اردو محفل کی فضا اور آپکی رائے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
کراچی میں تو سردی ویسے بھی نام کرنے کو آتی ہے:rolleyes:

ویسے ہوتی مزے دار ہے:grin:


مجھے سردی میں گھومنا پھرنا اور کھانا پینا کافی پسند ہے۔
اس لیے میں تو یہ تھوڑی سی سردی کو انجوائے کرنے کی کوشش کرتا ہوں:)
 

ف۔قدوسی

محفلین
اور مجھے تو برف باری اور سردی اتنی پسند ہے کہ کیا بتاؤں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے بچپن سے سردی پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی یہ اردو محفل کی فضا کا دھاگہ ہے اور آپ شروع ہو گئے کراچی کی فضا کو۔ چلیں ادھر موسم والے دھاگے میں جائیں۔
اردو محفل کی فضا پہلے ہی گُم سُم ہے۔ اب اور اس میں اضافہ نہ کریں۔

اللہ خیر کرے آج ابھی تک عزیز میاں آئے نہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
عزیز میاں تو عمران بھائی سے سرخاب کی بازی لگاتے ہوئے پائے گئے تھے کچھ دیر پہلے:rolleyes:
 

عزیزامین

محفلین
اردو محفل کی فضا خاموش کچھ عرصہ پہلے طالوت، قیصرانی۔۔۔وغیرہ اچھا جارہے تھے لیکن اب وہ بھی خاموش ہو گئے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ارے میری (سورج) روشنی کے آگے تو چاند بھی ماند ہے، تارے کہاں نظر آئیں گے مجھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
گزشتہ دنوں اتنے ڈھیر سارے ایوارڈ تقسیم ہوئے، وہ ہلا گلا ہوا اور یہ اپنے کمرے سے ہی باہر نہیں نکلے تو انہین کیا بدلاؤ محسوس ہو گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top