس ہوا ۔
انتظامیہ اردو محفل کو بہت سی داد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سدا سجی رہے یہ اردو محفل آمین
 
السلام علیکم!

اردو محفل کو زین فورو کے حالیہ نسخے 1.2 ریلیز کینڈیڈیٹ اول پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ پچھلے نسخے کے مقابلے اس میں بے شمار تبدیلیاں سامنے آئیں گی اور بعض اضافی فیچرز کچھ عرصہ کے لیے غیر فعال ہوں گے۔ قابل ذکر تبدیلیوں میں نئے رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کا اضافہ، آتو سیو ڈرافٹ، اور ریسپونسیو ڈیزائن سر فہرست ہیں۔ ریسپونسیو ڈیزائن کے باعث اب محفل کو چھوٹی اسکرین والی ڈیوائسیز میں بھی بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال اردو ایڈیٹر موبائل فونز کے کروم براؤزر میں کام نہیں کر رہا لیکن اس کی سہولت ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ :) :) :)

ہمیشہ کی طرح اردو ایڈیٹر کی سپورٹ کو یقینی بنانے میں نبیل بھائی کا مرکزی کردار رہا۔ مزید تفصیلات کے لیے نبیل بھائی کا انتظار فرمائیں۔ تب تک ہم نئے ترجمے شامل کرتے ہیں۔ احباب کسی بھی نقص کی جانب انتظامیہ کی توجہ مبذول کرانے میں متامل نہ ہوں تاکہ ان کا بر وقت سد باب کیا جا سکے۔ :) :) :)
ہمیشہ کی طر ح ہم کچھ نہیں سمجھے، بہت سے گُنوں کا انکشاف تو ہم پر بہت بعد میں ہوگا لیکن ایک خوفناک حقیقت کا بھی ابھی ابھی انکشاف ہو چلا ہے کہ آن لائن حضرات میں ممبران اور مہمانانِ گرامی کے ساتھ ساتھ روبوٹس بھی شامل ہیں۔ کیا اردو محفل پر مشینوں کا قبضہ شروع ہوچکا؟ اگر ایسا ہے تو سب سے پہلے نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی اپنی اپنی سیٹوں کی خیر منائیں۔

ویسے ہمارا کیا ہے۔ ہم تو مشینوں کے ماتحت بھی جی لیں گے۔ ادھر اساتذہ کی جگہ سنبھالنے کے لیے سید ذیشان بھائی نے مشینی عروض کا استاد بھی تو بنالیا ہے۔ دوستو یہ سب کیا ہے؟ ہمارا تو سر چکرارہا ہے۔ ارے کوئی ہے؟ کوئی حقیقی انسان؟ کہیں شمشاد بھائی نظر تو آرہے تھے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
تمام دوستوں کو محفل فورم کی اس میجر اپگریڈ کی مبارکباد قبول ہو۔ محفل فورم کی زین فورو سوفٹویر پر منتقلی کے بعد ہمیں اس کے نئے ورژن کی دستیابی کا بھی نہایت طویل اور صبر آزما انتظار کرنا پڑا ہے۔ اب جبکہ زین فورو لمیٹڈ پر وی بلیٹن کے قانونی دعوے کا خاتمہ ہو گیا ہے تو اس کے بعد زین فورو کی بلا رکاوٹ ڈیویلپمنٹ کے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔ زین فورو کے ورژن 1.2 کی دستیابی اسی کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ ہم نے اس بار بھی فائنل ورژن کا انتظار کرنے کی بجائے ایک سٹیبل ریلیز کینڈیڈیٹ کا استعمال کرکے محفل فورم کو اس پر اپگریڈ کر دیا ہے۔ فورم کو اپگریڈ کرنے کے دوران تمام ایڈآنز کو غیر فعال کر دیا گیا تھا۔ انہیں بتدریج فعال کیا جاتا رہے گا۔ فورم سوفٹویر کے نئے ورژن میں متعدد نئی فیچرز کا اضافہ ہوا ہے۔ ہم انشاءاللہ ان نئی فیچرز کے بارے میں آپ کو معلومات فراہم کرتے رہیں گے۔ زین فورو کی آفیشل سائٹ پر بھی ورژن 1.2 کی نئی فیچرز کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

آپ دوستوں نے فورم سوفٹویر کے نئے ورژن میں ایڈیٹر کی تبدیلی کو نوٹ کیا ہوگا۔ اب فورم میں ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کی بجائے ریڈیکٹر ایڈیٹر کا استعمال ہو رہا ہے۔ محفل فورم کو نئے ورژن پر اپگریڈ کرنے سے پہلے ریڈیکٹر میں اردو ایڈیٹر شامل کرنے لازمی ضرورت تھی۔ الحمداللہ ہمیں اس چیلنج کا مقابلہ کرنے میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ابھی ایڈیٹر پر کچھ کام باقی ہے اور آن سکرین کی بورڈ دستیاب نہیں ہے لیکن بنیادی اردو لکھنے کی سہولت دستیاب ہے۔ باقی سہولیات بھی انشاءاللہ شامل کی جاتی رہیں گی۔

اس مرتبہ فورم اپگریڈ کرنے کا مرحلہ ماضی کے تجربات کے مقابلے میں یکسر مختلف رہا ہے۔ ماضی میں کسی بھی میجر اپگریڈ کے لیے ہمیں فورم کو تمام دن، اور بعض اوقات اس سے بھی زیادہ دیر تک ڈاؤن رکھنا پڑتا تھا۔ اس مرتبہ ابن سعید نے میرے آن لائن آنے سے پہلے ہی ایک گھنٹے میں میں تمام اپگریڈ کا پراسیس مکمل کر لیا تھا۔ :) ہم افطار کی دعوت کا مزا اڑا رہے تھے اور ابن سعید فورم اپگریڈ کر رہے تھے۔ :) اپگریڈ کا مرحلہ اتنی سرعت سے مکمل ہونے کی بڑی وجہ اب ہمارے پاس کہیں بہتر ہوسٹنگ ہے اور اس کے ساتھ زین فورو سوفٹویر کا معیار بہت اعلی ہے اور اس کے اپگریڈ ٹولز بھی بدر جہا بہتر ہیں۔

آپ سب دوستوں کو ایک مرتبہ پھر محفل فورم کے ارتقاء کے اس اہم مرحلے کی تکمیل مبارک ہو۔ ہمیشہ کی طرح ہمیں اس مرتبہ بھی فورم کا آپریشن سٹیبل بنانے اور انٹرنیٹ کی بہترین اردو کمیونٹی کا انتظام چلانے میں آپ کے تعاون کی ضرورت رہے گی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ محفل فورم اسی طرح ترقی کی منازل طے کرتی رہے، آمین۔

محفل فورم کی اپگریڈ اور زین فورو سوفٹویر کے نئے ورژن کے سلسلے میں اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو آپ اسے یہاں پوچھ سکتے ہیں۔

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
تمام ویب سائٹس کی طرح زین فورو پر بھی مختلف سرچ انجنز کی جانب سے ویب کرالر یا سرچ بوٹس آتی ہیں۔ زین فورو کے نئے سوفٹویر میں ان بوٹس کو عام صارفین سے ممتاز دکھانے کا انتظام موجود ہے۔ یہ حقیقی صارفین نہیں ہوتے بلکہ سرچ انجنز پر محفل فورم کا مواد انڈکس کرنے والی سروسز ہوتی ہیں۔
 
ہمیشہ کی طر ح ہم کچھ نہیں سمجھے، بہت سے گُنوں کا انکشاف تو ہم پر بہت بعد میں ہوگا لیکن ایک خوفناک حقیقت کا بھی ابھی ابھی انکشاف ہو چلا ہے کہ آن لائن حضرات میں ممبران اور مہمانانِ گرامی کے ساتھ ساتھ روبوٹس بھی شامل ہیں۔ کیا اردو محفل پر مشینوں کا قبضہ شروع ہوچکا؟ اگر ایسا ہے تو سب سے پہلے نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی اپنی اپنی سیٹوں کی خیر منائیں۔

ویسے ہمارا کیا ہے۔ ہم تو مشینوں کے ماتحت بھی جی لیں گے۔ ادھر اساتذہ کی جگہ سنبھالنے کے لیے سید ذیشان بھائی نے مشینی عروض کا استاد بھی تو بنالیا ہے۔ دوستو یہ سب کیا ہے؟ ہمارا تو سر چکرارہا ہے۔ ارے کوئی ہے؟ کوئی حقیقی انسان؟ کہیں شمشاد بھائی نظر تو آرہے تھے۔

خوب کہا جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب آپ نے۔
بھائی سر چکرا رہا ہے تو کیا ہے! ایک مشین اور بنا لیں گے۔ وہ جسے کبھی ’’گھَن چکر‘‘ کہتے تھے، یہاں ’’گُن چکر‘‘ کا روپ دھار چکا ہے۔ ایک ایک گُن کی کھوج میں بہت نہیں تو ایک ایک چکر تو لگانا ہو گا، بھیا! ابھی اس سر کو چکرانے سے روکئے اور آگے آگے دیکھئے۔ سر ہی چکرا گیا تو آگا پیچھا ایک ہو جائے گا، پھر اپنے آپ کو بھی کہاں ڈھونڈئیے گا بھلا!

یہ میں جس ڈبے میں لکھ رہا ہوں، اِس کو ’’ایڈیٹر‘‘ کہتے ہیں؟ یہ تو بہت بَڑھیا ہو گیا ہے۔ باقی جوں جوں چکر لگیں گے، کوئی نہ کوئی نیا گُن کھلے گا۔ چلئے کہ اس گُن چکر کے کچھ اور چکر لگائیں۔ پھر اور باتیں کریں گے! ’’آؤ باتیں کریں‘‘۔
 
ہم نے "اردو جدید" میں کئی تراجم شامل کیے اور کچھ پرانے ترجمے تازہ کیے ہیں۔ جن احباب نے اردو جدید زبان منتخب کر رکھا ہے وہ ترجموں کے حوالے سے اپنے مشوروں سے ضرور نوازیں۔ مثلاً کہیں ترجمے میں کوئی غلطی ہو، ٹائپو ہو یا پھر ترجمہ ہونے سے رہ گیا ہو تو اس کے بارے میں بتائیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ جو فقرے زیادہ مستعمل ہیں اور جو اکثر سامنے نظر آتے رہتے ہیں ان کا ترجمہ ترجیحی بنیادوں پر کر دیا جائے۔ لیکن اسٹاف رکن ہونے کے باعث ہمیں بعض فقرے عموماً نظر نہیں آتے۔ :) :) :)
 
علی خان

محفلین
بہت ہی زبردست ہے۔ باقی نئے ایڈیٹر کے ساتھ عادی ہونا کوئی اتنی خاص بات نہیں ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد تمام مخفلین اسکے عادی ہو جائیں گے۔ :applause:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہم نے "اردو جدید" میں کئی تراجم شامل کیے اور کچھ پرانے ترجمے تازہ کیے ہیں۔ جن احباب نے اردو جدید زبان منتخب کر رکھا ہے وہ ترجموں کے حوالے سے اپنے مشوروں سے ضرور نوازیں۔ مثلاً کہیں ترجمے میں کوئی غلطی ہو، ٹائپو ہو یا پھر ترجمہ ہونے سے رہ گیا ہو تو اس کے بارے میں بتائیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ جو فقرے زیادہ مستعمل ہیں اور جو اکثر سامنے نظر آتے رہتے ہیں ان کا ترجمہ ترجیحی بنیادوں پر کر دیا جائے۔ لیکن اسٹاف رکن ہونے کے باعث ہمیں بعض فقرے عموماً نظر نہیں آتے۔ :) :) :)
ابن سعید بھائی فی الحال تو یہ پتہ لگا ہے کہ ان کا ترجمہ شامل نہیں کیا گیا

'name' tagged you in the post in the thread 'name'.
اور
'name' rated your post .... in the thread 'name'.
 
ابن سعید بھائی فی الحال تو یہ پتہ لگا ہے کہ ان کا ترجمہ شامل نہیں کیا گیا

'name' tagged you in the post in the thread 'name'.
اور
'name' rated your post .... in the thread 'name'.
ترجمے شامل کر دیے ہیں۔ ان کی صحت کی جانچ فرما لیں۔ :) :) :)
ویسے ہم نے ان ترجموں کو فٹ کرنے کے چکر میں پسند اور ناپسند درجہ بندیوں کو پسندیدہ اور نا پسندیدہ کر دیا ہے۔ :) :) :)
 
نیا ایڈیٹر ہے تو بہت اچھا لیکن بلیک اینڈ وائٹ ہے۔:(
آئیکن کا رنگ بعد میں تبدیل کیا جا سکے گا، فی الحال یہ ترجیحی نہیں ہے۔ :) :) :)
البتہ سمائیلیز والا فیچر بہت ااعلیٰ ہے۔(y)
ابھی اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے زین فورو کی سائٹ پر مشورے موجود ہیں، امید ہے کہ دیر سویر ان پر عمل ہو ہی جائے گا۔ :) :) :)
 
Top