اردو محفل کی فضا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں ایک دفعہ جو قدم آگے بڑھا دوں پھر پیچھے مڑ کر دیکھتا ہی نہیں تو پھر پتھر کا کیسے ہوں گا؟
 
فہیم

لائبریرین
آج تو اردو محفل کی فضا ٹھنڈی پڑی ہے۔

شاید یہ شروع ہونے والی سردی کا اثر ہے:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
سردی واقعی بہت ہے۔ لیکن میں تو اندر کمرے میں ہوں اور کمرے میں تو سردی نہیں ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
بھائی جی میرا مطلب تھا کہ لوگ سردی کو انجوائے کرنے لیے کہیں باہر تو نہیں‌ نکلے ہوئے۔

تب ہی محفل بھی سرد ہوگئی ہے:rolleyes:

جیسے ابھی میرا بھی موڈ آئسکریم کھانے جانے کا ہورہا ہے:grin:
 
طالوت

محفلین
سردیوں میں آئسکریم کھانے سے جو فضاء بنتی ہے اس میں ناک بہنا ، چھینکنا ،"گلا بیٹھ جانا" ، "ٹھنڈ کا لگ جانا" اور نمونیہ قابل ذکر ہیں ۔۔ احتیاطی تدابیر : آیسکریمی فضا میں جانے سے پہلے پانچ منٹ کھلی فضاء میں کھڑے ہوں اور اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں اگر وہ گرم ہوں تا آئسکریم کھا سکتے ہیں ورنہ ایسی فضاء سے پرہیز کریں ۔۔ آپ کی بہتر فضاء کی خواہش و انتخاب اردو محفل کی فضاء بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔۔
وسلام
 
یہ ساری کہانیاں من گھڑت ہیں
یہ صرف آپ کے منورنجن کے لیے پیش کی گئی ہیں
اس کا حقیقت سے کوئی سروکار نہیں;)
 
طالوت

محفلین
محفل کی فضاء "نارمل" ہونے کہ وجہ یہی ہے کہ ان دنوں محفل پر کہانیاں پیش کی جا رہی ہیں جو حقیقت کے بے حد قریب ہیں ۔۔ تاہم کہانیوں میں فضائی کہانیوں اور خلائی کہانیوں کی شدید کمی محسوس کی جا رہی ہے ۔۔
بعض احباب کی جانب سے حقیقی کہانیوں کا غیر حقیقی پوسٹ مارٹم محفل کی فضاء کے لیے مناسب نہیں اس لیے انھیں اس سے روکا جانا چاہیے ۔۔ تاکہ محفل کی فضاء "نارمل" سے "اچھی" کی طرف پیش قدمی شروع کر دے ۔۔ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر: اپنے کان بجائے خود دیکھنے کے، خالہ جان کو دکھائیں اور اگر ہوم منسٹر دستیاب ہوں تو ان سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے ۔۔ آئسکریمی فضاء میں کوئلوں کی آگ کا بندوبست کریں ، ایک عدد درمیانہ رومال یا ٹشو پیپر کا ڈبہ ساتھ رکھیں ، قریبی دوا خانے کے اوقات معلوم کر لیں ۔۔ یاد رہے کہ آپ کی بہتر فضاء کی خواہش و انتخاب اردو محفل کی فضاء بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
آپ نے شارک مچھلی والا دھاگہ دیکھا ؟ ؟
تصویری زمرے میں ! (ربط مت مانگئیے گا تازہ تازہ معاملہ ہے اوپر کے دو چار دھاگوں میں مل جائے گا)
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top