سترھویں سالگرہ اردو محفل کی سالگرہ پہ تقریب انعامات

زوجہ اظہر

محفلین
آپ کی غم ناک کی ریٹنگ دیکھ کے آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
چلیں آپ کو کمیٹی میں بطور خاموش تماشائی شامل ہی رکھتے ہیں۔
خوش ہیں ناں اب؟:)
یہ اس طرح نہیں جس طرح آپ سمجھی ہیں غمناک کی ریٹنگ کا مطلب یہ تھا کہ جملہ پڑھ کر افسوس ہوا
بہرحال خوش رہیں
 
یہ اس طرح نہیں جس طرح آپ سمجھی ہیں غمناک کی ریٹنگ کا مطلب یہ تھا کہ جملہ پڑھ کر افسوس ہوا
بہرحال خوش رہیں
مٹی پاؤ ۔ مٹی پاؤ

ch-shujaat-discharges-from-hospital-after-11-days-1605530415-6977.jpg
 
یاسر شاہ

محفلین
مجھے افسوس ہے ۔ معذرت قبول کریں۔ :)
مردانہ کشتیاں تو بہت دیکھ لیں ،ماحول کچھ زنانی کشتی کا سازگار تھا مگر آپ نے آگ ہی بجھا دی۔
بہت خوب ۔ماشاء اللہ بقول شخصے:
جنھوں نے دنیا کے بدلے میں آخرت چاہی
ذرا سا دل بھی دکھایا تو معذرت چاہی
 
جاسمن

لائبریرین
مردانہ کشتیاں تو بہت دیکھ لیں ،ماحول کچھ زنانی کشتی کا سازگار تھا مگر آپ نے آگ ہی بجھا دی۔
بہت خوب ۔ماشاء اللہ بقول شخصے:
جنھوں نے دنیا کے بدلے میں آخرت چاہی
ذرا سا دل بھی دکھایا تو معذرت چاہی
جی میرا قصور تھا۔ میں نے الفاظ کے انتخاب میں بے احتیاطی کی تھی۔ جو ان کے دل کو دکھانے کا سبب بنی۔
اللہ پاک زوجہ اظہر کو دونوں جہانوں میں ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے ۔ مقدر اچھے کرے۔ عزت و مرتبے ، کامیابیاں اور کامرانیاں دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین!
درود پاک پڑھ کے باقاعدہ دعائیں بھی مانگی ہیں آپ کے لیے۔
اللہ کرے کہ مرتے وقت نہ کسی کا حق دینے والا ہو، نہ قرض، نہ معافی مانگنی رہتی ہو، نہ کوئی ایسا معاملہ و شخص ہو کہ جس کی/جس نے معاف نہ کیا ہو۔
اللہ کرے کہ ہم کسی کا دل دکھانے کا سبب نہ بنیں۔ آمین!
ثم آمین!
 
7123356.jpg
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جی میرا قصور تھا۔ میں نے الفاظ کے انتخاب میں بے احتیاطی کی تھی۔ جو ان کے دل کو دکھانے کا سبب بنی۔
آپ واقعتا بڑی شخصیت ہیں جاسمن صاحبہ۔ اور دل کر رہا ہے کہ آپ کو دعا دی جائے۔ اللہ پاک آپ کو سرسبزوشاداب رکھے۔
 
سیما علی

لائبریرین
کمیٹی میں شامل ہیں۔
سیما علی
محمد عدنان اکبری نقیبی
زوجہ اظہر
محمد عبدالرؤوف
مندرجہ ذیل کارناموں کی بنیاد پہ خطابات و انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔(اس سال سے مراد ہے سالگرہ2021 سے سالگرہ 2022 تک کا عرصہ)
1. اس سال کا شاعر
2.اس سال کا نثر نگار
3.اس سال کا مزاح نگار
4۔اس سال کا فوٹوگرافر
5.اس سال کا خانسامہ
6.اس سال کا سب سے زیادہ لڑیاں بنانے والا
7. اس سال کا سب سے زیادہ مراسلہ نگار
8.اس سال کا سب سے زیادہ مثبت ریٹنگ لینے والا
9۔ سب سے زیادہ منفی ریٹنگ لینے والا
10۔موجودہ سالگرہ پہ سب سے زیادہ لڑیاں بنانے والا :LOL:
11.موجودہ سالگرہ پہ سب سے زیادہ رونق لگانے والا:X3:
اور مزید آپ سب کی رائے سے طے پائے گا۔
سارے کمیٹی ممبران حاضر ہوں۔
ہم تمام کوتاہیوں کے ساتھ حاضر ہیں۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
Top