محترمی بچے سارے ہی بہت پیارے لگتے ہیں :
شاید اس لیے کہ وہ معصوم ہوتے ہیں۔ گناہوں سے پاک۔
آپ کے پچے بھی معصوم اور خوبصورت ہیں اور ساتھ میں ذہین اور سلیم الفطرت بھی لگتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان مبارک ہے:
المولود علی الفطرۃ ثم ابواہ یھوادنہ او ینصرانہ
مولود(پیداہونےوالا) دین فطرت پر ہوتا ہے پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی یا نصرانی بنا دیتےہیں۔
میں دعا کرتا ہوں اللہ تعالٰی آپ کے بچوں کو نیک اور صالح فرمائے اور انہیں نہ صرف آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے بلکہ دنیا میں آپ کا اور اپنے آباء و اجداد کا نام روشن کرنے کی توفیق ارزانی فرمائے، انہیں آپ کے لیے ایسا صدقہ جاریہ بنائے جو رہتی دنیا تک جاری و ساری رہے۔اورآپ کے لیےاس جہان لافانی میں مسرتوں کا باعث ہو۔
بچوں کی تربیت پر ضرور توجہ دیجیے گا۔ کہ یہی آپ کا کل سرمایہ ہیں۔ اور یہی آپ کے بعد آپ کا عکس بنیں گے۔