اردو محفل کے بانی یا محفلین

السلام علیکم !
کل محفل پر محترم نبیل بھائی کی جانب سے انتظامی تبدیلی کے حوالے سے اہم نوعیت کی اطلاع محفلین کو فراہم کی گئی ۔ یقینا یہ فیصلہ منتظمین اور مدیران نے بہت سوچ سمجھ کر کیا ہوگا ۔ محفلین نے خوشی اور دکھ کی ملی جلی کیفیت میں فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اس کو سراہا بھی ۔
ہمارا اس لڑی کو بنانے کا مقصد صرف یہی ہے کہ نبیل بھائی کی اردو ادب اور اردو محفل کے لیے بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے اور ساتھ کے ساتھ نبیل بھیا اور منتظمین ، مدیران ، سینئر محفلین سے یہ گذارش کی جائے کہ بے شک محفل میں نبیل بھائی عام محفلین کی طرح ذمہ داریوں سے آزاد اپنا کردار ادا کرتے رہیں مگر محفل کے بانی کی آئی ڈی کارڈ پر ہمیں " محفلین " لکھا ہر گز ہر گز گوارا نہیں ۔ خدارا اس جانب ضرور توجہ فرمائیں ۔ آپ صاحب اختیارحضرات سے یہ ہماری عاجزانہ درخواست ہے کہ صلاح مشورہ کریں اور محفل کے بانی کے آئی ڈی کارڈ پر" محفلین " کا کوئی متبادل لفظ کا انتخاب کریں ۔آپ محفلین سے بھی گذارش ہے کہ آپ اپنی رائے کا اظہار ضرور فرمائیں ۔
 
آخری تدوین:
خواہش ہونا اچھی بات ہے۔ اور نام کے ساتھ بانی لکھا ہونا بھی اچھا ہے لیکن جن کے نام کے ساتھ لگانے کا پلان ہے کیا وہ اس بات کو پسند کریں گے یہ دیکھنا ضروری ہے دوسرے کیا سافٹ ویئر میں ایسا کرنا ممکن ہوگا یا نہیں یہ دیکھنا بھی ضروری ہے۔

جہاں تک بانی لکھنے کی بات ہے اس سے اتفاق ہے کہ بانی ارکان کا تمیز برقرار رہنا چاہیئے اور یہ شکریہ کا ایک انداز ہی ہے کہ اس محفل میں جہاں آج ہم سب اکٹھے ہیں اسے بنانے والوں کو پہچانا جا سکے لہذا میرا ووٹ اتفاق میں ہے۔
السلام علیکم !
کل محفل پر محترم نبیل بھائی کی جانب سے انتظامی تبدیلی کے حوالے سے اہم نوعیت کی اطلاع محفلین کو فراہم کی گئی ۔ یقینا یہ فیصلہ منتظمین اور مدیران نے بہت سوچ سمجھ کر کیا ہوگا ۔ محفلین نے خوشی اور دکھ کی ملی جلی کیفیت میں فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اس کو سراہا بھی ۔
ہمارا اس لڑی کو بنانے کا مقصد صرف یہی ہے کہ نبیل بھائی کی اردو ادب اور اردو محفل کے لیے بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے اور ساتھ کے ساتھ نبیل بھیا اور منتظمین ، مدیران ، سینئر محفلین سے یہ گذارش کی جائے کہ بے شک محفل میں نبیل بھائی عام محفلین کی طرح ذمہ داریوں سے آزاد اپنا کردار ادا کرتے رہیں مگر محفل کے بانی کی آئی ڈی کارڈ پر ہمیں " محفلین " لکھا ہر گز ہر گز گوارا نہیں ۔ خدارا اس جانب ضرور توجہ فرمائیں ۔ آپ صاحب اختیارحضرات سے یہ ہماری عاجزانہ درخواست ہے کہ صلاح مشورہ کریں اور محفل کے بانی کی آئی ڈی کارڈ پر" محفلین " کا کوئی متبادل لفظ کا انتخاب کریں ۔آپ محفلین سے بھی گذارش ہے کہ آپ اپنی رائے کا اظہار ضرور فرمائیں ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ سب دوستوں کی محبت کا شکریہ۔محفلین کا ٹائٹل بھی میرے لیے اعزاز ہے اور اس طرح میرے لیے فورم میں شراکت آسان بھی رہے گی۔ فورم پر سابق منتظمین کے(غیر مرئی) اختیارات کے حوالے سے غلط فہمی بھی پائی جاتی ہے اور کسی مخصوص ٹائٹل سے یہ تاثر مزید پختہ ہو سکتا ہے۔
جزاک اللہ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خواہش ہونا اچھی بات ہے۔ اور نام کے ساتھ بانی لکھا ہونا بھی اچھا ہے لیکن جن کے نام کے ساتھ لگانے کا پلان ہے کیا وہ اس بات کو پسند کریں گے یہ دیکھنا ضروری ہے دوسرے کیا سافٹ ویئر میں ایسا کرنا ممکن ہوگا یا نہیں یہ دیکھنا بھی ضروری ہے۔

جہاں تک بانی لکھنے کی بات ہے اس سے اتفاق ہے کہ بانی ارکان کا تمیز برقرار رہنا چاہیئے اور یہ شکریہ کا ایک انداز ہی ہے کہ اس محفل میں جہاں آج ہم سب اکٹھے ہیں اسے بنانے والوں کو پہچانا جا سکے لہذا میرا ووٹ اتفاق میں ہے۔
آپ کا شکریہ فیصل بھائی ۔
 
وعلیکم السلام ،
ہم الزام تو ایسے بھی ہے ویسے بھی سہی ،
نبیل بھائی یہ سب تو کاروبار زندگی کا حصہ ہے ۔ اگر ہم پر تنقید کرنے والے نہیں ہوں گے تو ہمیں اپنی خامیوں اور خوبیوں کا پتہ کیسے چلے گا ۔
 
مجھے نہیں علم کہ محفل میں انتظامی سطح پر کیا کچھ چل رہا ہے اور میرا کنسرن بھی نہیں ہے۔ البتہ نبیل مجھے محفل سے جوڑنے والے اولین افراد میں سے سرفہرست ہیں۔ جس دن محسوس کیا کہ فورم اپنے بنیادی اصولوں سے نکل رہا ہے خاموشی سے اللہ حافظ
بہت سے آنسو نظر نہیں آتے لیکن ان کا وجود ہوتا ضرور ہے
 
جاسمن

پسندیدہ کی ریٹنگ دے کے واپس لے لی۔
یہ جانے جونے کی باتیں بہت بری لگتی ہیں ہمیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
نبیل بھیا کے بارے میں یہ بآسانی یہ کہا جا سکتا ہے کہ گلاب کو جس نام سے بھی پکاریں، وہ گلاب کا پھول ہی رہے گا۔ جس قدر خلوصِ نیت کے ساتھ آپ نے منتظم کی ذمہ داری نبھائی، وہ لائقِ صد تحسین ہے۔ اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں نبیل صاحب کا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
 
فہیم

لائبریرین
نبیل بھائی اور زیک کے بطور ایڈمن الگ ہوجانے کے بعد اب فورم کا مین ایڈمن کون ہے۔
محفل کے اولین تینوں ایڈمنز اب اس منصب سے سبکدوش ہوچلے ہیں۔

ویسے نبیل بھائی نے پہلے ایک شاید ایڈمن کے نام سے ہی اکاؤنٹ بنایا تھا اور وہی مین ایڈمن اکاؤنٹ تھا۔
وہ شاید ابھی بھی نبیل بھائی کے پاس ہی ہو۔
 
Top