محب علوی
مدیر
بہت سے ممبران شاید نہ جانتے ہوں کہ اردو محفل کی سرگزشت نامی ایک دھاگہ محفل پر موجود ہے جس میں محفل میں شمولیت کے اعتبار سے ممبران پر لکھا جارہا ہے۔ یہ سلسلہ محفل کی پہلی اس دفعہ شمیل پر لکھنے کے دوران مجھے محسوس ہوا کہ شمیل پر باقی ممبران کی رائے بھی آجاتی تو زیادہ بہتر طور پر لکھ سکتا ۔ یہ سوچتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس دھاگے پر اس ممبر پر گفتگو کی جائے گی جو زیر تحریر ہوگا۔ اگر کوئی ذ پ کے ذریعے دلچسپ واقعہ یا خیال پیش کرنا چاہے تو وہ بھی بتا سکتا ہے (یہ اس لیے کہ جب خاکہ تیار ہو تو اس میں لکھے جانے والا مواد سارا پہلے سے ہی معلوم نہ ہو)۔
آغاز کرتے ہیں گفتگو کا شاکر سے جو محفل پر دوست کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور کسی تعارف کے محتاج نہیں بلکہ بقول نبیل محفل کے ہیوی ویٹس میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
آغاز کرتے ہیں گفتگو کا شاکر سے جو محفل پر دوست کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور کسی تعارف کے محتاج نہیں بلکہ بقول نبیل محفل کے ہیوی ویٹس میں ان کا شمار ہوتا ہے۔