اردو محفل کی زین فورو 1.2 پر اپگریڈ

طارق شاہ

محفلین
طارق شاہ نے کہا ہے:
: شاید بعد میں صحیح ہو جائے یا کردیا جائے مگر آپ کی توجہ کے لئے
کی بورڈ کا Delete کا بٹن کام نہیں کر رہا جو کے ٹائپنگ کی غلطیوں کو دور کرنے میں معاون ہے ۔ جبکہ Backspace کی یا بٹن صحیح کام کر رہا ہے

تشکّر :)
ہمارے یہاں تو دونوں بٹن درست کام کر رہے ہیں۔ کیا آپ از راہ مہربانی کیشے کلئیر کر کے آزمائیں گے۔ آپریٹنگ سسٹم اور براؤزر کا نام بھی بتا دیں تو بہتر ہوگا۔ اگر یہ ایڈیٹر کا مسئلہ ہوا تو نبیل بھائی اس کا جائزہ لے لیں گے۔ :) :) :)
windows 7 64 bit/mozilla firefox:)
 

افضل حسین

محفلین
آج صبح جیسے ہی اپنے موبائل سے محفل میں آیا تو اس کے نئے لک کودیکھ کر خوشی کی لہر دوڑ گئی اب مراسلوں کو پڑھنے کے زوم کرنے کی ضرورت نہیں رہی

بہت شکریہ
 

ملائکہ

محفلین
واؤ بہت زبردست ۔۔۔ ابھی موبائل سے دیکھا ہے تو اس میں بھی سارے آپشن نظر آرہے ہیں اسمائیلی وغیرہ :) ابھی جب پی سی سے دیکھوں گی تو پورا پتہ چلے گا ۔۔۔۔ :smile2::smile2:
 
ابن سعید بھیا حالیہ سرگرمی کی جگہ new post لکھا نظر آرہا ہے۔۔۔
بٹیا، آپ جو ترجمہ استعمال کر رہی ہیں اس کی دیکھ ریکھ نبیل بھائی کرتے ہیں۔ ابھی ان کو فرصت نہیں تھی اس لیے ترجمہ مکمل نہیں کیا۔ تب تک بٹیا چاہیں تو "اردو جدید" کو بطور زبان منتخب کر سکتی ہیں، اس میں کافی حد تک ترجمہ مکمل کر دیا ہے ہم نے۔ :) :) :)
 

الف عین

لائبریرین
سب کو مبارک ہو۔ آتے ہی پہلے تو پیغامات کی جگہ ’مراسلے‘ نظر آیا، اور جدید مراسلے پر کلک کیا۔ لیکن ایک مایوسی ہوئی۔ میں سمجھ رہا تھا کہ پچھلے ٌاگ آؤٹ کے بعد کے مراسلات کا ربط اب دے دیا گیا جو کسی زمانے میں تھا۔ وی بلیٹن میں۔ لیکن اس میں شاید ابتدائی دس صفحات ہی آتے ہیں۔
ڈلیٹ کی جگہ میرے پاس بھی وقفہ ٹائپ ہو رہا ہے۔
 
توجہ فرمائیے!
ہمارے محنت شاقہ سے تیار کردہ بُک مارک بھی غائب ہیں۔ کیا امید کی جاسکتی ہے کہ وہ واپس آجائیں گے یا مسنگ ان ایکشن قرار پائیں گے؟
 
توجہ فرمائیے!
ہمارے محنت شاقہ سے تیار کردہ بُک مارک بھی غائب ہیں۔ کیا امید کی جاسکتی ہے کہ وہ واپس آجائیں گے یا مسنگ ان ایکشن قرار پائیں گے؟
ایک ایک کر کے ایڈ آن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جو جو ایڈ آن نئے ورژن پر قابل استعمال ہوتے رہیں گے ان کو فعال کیا جاتا رہے گا۔ آپ کی محنت محفوظ ہے۔ :) :) :)
 
سب کو مبارک ہو۔ آتے ہی پہلے تو پیغامات کی جگہ ’مراسلے‘ نظر آیا، اور جدید مراسلے پر کلک کیا۔ لیکن ایک مایوسی ہوئی۔ میں سمجھ رہا تھا کہ پچھلے ٌاگ آؤٹ کے بعد کے مراسلات کا ربط اب دے دیا گیا جو کسی زمانے میں تھا۔ وی بلیٹن میں۔ لیکن اس میں شاید ابتدائی دس صفحات ہی آتے ہیں۔
ڈلیٹ کی جگہ میرے پاس بھی وقفہ ٹائپ ہو رہا ہے۔
ہمارا نہیں خیال کہ ایسا کوئی فیچر مستقبل قریب میں زین فورو کا حصہ ہوگا۔ کیوں کہ ہم نے ایسی کوئی فیچر ریکوئسٹ زین فورو کی سائٹ پر نہیں دیکھی۔ ابھی بے شمار ایسے مشوروں سے وہ سائٹ بھری پڑی ہے جس پر بہت سارے لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ لہٰذا ایسا کچھ ہوا بھی تو وہ ترجیحی نہیں ہوگا۔ ویسے بھی اب سے چار سال قبل کی براؤزنگ اور اب کی براؤزنگ میں بہت فرق ہے، نت نئے طریقے آ موجود ہوتے ہیں اپنی دلچسپی کا سامان دیکھنے کو۔ ہمارا خیال ہے کہ دس صفحات ماضی میں جھانکنا یعنی 200 لڑیوں کو دیکھنے کی استطاعت رکھنا کافی ہے ورنہ شاید صفحات کی تعداد بڑھا دی جاتی۔ ویسے ایک نیا فیچر شامل ہوا ہے جس کے تحت لڑیوں کے بجائے پورے پورے زمروں کو زیر نگرانی رکھا جا سکتا ہے اور ان میں شروع ہونے والی ساری لڑیوں یا سبھی مراسلوں کی اطلاع حاصل کی جا سکتی ہے۔ اطلاعات غالباً ایک ہفتہ تک موجود رہتی ہیں۔ :) :) :)
 
سبھی محفلین کو مبارک باد،
کچھ تبدیلیاں جو بہت مثبت سامنے آئیں:
تحریر اقتباس یعنی کوٹ کرنے کے بعد لمبی چوڑی کے بجائے ایک طے شدہ لمبانی میں دکھائی جا رہی ہے جبکہ اسے مکمل کھولنے کی سہولت موجود ہے،
اسی طرح تصاویر بھی اقتباس میں چھوٹی آ رہی ہیں،
سمائلیز کا آپشن سٹیبل رہتا ہے جب تک کہ آف نا کیا جائے،
ڈرافٹ سیو کا آپشن بہت ہی اچھا ہے۔
فیس بک ویڈیو امبیڈ کا مسئلہ حل ہو گیا بہت اعلیٰ۔

اب آتا ہوں قابلِ توجہ باتوں پہ:
ایڈیٹر میں ڈیلیٹ کا بٹن فل اسٹاب کا اضافہ کر رہا ہے بجائے اگلے حروف کو ڈیلیٹ کرنے کے۔
ایک سہولت کی ایڈیٹر میں شدت سے کمی محسوس کی جا رہی ہے اور وہ ہے ٹیبلز کی سہولت، بعض اوقات کچھ اعداد و شمار یا ڈیٹا ایسا شئیر کرنا پڑ جاتا ہے جو کہ ٹیبلز میں ہی ممکن ہے وہ ٹیبلز کے بجائے سمپل ٹیکسٹ میں ہی پوسٹ ہوتا ہے، اگر یہ سہولت ایکٹیویٹ کر دی جاتی تو بہت اچھا ہو جاتا۔
سرورق نظر نہیں آ رہا اور مین پیج پہ ہی سٹیٹس یا کیفیت والی سہولت اب نہیں رہی۔ وہ کافی اچھی سہولت تھی۔

آپ کی رکنیت میں Latest Alerts کا ترجمہ باقی ہے،
اس کے علاوہ اطلاعات میں گزشتہ دنوں کی جو اطلاعات ہیں دنوں کے نام ابھی ترجمہ نہیں ہوئے۔ Friday وغیرہ
ریٹنگ دیے اور ریٹنگ لیے، میرا خیال ہے مؤنث مذکر چیک کر لیں شاید ریٹنگ دیں اور ریٹنگ لیں زیادہ بہتر رہے گا۔ اگر درجات کا ترجمہ نہیں استعمال ہو رہا تو۔
پہلے اطلاعات ازل سے دستیاب تھیں اب صرف آخر کے چار صفحے دستیاب ہیں۔
ایڈیٹر میں جہاں ہم فونٹ کلر سیلیکٹ کرنے جاتے ہیں تو کلرز کے نیچے ایک تحریر ہے "غیر موجود" اس سے جو عام تاثر سامنے آتا ہے دوسرے ایڈیٹرز کو دیکھتے ہوئے کہ شاید تمام رنگوں لیے ایک نئی پاپ اَپ ونڈو کھلے گی، لیکن یہاں یہ تحریر اس پاپ اَپ کو ختم کرنے کے لیے دی گئی ہے شاید، تو اِسے بجائے "غیر موجود" کےبجائے پٹرن پہ رہتے ہوئے "منسوخ" کر دیں۔

باقی وقت کے ساتھ ساتھ شئیر کرتا رہوں گا۔
 
Top